آپ کی رائے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی ایسے ہی سمجھ لیں کسی غیر متوقع کے اچانک سامنے آنے پر خوف اور حیرانگی کی ملی جلی کیفیت
بعض کیفیات ایسی ہوتی ہیں جن کو دیکھ کے سمجھ آتی ہے جیسا کہ خالد مسعود شاعر چوّل کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ چول کو بیان نہیں کیا جا سکتا صرف دکھایا جا سکتا ہے :)
:cool2:
بالکل بالکل۔۔۔ اب ایسے ہی بنا دیکھے تراہ والی کیفیت کو بھی سمجھا جا سکتا ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آہ۔۔ صدمہ بھی تو کس قیامت کا ہے۔
19 صفحات اس بات کے شاہد ہیں کہ کوئی نہ ہمیں نکال پایا اس غم و دکھ اور تراہ کے بحرِ اوقیانوس سے۔" ڈبک ڈولے" ہی کھائے جا رہے ابھی تک۔
صحیح تو ہیں مگر سالم نہیں ہیں۔ اگرچہ ہڈی بچ گئی ہے لیکن کندھے پہ اندورنی چوٹیں شدید ہیں جس کے نتیجے میں ہم سے گاڑی کی چابی بھی چھین لی گئی ہے کہ جب تک سالم نہیں ہو جاتی۔صوفہ سنبھالو۔ (کل ٹیسٹ ہوئے، اب سکیننگ کے لئے جانا ہے)
ایسے جینا کیا زندہ رہنا ہوتا ہے؟
کھاتی تو واقعی ہوں صبر کی کھیر کہ کب پہلی حالت میں واپسی ہو۔ لیکن
پیتی؟؟؟ لیکن مفت کی تو قاضی کو حلا ل ہے، ہم تو بس گُلِ یاسمیں ہیں :baringteeth:
کھاتی اور پیتی درمیان فاصلہ نہیں ہے :)
مفت کی چھوڑیں غالب صاحب تو قرض کی مے پیتے تھے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کھاتی اور پیتی درمیان فاصلہ نہیں ہے :)
مفت کی چھوڑیں غالب صاحب تو قرض کی مے پیتے تھے
قرض کی پیتے تھے مے اور کہتے تھے کہ ہاں
رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن

فاصلہ بھلے نہیں ہے کھاتی اور پیتی کے درمیان۔ لیکن ہم ایک ایک لفظ کو الگ الگ سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں تا کہ سمجھنے میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پھر تو وہ مذکورہ اصل قلوپطرہ کی روح ہو گی
نہیں قلوپطرہ زندہ ہے۔
ہوا یہ کہ ہم نے ایک بلی اس کے جنم کے فوری بعد خرید لی اور ایڈوانس بھی دے دیا۔ اس کا سارا ضروری سامان خرید لیا۔ چونکہ اتنی چھوٹی سی بلی کو ماں سے فوری جدا کرنا مناسب نہیں تھا تو پورے تین مہینے انتظار کیا۔ جن سے لینی تھی ، انھوں نے ہماری والی کو فروخت کر دیا تھا، معلوم نہیں غلطی سے یا جان بوجھ کر۔ قلوپطرہ کی جڑواں بہن کو لینے کی آفر کی گئی۔ لیکن دل ہر کسی پہ تو نہیں آتا نا۔ سو منع کر دیا۔ اپنا ایڈوانس واپس لیا۔ شاپ پہ جا کر سازوسامان بھی واپس کر دیا۔ بس اب قلوپطرہ کی یاد دل کے ایک کونے میں بسی رہے گی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جرأت اظہار کا عقدہ یہاں کیسے کھلے
!؟؟؟؟؟؟
کوئی انسان ہو تو بات بنے یہاں تو اندھیری سرد رات اور
مافوق الفطرت مخلوق:talktothehand::thinking::talktothehand:
بس ایک آپ ہی ہیں جو ہمیں اچھے سے سمجھ پاتی ہیں۔
اب ہم ہائے اور اف کے ساتھ اپنی بات بیان نہیں کرتے تو کوئی سیریس ہی نہیں لیتا ہمارے اتنے بڑے مسئلے کو ۔
کل ہسپتال میں اسی سال کی کچھ پرانی تصویریں دیکھتے ہوئے ان میں بھی سبز بھتنی نظر آئی۔
اس لڑی میں وہ بھی شئیر کی ہے آج۔
دیکھ کر اپنی رائے بتائیے کہ کچھ نہ کچھ تو ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
صحیح تو ہیں مگر سالم نہیں ہیں۔ اگرچہ ہڈی بچ گئی ہے لیکن کندھے پہ اندورنی چوٹیں شدید ہیں جس کے نتیجے میں ہم سے گاڑی کی چابی بھی چھین لی گئی ہے کہ جب تک سالم نہیں ہو جاتی۔صوفہ سنبھالو۔ (کل ٹیسٹ ہوئے، اب سکیننگ کے لئے جانا ہے)
اللہ تعالیٰ اپنا رحم فرمائے۔ آمین
ایسے جینا کیا زندہ رہنا ہوتا ہے؟
ان شاء اللہ جلد ٹھیک ہو جائیں گی آپ۔ نااُمیدی اچھی چیز نہیں ہے۔
کھاتی تو واقعی ہوں صبر کی کھیر کہ کب پہلی حالت میں واپسی ہو۔

