سادہ سا سوال ہے !

سید عمران

محفلین
جی ۔۔۔ ہاتھوں سے تو پھاڑنا مشکل تھا اس لئے چولھے پر ابال کر پھاڑا اور پنیر حاصل کر لیا۔ پھر اس میں انڈے اور مسالے ڈال کر ٹکیاں بنا کر تل لیں اور مزے سے کھائیں۔
وہ تو ہمیں پتا ہے کہ ہاتھوں سے آپ صرف سر پھاڑ سکتی ہیں۔۔۔
لیکن ابالنے سے دودھ نہیں پھٹتا۔۔۔
اس کے لیے کچھ اور جتن بھی کرنے پڑتے ہیں!!!
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آٹو کریکٹ کا ستیاناس ۔:ROFLMAO:

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:اس سے اچھا نا کہ جب لکھنا خود ہی ہے تو آٹو کوریکٹ کو کیوں زحمت دے رکھی ہے۔
ہم نے تو خوب سبق سیکھا آٹو کوریکٹ سے۔۔۔ زہرا کو سالگرہ پہ وش کیا تو زہرا کی بجائے زیبرا لکھا چلا گیا۔۔ بچی ناراض ہو گئی کہ پھوپھو جی آپ تو کہتی ہیں کہ کسی کو الٹے نام سے نہیں پکارتے اور مجھے زیبرا کہہ دیا:lol:
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کبھی کہتے ہیں کہ ڈٹ کر آرام کرو اور پھر خود ہی کچن میں جانے کا بہانہ بھی فراہم کرتے ہیں۔
تھوڑا سا پانی اڑا ہو گا بخارات بن کر۔۔۔ جو اگلے دن بارش کی صورت برس بھی گیا :biggrin:
ارے بھئی میں نے کب کہا کہ ابھی کچن میں جاو ۔ جب اگلے سال کباب بناو تب دیکھ لینا ۔ ابھی تو ضروری آرام کا وقت ہے ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وہ تو ہمیں پتا ہے کہ ہاتھوں سے آپ صرف سر پھاڑ سکتی ہیں۔۔۔
لیکن ابالنے دودھ نہیں پھٹتا۔۔۔
اس کے لیے کچھ اور جتن بھی کرنے پڑتے ہیں!!!
بالکل نہیں ۔۔ ہمارے ہاتھ بس اچھے اچھے کاموں کے لئے ہیں۔
صحیح کہا آپ نے ابالنے سے دودھ نہیں پھٹتا۔۔۔ جب دودھ کو ابال آنے لگے تو اس میں دہی یا پھر لیموں کا رس ڈالتے ہیں تو دودھ پھٹ جاتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بچی کو اپنی لڑیوں کی سیر کرادیں۔۔۔
اس کی ساری خوش فہمی جاتی رہے گی!!!
کسی ایک لڑی کی نشاندہی کر دیجئیے جب ہم نے کسی کو الٹے نام سے پکارا ہو۔ جیسے ہی اردو پڑھنا لکھا سیکھ جائے گی تو سیر کروا دیں گے۔ :angel3:
 
Top