غزل :: ہو جاتا تھا اکثر جھگڑا ہم دونوں کے بِیچ : از : رشید حسرت

رشید حسرت

محفلین
ہو جاتا تھا اکثر جھگڑا ہم دونوں کے بِیچ
رشید حسرت

ہو جاتا تھا اکثر جھگڑا ہم دونوں کے بِیچ
آ نہ پایا لیکن دُوجا، ہم دونوں کے بِیچ

کیا موسم تھے، کیسے دِن تھے دوری بِیچ نہیں تھی
حائل فاصلہ اب صدیوں کا ہم دونوں کے بِیچ

یوں ہی رشتے، ناتے اک دِن بھسم تو ہو جانے تھے
باقی رہ گیا ایک دِلاسہ ہم دونوں کے بِیچ

تیری تلخ کلامی نے تو حیرانی میں ڈالا
کب تھا اِتنا تِیکھا لہجہ ہم دونوں کے بِیچ

رنگ بدلتے موسم اک دِن پت جھڑ بن جاتے ہیں
کیا ہے اب اور کیا پہلے تھا ہم دونوں کے بِیچ

آدھی رات کو کِس ناتے سے تُو مِلنے کو آئی؟
کوئی تعلّق نہیں ہے اب جا ہم دونوں کے بِیچ

حسرتؔ، رنگ، دھنک اور خُوشبُو، خواب جزِیرہ ہے
یہ جو رشتہ انجانا سا ہم دونوں کے بِیچ

رشِید حسرتؔ​
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
ہو جاتا تھا اکثر جھگڑا ہم دونوں کے بِیچ
آ نہ پایا لیکن دُوجا، ہم دونوں کے بِیچ
رنگ بدلتے موسم اک دِن پت جھڑ بن جاتے ہیں
کیا ہے اب اور کیا پہلے تھا ہم دونوں کے بِیچ

بہت خوب رشید حسرت صاحب!
 
ہم دونوں کے بِیچ۔

ہو جاتا تھا اکثر جھگڑا ہم دونوں کے بِیچ
آ نہ پایا لیکن دُوجا، ہم دونوں کے بِیچ

کیا موسم تھے، کیسے دِن تھے دوری بِیچ نہیں تھی
حائل فاصلہ اب صدیوں کا ہم دونوں کے بِیچ

یوں ہی رشتے، ناتے اک دِن بھسم تو ہو جانے تھے
باقی رہ گیا ایک دِلاسہ ہم دونوں کے بِیچ

تیری تلخ کلامی نے تو حیرانی میں ڈالا
کب تھا اِتنا تِیکھا لہجہ ہم دونوں کے بِیچ

رنگ بدلتے موسم اک دِن پت جھڑ بن جاتے ہیں
کیا ہے اب اور کیا پہلے تھا ہم دونوں کے بِیچ

آدھی رات کو کِس ناتے سے تُو مِلنے کو آئی؟
کوئی تعلّق نہیں ہے اب جا ہم دونوں کے بِیچ

حسرتؔ، رنگ، دھنک اور خُوشبُو، خواب جزِیرہ ہے
یہ جو رشتہ انجانا سا ہم دونوں کے بِیچ۔

رشِید حسرتؔ۔
خوبصورت غزل ہے@رشید حسرت بھائی لیکن اردو املا کے کچھ آداب ہیں جنھیں آپ مسلسل نظر انداز کررہے ہیں؛

1. غزل کا عنوان نہیں دیا جاتا۔ صرف غزل لکھ دیجیے یا پورا مصرع لکھ دیجیے

2. عنوان کے آخر میں ختمہ نہیں لگایا جاتا

3. آخری شعر کے آخر یا کسی بھی شعر کے آخر میں ختمہ نہیں لگایا جاتا

4. شاعر یا مصنف کے نام کے ساتھ بھی ختمہ نہیں لگایا جاتا
 
یاسر شاہ

محفلین
رشید صاحب عمدہ غزل ہے۔
کچھ مصرع اس بحر کے لحاظ سے طویل ہو گئے ہیں اور ایک آدھ جگہ ایک آدھ لفظ درست مقام پر نہیں ۔دیکھ لیجے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ
پہلے مصرع میں آدھا رکن زائد ہے کئی جگہ، یعنی آٹھ بار فعلن ہو گیا ہے
 
Top