کون ھے جو محفل میں آیا (16)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سندباد

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ کا شکریہ
لیکن بھٹکے ہوئے لوگ کون ہیں؟
یہ سارا کھیل تو ایجنسیوں کا رچایا ہوا ہے۔ البتہ جنہیں آپ بھٹکے ہوئے کہہ رہے ہیں، وہ ایجنسیوں کے آلہ کار ہیں۔ اسی وجہ سے انھیں بھی بھٹکے ہوئے لوگوں کے نام سے پکارا جاسکتا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
شکریہ ظفری بھائی، سوات کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ جنازے پر خود کش (یا ریموٹ کنٹرول بم) حملہ کی وجہ سے سوات کی خوب صورت وادی غم کی فضا سے اب بھی بوجھل ہے۔
کوئی بھی انسان انفرادی حیثیت سے اتنی انتہا پر نہیں جاسکتا ۔ یہ سب کسی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ، جو ان لوگوں کی مذہبی انتہا پسندی کو اپنے مقاصد کے لیئے استعمال کررہے ہیں ۔ جو خود کش حملے کر رہے ہیں ، وہ کسی وجہ سے انتہا پسندی کی طرف مائل ہیں ۔ اور جو ان کو استعمال کر رہے ہیں ، وہ ایک مسلم مبلغ کے روپ میں اپنے دیرینہ مسلم دشمنی کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں ۔
اللہ ہم سب پر اپنا رحم کرے ۔ اور اس گہری سازش کو سمجھنے کی صلاحیت عطا فرمائے ۔ آمین
 

زونی

محفلین
میں الحمداللہ ٹھیک ہوں ۔ موسم کا حال ابھی تو " موسم کے تھریڈ " پر سنایا ہے ۔;) ۔ بہار کی کسی نے نوید تو سنائی تھی ۔ مگر دیدار ابھی تک نہیں ہوا ۔ :(




تو پریشانی کی کیا بات ھے کوئی بھی پنجابی فلم لگا لیں اور بہار کا کھل کے دیدار کریں:grin::grin:
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ کا شکریہ
لیکن بھٹکے ہوئے لوگ کون ہیں؟
یہ سارا کھیل تو ایجنسیوں کا رچایا ہوا ہے۔ البتہ جنہیں آپ بھٹکے ہوئے کہہ رہے ہیں، وہ ایجنسیوں کے آلہ کار ہیں۔ اسی وجہ سے انھیں بھی بھٹکے ہوئے لوگوں کے نام سے پکارا جاسکتا ہے۔

صاحب وہ ایجنسیوں کے آلہ کار ہوں یا مذہبی انتہا پسند، غلط کام غلط ہے۔ یہ جو بھی خود کش حملوں کی ترغیب دے رہے ہیں یہ بھٹکے ہوئے ہی ہیں۔ یہ کسی بھی طرح جائز نہیں ہے کہ خودکش حملہ کر کے بے گناہ لوگوں کی جان لی جائے۔ اللہ نے تو ایک چیونٹی کو بھی بلاوجہ مارنے کا حساب لے لینا ہے کجا کہ درجنوں انسانوں کی جسے اشرف المخلوقات کا درجہ حاصل ہے بلاوجہ ہر حملے میں جان لے لی جائے۔

یہ خود کش حملہ آور کو کون برین واش کرتا ہے، ایجنسیاں تو نہیں کرتی ہوں گی۔ اور خودکش حملہ آور یہ سمجھتا ہو گا کہ جیسے ہی وہ خود کو بلاسٹ کرے گا سیدھا جنت میں پہنچ جائے گا۔ جیسے شداد کے فدائی سمجھتے اور قربان ہوتے تھے۔
 
السلام و علیکم اہل محفل ! کیا ہو رہا ہے اور کیا حال چال ہیں ؟

ہماری غیر حاضری میں یہاں کون کون سے گل کھلے اور کس نے کھلائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں کھلائے اس کا پتہ تو چل ہی جائے فا لحال سالام قبول ہو۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام
فرصت مل گئی آپ کو ادھر جھانکنے کی۔

گل کھلنے میں ابھی وقت لگے گا۔ انتظار فرمائیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو اچھا ہے ناں ظفری بھائی، بہار کو اتنی دیر ٹھہرنا بھی نہیں چاہیے، آخر خزاں نے بھی تو آنا ہوتا ہے ناں۔
 

زونی

محفلین
السلام و علیکم اہل محفل ! کیا ہو رہا ہے اور کیا حال چال ہیں ؟

ہماری غیر حاضری میں یہاں کون کون سے گل کھلے اور کس نے کھلائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں کھلائے اس کا پتہ تو چل ہی جائے فا لحال سالام قبول ہو۔۔۔۔



وعلیکم السلام جناب کیسے مزاج ہیں آپکے مریضوں کے;)
 
و علیکم السلام
فرصت مل گئی آپ کو ادھر جھانکنے کی۔

گل کھلنے میں ابھی وقت لگے گا۔ انتظار فرمائیے۔

ارے صاحب جھانکا نہیں ہے پورے داخل ہوئے ہیں اپ کی محفل میں۔۔۔۔ اصل میں میری ایک مریضہ کی حالت سیریس تھی۔۔۔۔۔ اس میں مصروف تھا۔۔۔۔ پھر ذہن پر کچھ بوجھ تھا کیونکہ باوجود کوشش ہم اسے نہ بچا سکے۔۔۔ ایک اور لڑکی غلیظ روایتوں کی بھیٹ چڑھ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
کون آ سکتا ہے یہاں۔۔۔۔شمشاد، زونی یونس رضا
اکڑ بکڑ بمبے پو۔۔۔۔۔۔
زونی۔۔ السلام علیکم
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top