سیما علی

لائبریرین
amyOABD.jpg

السلام علیکم
صبح بخیر
 
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا
اے ہمارے ربّ! ہم سے بھول چُوک میں جو قصور ہو جائیں، ان پر گرفت نہ کرنا۔
آمین یا اللہ آمین
صبح بخیر
 
بھیڑ بکریاں انسان سے زیادہ باخبر ہوتی ہیں
کیونکہ چروواہے کی ایک آواز پر چرنا چھوڑ دیتی ہیں
اور انسان اپنی خواہش کی خاطر
احکام الہی کی بھی پرواہ نہیں کرتا.
صبح بخیر
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
زندگی بخیر!
موت یہ نہیں کہ سانس ختم ہو جائے،اصل موت تو یہ کہ کوئی یاد کرنے والا نہ ہو. (واصف علی واصف)
اللہ نگہبان
 
سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر
مولائے کائینات علی علیہ السلام

نہج ابلاغہ

خطبہ 49: اللہ کی عظمت اور بزرگی کے بارے میں فرمایا

تمام حمد اس اللہ کے لئے ہے جو چھپی ہوئی چیزوں کی گہرائیوں میں اُترا ہوا ہے ۔ اس کے ظاہر و ہوایدا ہونے کی نشانیاں اس کے وجود کا پتہ دیتی ہیں ۔ گو دیکھنے والے کی آنکھ سے وہ نظر نہیں آتا ۔ پھر بھی نہ دیکھنے والی آنکھ اس کا انکار نہیں کر سکتی اور جس نے اس کا اقرار کیا اس کا دل اس کی حقیقت کو نہیں پاسکتا۔ وہ اتنا بلند و برتر ہے کہ کوئی چیز اس سے بلند تر نہیں ہو سکتی اور اتنا قریب سے قریب تر ہے کہ کوئی شے اس سے قریب تو نہیں ہے اور نہ اس کی بلندی نے اسے مخلوقات سے دور کر دیا ہے اور نہ اس کے قربِ نے اسے دوسروں کی سطح پر لا کر ان کے برابر کر دیا ہے ۔ اس نے عقلوں کو اپنی سطح پر لا کر ان کے برابر کر دیا ہے ۔ اس نے عقلوں کو اپنی صفتوں کی حدود نہایت پر مطلع نہیں کیا اور ضروری مقداد میں معرفت حاصل کرنے کےلئے ان کے آگے پردے بھی حائل نہیں کئے ۔ وہ ذات ایسی ہے کہ جس کے وجود کے نشانات اس طرح اس کی شہادت دیتے ہیں کہ (زبان سے ) انکار کرنے والے کا دل بھی اقرار کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اللہ ان لوگوں کی باتوں سے بہت بلند و برتر ہے جو مخلوقات سے اس کی تشبیہ دیتے ہیں اور اس کے وجود کا انکار کرتے ہیں ۔
 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

وہ جس کا نام ہی الصبور ہے یعنی "صبر دینے والا" پھر وہ کیسے تمہیں تڑپتا ہوا چھوڑ سکتا ہے۔!! وہ جس کانام ہی العلیم ہے یعنی "جاننے والا" پھر وہ کیسے تمہارے دل کی کیفیات سے بے خبر ہو سکتا ہے؟؟ وہ جس کانام ہی الرافع ہے یعنی "بلند کرنے والا" پھر وہ کیسے تمہیں گرا رہنے دے سکتا ہے؟؟ وہ جس کا نام ہی القادر ہے یعنی "قدرت والا" اس کے لیے پھر تمہارے ہر گمان کو حقیقت میں بدلنا بھلا کیا مشکل۔!!!❤️

وعلیکم السلام
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
ہر تکلیف ایک پہچان ہے جو ایک بڑی تکلیف سے بچانے کے لیے آتی ہے. (واصف علی واصف)
اللہ نگہبان
 
Top