تاسف محفل کے رکن علی صہیب قرنی کا انتقال پُرملال

عرفان سعید

محفلین
معروف لفظی ترجمۂ قرآن (تعلیم القرآن) کرنے والے صابر قرنی مرحوم کے پوتے
ان کے نام میں "صہیب" دیکھ کر نجانے کیوں بار بار ذہن ماضی کی طرف لے جارہا تھا۔
صابر قرنی کے بیٹے صہیب قرنی تو ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتے تھے، ہم سے عمر میں بڑے تھے تو لڑکوں میں نظم و ضبط قائم رکھتے تھے۔ آپ نے اب ذکر کیا تو معلوم ہوا کہ مرحوم علی صہیب انہی کے صاحبزادے تھے۔ کافی دکھ اور تکلیف میں ہوں گے صہیب بھائی۔ اللہ انہیں جوان اولاد کی وفات کا دکھ صبر سے سہنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین!
 
فاخر رضا

محفلین
انا للہ واناالیہ راجعون
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کاملہ فرمائیں۔۔۔
کیا اس عمر میں ہارٹ اٹیک کی خاص وجوہات ہوتی ہیں؟؟؟
فاخر رضا بھائی
کم عمری میں ہارٹ اٹیک کی وجہ
ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے علاوہ
Familial hypercholesterolemia جس میں خون میں چربی بہت زیادہ ہوتی ہے
 
فیملی history بہت اہم ہے
 
محمداحمد

لائبریرین
ان کے نام میں "صہیب" دیکھ کر نجانے کیوں بار بار ذہن ماضی کی طرف لے جارہا تھا۔
صابر قرنی کے بیٹے صہیب قرنی تو ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتے تھے، ہم سے عمر میں بڑے تھے تو لڑکوں میں نظم و ضبط قائم رکھتے تھے۔ آپ نے اب ذکر کیا تو معلوم ہوا کہ مرحوم علی صہیب انہی کے صاحبزادے تھے۔ کافی دکھ اور تکلیف میں ہوں گے صہیب بھائی۔ اللہ انہیں جوان اولاد کی وفات کا دکھ صبر سے سہنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین!

آمین
 
اوشو

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ کریم مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین
 
فاخر

محفلین
انا لله وانا الیہ راجعون:(:cry:
اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، لواحقین اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق دے آمین ۔ یہ جان کر نہایت قلق ہوا کہ مرحوم نوجوان تھے، والدین اور اہل خانہ پر جو بیت رہی ہوگی اسے اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔:love-over: اللہ پاک اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ طفیل والدین ،بھائی بہن اور دیگر رشتہ دار کو صبرجمیل کی توفیق دے، آمین ثم آمین۔
 
منذر رضا

محفلین
جہاں سے میر ہی کے ساتھ جانا تھا لیکن
کوئی شریک نہیں ہے کسو کی آئی کا

مولا علی قرنی کو جوارِ معصومینؑ میں جگہ عطا فرمائے--آمین
 
نبیل

تکنیکی معاون
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالی صہیب مرحوم کے درجات کو بلند فرمائیں اور انہیں اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائیں، آمین۔
 
Top