فیض لاہوری نستعلیق کشیدہ کی ایک جھلک محفل کیساتھ!

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محمد عبدالرؤوف صاحب آپ نے جاسم محمد صاحب کا لنک دیا ہے کیا ان سے مدد لینے کے لئے آپ نے رہنمائی کی ہے؟؟
محترم یہ عارف کریم صاحب جن کا اکاؤنٹ معطل ہو چکا تھا وہی صاحب اب نئے نام یعنی جاسم محمد کے نام سے فورم پر متحرک ہیں، میں نے انہیں ٹیگ کر دیا تاکہ جب انہیں اطلاع پہنچے گی تو وہ آپ کو اپڈیٹ دے دیں
 
یاسر حسنین

محفلین
کیا کوئی بھائی بہن اس سلسلے میں میری مد د کرسکتا ہے ؟ یعنی فیض نستعلیق کشیدہ ورزن کہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے ؟؟
فیض لاہوری نستعلیق کشیدہ کا یونیکوڈ ورژن ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
آپ کو ان پیج تھری ہی کا سہارا لینا پڑے گا
 
سعیدصدیقی

محفلین
یاسرحسنین صاحب شکریہ ۔۔ انپیج میں لکھ کرپھر کسی السٹریٹر میں لا کر پھر اسکے ساتھ کھیل کود کرسکتے ہیں؟؟؟؟
 
جاسم محمد

محفلین
کیا فیض لاہوری نستعلیق کشیدہ ابھی تک نہیں ریلیز ہوا؟؟
مھترم عارف بھائی ۔۔۔ فیض نستعلیق کا کشیدہ ورزن کہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے ۔۔۔ آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔
فیض لاہوری نستعلیق کشیدہ کا یونیکوڈ ورژن ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
آپ کو ان پیج تھری ہی کا سہارا لینا پڑے گا
یاسرحسنین صاحب شکریہ ۔۔ انپیج میں لکھ کرپھر کسی السٹریٹر میں لا کر پھر اسکے ساتھ کھیل کود کرسکتے ہیں؟؟؟؟
فیض لاہوری نستعلیق ڈاکٹر ریحان انصاری کی تخلیق تھی جنہیں ان پیج والوں نے اپنی محنت کا معاوضہ نہیں دیا۔ وہ اسی غم میں دنیا سے کوچ کر گئے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
وفات سے قبل انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ فیض لاہوری نستعلیق ابھی غیر مکمل حالت میں ہے۔ اسلیے اس کو یونیکوڈ بنانے کی بجائے میں آپ کو بہتر فانٹ بنا دوں گا۔ مگر شائد اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
میرے پاس جو اس وقت فیض لاہوری نستعلیق کشیدہ کا ورژن موجود ہے وہ کافی سال پرانا ہے۔ ۲۰۱۵ سے اس پر کوئی کام نہیں کیا۔ اس میں جمیل نوری نستعلیق کی طرح کی کرننگ بھی موجود نہیں ہے۔ اور میں ذاتی طور پر ایک نامکمل فانٹ پبلک کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔
اگر آپ کو پھر بھی فیض لاہوری نستعلیق کشیدہ استعمال کرنا ہے تو ان پیج ۳ میں ٹائپ کر کے پی ڈی ایف بنا لیں۔ اور اسے کورل یا السٹریٹر میں کھول لیں۔
 
سعیدصدیقی

محفلین
جزاک اللہ خیر جاسم صاحب ۔۔ انشاءاللہ ایسا ہی کر لیا کرونگا۔۔۔ میں کوئی پروفیشنل نہیں ہوں بس یونہی اپنا گھر پر شوق کرتا رہتا ہوں ۔۔۔ کشیدہ کے لئے جو تلاش تھی تو بس عید، بقر عید یا سالگرہ وغیرہ کے لئے میسج تیار کرنا۔
 
فیض لاہوری نستعلیق ڈاکٹر ریحان انصاری کی تخلیق تھی جنہیں ان پیج والوں نے اپنی محنت کا معاوضہ نہیں دیا۔ وہ اسی غم میں دنیا سے کوچ کر گئے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
وفات سے قبل انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ فیض لاہوری نستعلیق ابھی غیر مکمل حالت میں ہے۔ اسلیے اس کو یونیکوڈ بنانے کی بجائے میں آپ کو بہتر فانٹ بنا دوں گا۔ مگر شائد اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
میرے پاس جو اس وقت فیض لاہوری نستعلیق کشیدہ کا ورژن موجود ہے وہ کافی سال پرانا ہے۔ ۲۰۱۵ سے اس پر کوئی کام نہیں کیا۔ اس میں جمیل نوری نستعلیق کی طرح کی کرننگ بھی موجود نہیں ہے۔ اور میں ذاتی طور پر ایک نامکمل فانٹ پبلک کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔
اگر آپ کو پھر بھی فیض لاہوری نستعلیق کشیدہ استعمال کرنا ہے تو ان پیج ۳ میں ٹائپ کر کے پی ڈی ایف بنا لیں۔ اور اسے کورل یا السٹریٹر میں کھول لیں۔
میری رائے تو اس بارے میں یہی ہے کہ اسے کرننگ ڈال کر ریلیز کیا جائے۔ یا پھر بغیر کرننگ کے ہی ریلیز کر دیں۔ جو لوگ انپیج استعمال نہیں کرتے وہ یہ فونٹ استعمال کر لیں گے۔ فونٹ کو اس طرح سردخانے میں سڑنے کے لئے نہیں چھوڑ سکتے۔
 
سعیدصدیقی

محفلین
جاسم صاحب ۔۔ جو لوگ انپیج نہیں استعمال کرتے ہیں انکے لئے تو یہی بہتر ہوگا کہ ریلیز کردیا جائے فیض لاہوری تستعلیق تو ہے مگر اس میں کشیدہ نہیں شامل ہے ۔ جب کہ ہم جیسے شوقیہ عید مبارک، شادی مبارک یا اور کچھ چھوٹے موٹے بروشر بناتے ہیں تو کچھ کشیدہ استعمال کرکے نوک پلک سنوارنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
 
اس میں کرننگ تو آج بھی شامل نہیں ہے۔ ہاں کشیدہ ہے۔ چلیں دیکھتے ہیں
 
سعیدصدیقی

محفلین
اسلام علیکم ۔۔۔ کیا کوئی صاحب میری رہنمائی کر سکتے ہیں ۔۔ کہ فیض لاہوری نستعلیق کرننگ و کشیدہ کہاں سے ڈائون لوڈ کر سکتا ہوں؟
 
Top