کون کس کو مس کررہا ہے 15

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ لوگ جمع ہوجائیں تو احمد بھائی اپنے دل کا حال رکھیں سامنے کہ کس کو مس کر رہے تھے۔۔۔ اب نہ یہ جمع ہوں اور نہ احمد بھائی بتائیں۔۔۔۔ کیوں فرحت کیانی
پہلی بار آپ کی پوسٹ معلوماتی سے زیادہ متفق کی ریٹنگ والی محسوس ہوئی ہے۔
نہ ہم سب اکھٹے آن لائن ہوں گے ، نہ احمد کچھ بتائیں گے اور ہو بھی گئے تو آلکسی کا ٹائم ہو جائے گی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میں بھی ان سب کو مس کر رہی ہوں۔
اس بار محفل میں آمد بھی تو کافی دن بعد ہوئی ہے آپ کی۔ :)
میں بھی ان سب کو مس کر رہی ہوں۔ کیسے ہیں آپ احمد؟ بھابھی،بچے کیسے ہیں؟ کراچی کیسا ہے؟
میں الحمدللہ ٹھیک ہوں۔ اور آپ کی بھابھی بھی ٹھیک ہی۔ ہانیہ اور عفان بھی ٹھیک ہیں بس تھوڑے سے شرارتی ہو گئے ہیں۔

کراچی، بس لاک ڈاؤن کی زد میں ہے آج کل۔

اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔ آمین۔
 
پہلے جب اردو محفل پر وقت نہیں دیا تھا تو کسی کی یاد نہیں آتی تھی جب سے اردو محفل پر وقت دینا شروع کیا تو
اب اگر ایک دن بھی بات نہ کریں اردو محفل پر تو اردو محفل کے دوستوں کی یاد آتی ہے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اس بار محفل میں آمد بھی تو کافی دن بعد ہوئی ہے آپ کی۔ :)

میں الحمدللہ ٹھیک ہوں۔ اور آپ کی بھابھی بھی ٹھیک ہی۔ ہانیہ اور عفان بھی ٹھیک ہیں بس تھوڑے سے شرارتی ہو گئے ہیں۔

کراچی، بس لاک ڈاؤن کی زد میں ہے آج کل۔

اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔ آمین۔
جی۔ بس وہی ازلی سستی اور کچھ مصروفیات۔
ماشاءاللہ۔ اللہ تعالی آپ سب کو خوش و صحت مند رکھیں۔ آمین
میں ہانیہ کے شرارتی ہونے کا اندازہ کر سکتی ہوں کہ ہمارے ادھر بھی دو ہانیاں ہیں جو ماشاءاللہ اپنی حرکتوں سے دل موہ لیتی ییں۔
عفان کی شرارتیں آپی سے کچھ زیادہ ہی ہوں گی یقیننا۔
آمین ثم آمین
 
فہیم

لائبریرین
و علیکم السلام
الحمدللہ۔ میں ٹھیک۔ آپ سنائیں کیسے ہیں فہیم؟ امی ابو، بھابھی، بچہ پارٹی سب کیسے ہیں؟
اللہ کا کرم ہے دعائیں ہیں آپ بزرگوں کی۔
امی ٹھیک ٹھاک، ابو تو اللہ کے پاس
باقی میری دونوں بیٹیاں ناک میں دم کرنے والی:)

آپ کہیے کیا مصروفیات ہیں آج کل۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اللہ کا کرم ہے دعائیں ہیں آپ بزرگوں کی۔
امی ٹھیک ٹھاک، ابو تو اللہ کے پاس
باقی میری دونوں بیٹیاں ناک میں دم کرنے والی:)

آپ کہیے کیا مصروفیات ہیں آج کل۔
فہیم معذرت، میں واقعی بہت بے خبر ہو گئی ہوں۔ اللہ تعالی آپ کے ابو کے درجات بلند فرمائے اور امی کو صحت والی طویل زندگی عطا فرمائے۔ آمین
بچے اور ناک میں دم نہ کریں، یہ تو اچھی بات نہیں۔ آپ، ہم، سب اپنے بچپن میں یہی کچھ کرتے رہے ہیں۔
میری مصروفیات بھی بس ایسی ہی ہیں۔ دفتری اور گھریلو بھاگ دوڑ۔
 
کوئی بات نہیں آپی۔
اور میری چھوٹی بیٹی تو لوگ کہتے ہیں کہ میرا بچپن ہے کہ ہم بھی بچپن میں کافی ناک میں دم کیا کرتے تھے:)
اور اسی بھاگ دوڑ میں آپ کبھی کراچی کا بھی چکر لگالیں:)۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کوئی بات نہیں آپی۔
اور میری چھوٹی بیٹی تو لوگ کہتے ہیں کہ میرا بچپن ہے کہ ہم بھی بچپن میں کافی ناک میں دم کیا کرتے تھے:)
اور اسی بھاگ دوڑ میں آپ کبھی کراچی کا بھی چکر لگالیں:)۔
اچھا ہے نا آپ کو بھی پتہ چلے کہ کیسے کیسے تنگ کرتے تھے گھر والوں کو۔
فہیم میں اس سال کراچی نہیں آ سکی کووڈ کی احتیاط کی وجہ سے۔ ورنہ سال میں ایک آدھ چکر لگ ہی جاتا ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
اچھا ہے نا آپ کو بھی پتہ چلے کہ کیسے کیسے تنگ کرتے تھے گھر والوں کو۔
فہیم میں اس سال کراچی نہیں آ سکی کووڈ کی احتیاط کی وجہ سے۔ ورنہ سال میں ایک آدھ چکر لگ ہی جاتا ہے۔
یعنی آپ خاموشی سے ہی ہمارے شہر کا چکر مار کر بھاگ جاتی ہیں:oops:
 
Top