سادہ سا سوال ہے !

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارا ایک اور سادہ سا سوال
مکان کے دروازے اندر سے، دکانوں کے دروازے باہر سے کھلتے ہیں۔ قسمت کا دروازہ کس سمت سے کھلتا ہے؟؟؟:thinking:
 
عرفان سعید

محفلین

شاید کہیں پڑھا تھا کہ قسمت ایک گھومتے ہوئے دروازے کی مانند ہے، آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کے داخل ہونے کی باری کب ہے۔
 
زیک

مسافر

پئبلو انڈینز کے گھروں کی طرح قسمت کا بھی دروازہ نہیں کھڑکی ہوتی ہے۔ پھلانگ کے جانا پڑتا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شاید کہیں پڑھا تھا کہ قسمت ایک گھومتے ہوئے دروازے کی مانند ہے، آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کے داخل ہونے کی باری کب ہے۔

قسمت کا دروازہ کبھی ہار نہ ماننے کی سمت سے کھلتا ہے۔

پئبلو انڈینز کے گھروں کی طرح قسمت کا بھی دروازہ نہیں کھڑکی ہوتی ہے۔ پھلانگ کے جانا پڑتا ہے
 
حسرت جاوید

محفلین
میرے خیال سے قسمت کا تصور دل بہلانے سے وجود میں آیا ہے وگرنہ ہر چیز پاسیبیلیٹی اور پروبیبیلیٹی پہ چل رہی ہے۔
 
انتہا

محفلین
نبی بھی آدمی ہے اور اس کو بھی علم کی عطا رب کی طرف سے ہوتی ہے۔ نبی کے سارے فیصلے اس علم اور خدا کی منشاء کے محتاج ہوتے ہیں۔
آدمی ممکنات سے انکار اور علم کی کمی کی وجہ سے زد میں آتا ہے وگرنہ دنیا میں سوائے خدا بننے کے ہر شے ممکن ہے۔
بات بننے کی ہو رہی ہے۔ کیا خود نبی بنا جا سکتا ہے؟
 
حسرت جاوید

محفلین
بات بننے کی ہو رہی ہے۔ کیا خود نبی بنا جا سکتا ہے؟
'خود' بننے کا دعویٰ تو میرے مراسلے میں کہیں بھی نہیں ہے۔
آدمی ممکنات سے انکار اور علم کی کمی کی وجہ سے زد میں آتا ہے وگرنہ دنیا میں سوائے خدا بننے کے ہر شے ممکن ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
"جب چاہیں اِک نئی صورت بنا لیتے ہیں لوگ" کیا چہرے پہ ماسک لگانا شروع کر دیتے ہیں یا میک اپ کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اب روز روز پلاسٹک سرجری تو کروانے سے رہے۔
 
Top