تحریک انصاف کو اسٹیبلشمنٹ کی بے مثال حمایت حاصل ہے: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا اعتراف

سیما علی

لائبریرین
جج فائز عیسی نے نواز شریف کا حدیبیہ پیپر ملز کرپشن کیس بند کیا تھا۔ اس لئے ان کو چھوڑ کر باقی تمام ججز بغض سے بھرے بیٹھے ہیں۔
بڑا الزام،نواز شریف نے ججز کو بغضی قرار دیدیا
پانچ ججوں نے بیس کروڑ عوام کے وزیراعظم کو نااہل قرار دیدیا، نواز شریف
میٹھا میٹھا ہپ ہپ۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
اس بار اگر نکھٹو پر نظر کرم ہوئی ہے
نکھٹو کس کو بولا؟ جس نے ورلڈ کپ جیتا؟ گلی گلی نگر نگر چندہ اکٹھا کر کے شوکت خانم ہسپتال ، نمل یونیورسٹی بنائی؟ ۲۲ سال الیکشن ہارنے کے باوجود ہمت نہیں ہاری؟ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کابینہ میٹنگ اٹینڈ کی، ہر ہفتے اجلاس بلوائے، ۱۸ ۱۸ گھنٹے کام کیا، قرنطینہ میں بھی کام کرتے رہے۔
 
محمد وارث

آپ تو مائنڈ ہی کر گئے سر!

کرکٹ کھیلنا اور چیز ہے، وہاں اپنی ٹیم کا بھی علم ہوتا ہے اور مخالف کا بھی، قاعدے قانون بھی معلوم ہوتے ہیں اور ایمپائر بھی نیوٹرل ہوتا ہے۔ جب کہ پاکستانی سیاست، الامان، نہ دوست کا علم نہ دشمن کا، نہ کوئی قاعدہ نہ کوئی قانون، نہ کوئی ریفری نہ ایمپائر، حد ہو گئی عارف صاحب!
 
Top