واہ صبر میں بھی آپ کھیر کھا رہی ہیں۔

ہم ایسے سادہ لوگ تو صبر کے کڑوے گھونٹ ہی پیا کر تے ہیں۔ :sad:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چلیے! عید منانے کی سبیل تو ہوئی، اسی بہانے! :p
جی جی اللہ پاک بہت کارساز ہیں۔ کوئی نہ کوئی وسیلہ نکال ہی دیتے ہیں۔
لیکن افسوس تو اس بات ہے کہ ہماری اس محفل پہ پہلی عید ہے اور کسی نے کچھ خیال ہی نہیں کیا۔

کیا سنائیں کس حال میں آتی ہے پردیس کی عید
 
محمداحمد

لائبریرین
نہیں قلوپطرہ زندہ ہے۔
ہوا یہ کہ ہم نے ایک بلی اس کے جنم کے فوری بعد خرید لی اور ایڈوانس بھی دے دیا۔ اس کا سارا ضروری سامان خرید لیا۔ چونکہ اتنی چھوٹی سی بلی کو ماں سے فوری جدا کرنا مناسب نہیں تھا تو پورے تین مہینے انتظار کیا۔ جن سے لینی تھی ، انھوں نے ہماری والی کو فروخت کر دیا تھا، معلوم نہیں غلطی سے یا جان بوجھ کر۔ قلوپطرہ کی جڑواں بہن کو لینے کی آفر کی گئی۔ لیکن دل ہر کسی پہ تو نہیں آتا نا۔ سو منع کر دیا۔ اپنا ایڈوانس واپس لیا۔ شاپ پہ جا کر سازوسامان بھی واپس کر دیا۔ بس اب قلوپطرہ کی یاد دل کے ایک کونے میں بسی رہے گی۔

واہ!

بلی تحویل میں لیے بغیر ہی یادیں وابستہ ہو گئیں۔

یعنی ہینگ لگی نہ پھٹکر ی اور چوکھا رنگ بھی آ گیا۔ :) :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ تعالیٰ اپنا رحم فرمائے۔ آمین
ثم آمین
ان شاء اللہ جلد ٹھیک ہو جائیں گی آپ۔ نااُمیدی اچھی چیز نہیں ہے۔
نہیں نا امید تو نہیں ہیں۔ بس ایکٹو نہیں ہیں۔ بیکار بیٹھنا اپنے آپ میں ایک روگ ہے۔ تو اس سے چھٹکارا چاہتے ہیں اب۔
واہ صبر میں بھی آپ کھیر کھا رہی ہیں۔

ہم ایسے سادہ لوگ تو صبر کے کڑوے گھونٹ ہی پیا کر تے ہیں۔ :sad:
ہاں نا۔۔ جب صبر کرنا ہے تو رو دھو کر تو نہیں نا۔ میٹھا صبر کریں گے تو پھل اور زیادہ میٹھا ملے گا نا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
واہ!

بلی تحویل میں لیے بغیر ہی یادیں وابستہ ہو گئیں۔

یعنی ہینگ لگی نہ پھٹکر ی اور چوکھا رنگ بھی آ گیا۔ :) :)
ہاں نا۔ کسی کو اپنا سمجھ لیا جائے تو وہ اپنا ہو جاتا ہے۔
تحویل میں لینے کا تو انتظار، انتظار ہی رہ گیا۔ اس کے بعد یادیں ہی تو بچتی ہیں نا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب ایک ہی حل ہے۔ جن کو یا آپ کو یہ گھر، یہ شہر، یہ ملک چھوڑنا پڑے گا

اس کے لئے تھوڑاا نتظار باقی ہے ابھی جب یہ صورتِ حال ہو

میں تو چھوڑ چلی بابل کا دیس، پیا کا گھر پیارا لگے

لیکن سوچئیے بھتنی سے جان بچاتے بچاتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تسی آپے سمجھدار او جی۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
اس کے لئے تھوڑاا نتظار باقی ہے ابھی جب یہ صورتِ حال ہو

میں تو چھوڑ چلی بابل کا دیس، پیا کا گھر پیارا لگے

لیک سوچئیے بھتنی سے جان بچاتے بچاتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تسی آپے سمجھدار او جی۔
یعنی آپ کا وہ وقت بھی نہیں آیا۔ پھر کونے میں خاموشی سے بیٹھیں اور اخروٹ کھانے سے پرہیز کریں
 
Top