کون ھے جو محفل میں آیا (16)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہاں بھی خاصی گرمی ہو گئی ہے۔ دن میں اے سی اور رات میں پنکھے سے گزارہ ہو جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں اعجاز بھائی میں حاضر
دفتر جانے سے پہلے کی حاضری اگرچہ آج تو خاصی دیر ہو گئی۔
 
یہ کون سی زبان ہے بھئی " ٹحرئیے خٰر میں۔۔۔۔" دلی والے اور اتنی غلطیاں، ان کو تو دوگنا جرمانہ ہونا چاہیے۔

در اصل میں جس مشین سے کل لاگ ان تھا اس میں اردو فانٹ‌کی رینڈرنگ ٹھیک نہیں‌تھی۔ نیز اوپن پیڈ بھی اس سسٹم پر خاصہ متاثر تھا ایک بار شفٹ‌ کی دبا دینے سے آگے کے کئی کی اسٹروکس تک پیچھا نہیں چھوڑتا تھا۔ بڑی مشقت سے یو ہی لکھ سکا تھا۔ نیز بہت ساری غلطیاں‌ تو نظر بھی نہیں آ رہی تھیں :( اس پر طرہ یہ کہ آپ جرمانہ عائد کر رہے ہیں خٰیر یوں‌ ہی سہی۔ :)
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم حاضرین و ناظرین ۔۔
کیا حال ہیں سب کے ۔۔

حسن یا شمشاد بھائی ہی قدم رنجہ فرمائیں گے اب یہاں ۔۔:)
 

حسن علوی

محفلین
ہم تو کب سے قدم رنجہ فرما رھے ہیں مگر یہ شمشاد بھائی آج نجانے کہاں رہ گئے:rolleyes:

کیا حال ہیں سارہ؟
 

حسن علوی

محفلین
میں بالکل ٹھیک ٹھاک اللہ کا شکر۔

شمشاد بھائی کی پھرتیاں چیک کرو ذرا، ان کی آنیاں دیکھو اور ان کی جانیاں دیکھو، آتے ساتھ ہی جانے کی بات کر رھے ہیں:rolleyes:
 

سندباد

لائبریرین
السلام علیکم
اھلیان محفل کیا سند باد کو طویل غیر حاضری کے بعد حاضر ہونے کی اجازت مل سکتی ہے؟
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم
اھلیان محفل کیا سند باد کو طویل غیر حاضری کے بعد حاضر ہونے کی اجازت مل سکتی ہے؟
وعلیکم السلام سندباد بھائی !
آپ نے تو واقعی ایک طویل عرصے بعد اردو محفل پر حاضری دی ہے ۔ کیسی طبعیت ہے اور سوات میں کیا صورتحال ہے ۔ ؟ ۔ اس طرف سے بہت فکر لگی رہتی ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے آج سڑکوں پر زیادہ وقت گزارہ تھا، رش کی وجہ سے خاصی دیر سے آیا اور جلدی جانا پڑا۔
 

سندباد

لائبریرین
وعلیکم السلام سندباد بھائی !
آپ نے تو واقعی ایک طویل عرصے بعد اردو محفل پر حاضری دی ہے ۔ کیسی طبعیت ہے اور سوات میں کیا صورتحال ہے ۔ ؟ ۔ اس طرف سے بہت فکر لگی رہتی ہے ۔

شکریہ ظفری بھائی، سوات کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ جنازے پر خود کش (یا ریموٹ کنٹرول بم) حملہ کی وجہ سے سوات کی خوب صورت وادی غم کی فضا سے اب بھی بوجھل ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید جناب۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت ہی افسوسناک صورتحال ہے سوات کی۔ اللہ سے دعا ہے کہ بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہ راست پر لائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top