گھر میں لال چونٹیوں کے خاتمے کے لئے کیا کیا جائے مشورہ دیں برائے مہربانی

سیما علی

لائبریرین
گھر میں چھوٹی چھوٹی لال چونٹیاں ہوگئی ہیں کوئی حل بتائیں
اپنے کچن کی الماریوں اور گھر میں جہاں بھی چیونٹیاں نظر آتی ہیں وہاں آٹے کی کچھ مقدار کو ایک لائن کی شکل میں چھڑک دیں۔ آٹے سے دور بھاگنے والی چیونٹیاں اس لائن کو عبور نہیں کرسکیں گی۔
 
سیما علی

لائبریرین
آپ کو مہنگے اسپرے کی ضرورت نہیں جو چیونٹیوں کو کچن سے دور رکھ سکے۔ سب سے پہلے تو لیموں کا عرق کچھ مقدار میں فرش پر دہلیز کے مقام پر اور کھڑکیوں پر چھڑک دیں، اس کے بعد ایسے کسی سوراخ یا دراڑ میں اس عرق کو ڈالیں جہاں سے چیونٹیاں آتی ہوں۔ آخر میں لیموں کے چھلکے کے چھوٹے ٹکڑے کرکے بیرونی دروازے کے گرد رکھ دیں، چیونٹیاں دور ہوجائیں گی۔ لیموں لال بیگ اور پسو وغیرہ کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوتا ہے، سب سے پہلے چار لیموں کا عرق چھلکوں سمیت 2 لیٹر پانی میں مکس کریں اور پھر فرش کو اس سے دھولیں اور پھر آپ خود لال بیگوں کووہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھیں گے کیونکہ انہیں اس کی خوشبو سے نفرت ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
دارچینی اور لونگوں کو گھر کے داخلی دروازے اور ایسے حصوں میں ڈال دیں جہاں سے چیونٹیاں اندر آسکتی ہوں۔ مانا جاتا ہے کہ دارچینی کیڑوں کو دور رکھنے میں مدد دینے والا مصالحہ ہے اور چیونٹیاں اس کی مہک کو برداشت نہیں کرپاتیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
پودینہ بھی کیڑوں کو دور بھگانے میں موثر ہے، چیونٹیاں پودینے کی مہک کو پسند نہیں کرتیں اور ایسی جگہوں پر جانے سے دور رہنا پسند کرتی ہیں جہاں یہ مہک آرہی ہو۔ پودینے کے تیل کے 10 قطرے ایک کپ پانی میں ملاکر داخلی راستوں پر ٹپکادیں۔ یہ عمل ایک دن میں 2 بار دہرائیں، اس کی جگہ خشک پودینے کو بھی چھڑکا جاسکتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پانی اور سفید سرکہ مکس کر کے اس کا چھڑکاؤ کرنے سے بھی چیونٹیاں بھاگ جاتی ہیں۔ اور کچھ عرصہ متواتر استعمال سےاس طرف رخ کرنا بھی بھول جاتی ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس کے لئے آپ سرخ مرچ پاؤڈر کا بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ بس یہ خیال رہے کہ جہاں آپ کو اندازہ ہو کہ چیونٹیوں کے بل ہیں یا جس جگہ زیادہ آتی جاتی ہیں۔ وہاں پاؤدر چھڑک دیجئیے۔ البتہ خود اس جگہ گہرا سانس لینے سے گریز کیجئیے گا ورنہ ایسی چھینکیں شروع ہوں گی کہ گن بھی نہ پائیں گے اور نہ ہر چھینک کے بعد شکر الحمد للہ کہہ سکیں گے۔
 
علی وقار

محفلین

یہ آسان نسخہ ہے۔ لال چیونٹیوں کے لیے لال مرچ پاؤڈر، سیاہ چیونٹیوں کے لیے سیاہ مرچ پاؤڈر وغیرہ وغیرہ۔ نسخہ الگ، میچنگ الگ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ آسان نسخہ ہے۔ لال چیونٹیوں کے لیے لال مرچ پاؤڈر، سیاہ چیونٹیوں کے لیے سیاہ مرچ پاؤڈر وغیرہ وغیرہ۔ نسخہ الگ، میچنگ الگ۔
اور جو پیلی چیونٹیاں آ گئیں تو کہاں سے میچنگ کرتے پھریں گے؟
پھر تو کنٹراسٹ سے ہی کام چلانا پڑے گا۔
 
ایک اور بھی نسخہ ہے کسی سے سُنا تھا کہ آٹا رکھ کر چونٹیوں کو سلیمان ؑ کی قسم دی جائے تو چونٹیاں وہ جگہ چھوڑ کر چلے جاتی ہیں
 
Top