کہانی کی کہانی از قلم نیرنگ خیال

نیرنگ خیال

لائبریرین
محفل پر آنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انتہائی خوبصورت تحریریں اور باتیں مل جاتیں پڑھنے کو جو عام زندگی میں میسر نہیں۔۔۔ شکریہ نیرنگ خیال بھیا اتنے بہترین تجزیے کا اور پھر اسے یہاں شئیر کرنے کا:)
شکریہ ماہی! ایک منتشر خیالی کو سراہنے کا۔ میں اپنے وہ دھاگے دیکھ رہا تھا جہاں میں نے جوابات نہیں دیے اس مختصر غیر حاضری کے دوران۔ اس لیے یہ اوپر آگیا۔ :)
 
سیما علی

لائبریرین
آپ کسی تار کو چھیڑ دے۔ آپ خود کو اس سے مربوط سمجھیں۔ ایسی کہانیاں صدیوں سنائی اور سنی جا سکتی ہیں۔ گاہ انسان ایسی کہانیوں سے خود کو جڑا نہیں سمجھتا۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ اس کہانی کی اثر انگیزی کم ہے۔ اس کی کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں۔ کبھی آپ اس کیفیت سے نہیں گزرے ہوتے جہاں قصہ آپ کو لے جاتا ہے اور آپ کو یہ کسی گزری دنیا کی داستاں لگتی ہے۔ اور کبھی آپ ذہنی طور پر اس قدر زرخیز نہیں ہوتے کہ کہانی کے منظر سے خود کو جوڑ کر سفر کر سکیں۔ نتیجتاً آپ تھکنے لگتے ہیں۔ یہ سفر آپ کو بوجھل اور نظارے آپ کو بار لگتے ہیں۔ اور کبھی کہانی متروک ہوجاتی ہے۔ جب قدریں بدل جائیں تو بھی کہانیاں متروک ہوجاتی ہیں۔ ہم ہمیشہ اپنے غم پر نہیں رو سکتے۔ کبھی کبھار رونے کو ہمیں دوسروں کا غم بھی چاہیے ہوتا ہے۔ اور یہ وہی غم ہے جو زندہ کہانیاں وجود میں لاتا ہے۔ ہمارے سفر کو صدیوں تک لے جاتا ہے۔
ایک ایک لفظ سچے آبدار موتیوں کی طرح ۔۔بہت خوب صورت اندازِ تحریر آپک لئیے دعا؀
میرے مولا یہ حسین ہاتھ سلامت رکھنا
میرے مولا یہ حسین ہاتھ سلامت رکھنا
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
شکریہ ماہی! ایک منتشر خیالی کو سراہنے کا۔ میں اپنے وہ دھاگے دیکھ رہا تھا جہاں میں نے جوابات نہیں دیے اس مختصر غیر حاضری کے دوران۔ اس لیے یہ اوپر آگیا۔ :)
میں نے سنا ہے آرٹسٹس کے لئیے منتشر چیزوں میں ہی آرٹ اور نئے خیالات کے متحرک چھپے ہوتے ہیں۔۔۔۔ منتشر خیالی سے ہی بات آگے بڑھتی ہے:)
 
ماہی احمد

لائبریرین
شکریہ ماہی! ایک منتشر خیالی کو سراہنے کا۔ میں اپنے وہ دھاگے دیکھ رہا تھا جہاں میں نے جوابات نہیں دیے اس مختصر غیر حاضری کے دوران۔ اس لیے یہ اوپر آگیا۔ :)
کچھ دیر پہلے آپ کی یہ تحریر اور کچھ اور تحریریں سرورق پر نظر آئیں۔۔۔ یہ پڑھی باقی کے لئیے سوچا تسلی سے بیٹھ کر پڑھوں گی لیکن مجھ سے بہت ڈھیر ساری داد کی توقع مت رکھئیے گا کیونکہ میرے الفاظ بہت کم اور چھوٹے پڑ جاتے ہیں کہ میں اپنے محسوسات بیان کر سکوں۔۔۔۔ آپ اور کچھ اور لوگ اتنا خوبصورت لکھتے ہیں۔۔۔ ایسے دل میں اتر جاتی ہے بات کہ میں تو لاجواب رہ جاتی ہوں۔۔۔ سچی!
 
سیما علی

لائبریرین
میں نے سنا ہے آرٹسٹس کے لئیے منتشر چیزوں میں ہی آرٹ اور نئے خیالات کے متحرک چھپے ہوتے ہیں۔۔۔۔ منتشر خیالی سے ہی بات آگے بڑھتی ہے:)
ابسٹریکٹ آرٹ کے خزانے سے یہ دولت نکلی
جسے سمجھا تھا انناس وہ عورت نکلی !!!!!!!!!:):):):)
 
سیما علی

لائبریرین
نہیں آنی صرف ایبسٹریکٹ آرٹ نہیں۔۔۔ آرٹ کی ہر قسم ہر شاخ۔۔۔۔ لیکن میں اس بات سے کچھ اتنا زیادہ اتفاق نہیں کرتی :)
بالکل درست یہ سمجھ کی بات ہے وہی چیز جو اُنہیں اس طرح لگ رہی وہ آرٹسٹ کا شاہکار ہے ۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
نہیں آنی صرف ایبسٹریکٹ آرٹ نہیں۔۔۔ آرٹ کی ہر قسم ہر شاخ۔۔۔۔ لیکن میں اس بات سے کچھ اتنا زیادہ اتفاق نہیں کرتی :)
اسی لئیے فنون لطیفہ جمالیاتی حس کا اظہار ہے۔
جذبات کا اظہار اور دل کو چھو لینے والی تخلیق کو ہی فنون لطیفہ کہتے ہیں۔ یہ آرٹ جسے سمجھ آجائے اُسی پر منکشف ہوجائے گا۔۔۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک ایک لفظ سچے آبدار موتیوں کی طرح ۔۔بہت خوب صورت اندازِ تحریر آپک لئیے دعا؀
میرے مولا یہ حسین ہاتھ سلامت رکھنا
میرے مولا یہ حسین ہاتھ سلامت رکھنا
آپ کی نوازش اور حسن گماں کا اسیر ہوں۔ اللہ سلامت رکھے۔ آمین
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کچھ دیر پہلے آپ کی یہ تحریر اور کچھ اور تحریریں سرورق پر نظر آئیں۔۔۔ یہ پڑھی باقی کے لئیے سوچا تسلی سے بیٹھ کر پڑھوں گی لیکن مجھ سے بہت ڈھیر ساری داد کی توقع مت رکھئیے گا کیونکہ میرے الفاظ بہت کم اور چھوٹے پڑ جاتے ہیں کہ میں اپنے محسوسات بیان کر سکوں۔۔۔۔ آپ اور کچھ اور لوگ اتنا خوبصورت لکھتے ہیں۔۔۔ ایسے دل میں اتر جاتی ہے بات کہ میں تو لاجواب رہ جاتی ہوں۔۔۔ سچی!
ارے نہیں۔۔۔۔ ایسی بات نہیں ہے۔ بیٹیاں بھی بھلا لاجواب ہوتی ہیں۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمیشہ کی طرح جو لکھا، دل سے لکھا آپ نے ۔۔۔! :) ویسے ہر کسی کے پاس اپنی کہانی ہوتی ہے چاہے ہر کوئی ایک ہی واقعہ سے ہی کیوں نہ گزرا ہو۔ کہانی صرف واقعات کا بیان نہیں ہوتی ہے بلکہ انسان کے اندر موجزن جذبات اور خواہشات، امنگوں اور احساسات کا پرتو بھی اس میں شامل ہو جاتا ہے۔ انسانی من کے ہزار ہا رنگ کہانی کو دل آویز بنا دیتے ہیں اور انسان وہ سب بھی کہنے لگ جاتا ہے جو اس پر کبھی بیتا ہی نہ ہو؛ وہ سب بھی بیان کرنے لگ جاتا ہے جو اس نے کبھی سہا ہی نہ ہو۔ صاحب! یہ کہانی جو ہوئی ۔۔۔!
آپ کی محبت ہے فرقان صاحب۔۔۔ جی بالکل ایسا ہی ہے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
یہ علم نہیں تھا کہ وہ محفل چھوڑ چکے ہیں۔
نیرنگ بھائی کچھ پتہ نہیں ان کا کسی کو بھی ۔۔۔۔نہ ان کا اور نہ وہ اپنے سیاح بھائی تھے نام بھی اب تو دھندلاتا جا رہا ہے ۔۔۔ہاں ڈھونڈ لیا نام اب تدوین کر کے لکھ رہا ہوں وہ ہیں یاز بھائی۔۔
یاز کو آخری دفعہ پایا گیا:
‏ستمبر 15, 2018
 
Top