سورہ رحمن تھراپی

نور وجدان

لائبریرین
معذرت، مگر میں اس حق میں نہیں۔ میں خود سورہ رحمان پڑھتا اور سنتا ہوں۔ دس مزید سال تک زندہ رہنا کوئی زیادہ معنی نہیں رکھتا کہ جو مسلم نہیں ہیں، ان میں بھی ایسے واقعات آپ کو شاید مل جائیں گے کہ ہر کسی میں قوت برداشت وغیرہ کے اپنے درجات ہوتے ہیں اور اس حوالے سے مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی سرطان کا مسلم مریض صحت یاب نہیں ہو پاتا تو کیا یہ سمجھا جائے گا کہ اُس کا ایمان کمزور تھا یا نعوذ باللہ معاملہ کچھ اور تھا۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ سورہ رحمان اور دیگر سورتوں کو شفا کے حصول کے لیے پڑھا اور سنا جائے مگر اسے دوا کا قائم مقام نہ بنایا جائے کیونکہ اس کے اپنے مضمرات ہیں اور ایسا کہنے کرنے پربہت کچھ بطور ثبوت طلب کیا جائے گا۔ محض ایک دو واقعات کے بیان سے بات نہیں بنے گی۔
بطور ثبوت سارا ڈیٹا تیار کیا جارہا ہے کیونکہ لاکھوً کیسز ہیں جن میں سے ۲۰۰ تو خودکشی کے ہیں جو وینٹیلیٹرز پر پڑے موت کی جانب، اسکے سنتے ہی نہ صرف صحت یاب ہوئے بلکہ تعمیری کردرار ادا کرنے لگے معاشرے میں ..، آپ مکمل سن لیًں پیارے بھائی. ابھی جن امراض کی ادویات سائنس بنارہی ہے، کوشش ہے بنالیں ..سورہ رحمن سے ان کا علاج ہو رہا ہے. ڈاکٹر طارق کہہ رہے یہPlacebo effect نہیں بلکہ سورہ کا علم ہے جو روح پر اترتا ہے اور یہ صحت مندی کا ضامن ہے ... اسکو دوا کے ساتھ.یوز کیا جا سکتا ہے اور ان بیماریوں کی دوا کے لیے جن کا ابھی سائنس دوا بنا نہیں سکی ... ایلوپتھک کے بنا کب گزارا کسی کا؟ مگر جب ایلوپیتھی جواب دیدے تو بندہ کدھر جائے؟ بس تب یہ یوز کرلی جائے
 
علی وقار

محفلین

جی اچھا۔ میں مکمل ویڈیو ضرور دیکھ لوں گا۔
 
زیک

مسافر

کلنیکل ٹرائل کے بارے میں آپ کیا جانتی ہیں؟ placebo effect کیا ہوتا ہے؟
 
فہد مقصود

محفلین
سمجھ تو آتی ہے ... زیادہ آتی ہے
اب اک لڑی میں نے مقفل بھی کی ہے
ناراض ہوں آپ سے
میری مضحکہ خیز کی ریٹنگ واپس لیں
جو پہلی پوسٹ میں

دخل در معقولات کے لئے اور موضوع سے ہٹنے پر پیشگی معذرت لیکن چونکہ آپ نے خود ہی ذکر خیر کیا ہے تو آپ کی کاروائی سے سخت اختلاف ہے اور میں نے تابش صاحب کو معاملہ رپورٹ کر دیا ہے۔

آپ نے اتنے مہینوں بعد ایسا کیوں کیا ہے اس کی وجہ مجھے سمجھ آگئی ہے۔ واقعی اچھے اعمال کی ہم سب کو ضرورت ہے جیسے "بغض اور کینہ" سے بچنا !!!!

آپکا بہت شکریہ :)
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
کلنیکل ٹرائل کے بارے میں آپ کیا جانتی ہیں؟ placebo effect کیا ہوتا ہے؟
زیادہ علم نہیں مگر جتنا ہے

ڈرگ کو ٹیسٹ کیا جاتا ہے جانوروں پر یا مریضوں پر .. یہ دیکھنے کے لیے یہ کتنی ایفیکٹو ہے تاکہ مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے

Palcebo کو میں اک قسم کو ٹونا جو ہم اردو میں کہتے یا ہومیو پیتھک دوائیاں نہیں ہوتی جس میں دوا تو ہوتی نہیں مگر مریض دوا سمجھ کے یقین کرلیتا وہ صحت یاب ہو جائے گا
 
سیما علی

لائبریرین
اللہ کریم نے قران پہ طبی ایمان لانے کو قران کی کس سورت کی کس آیت میں کہا ہے؟
قراٰن پاک میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَۙ-

ترجمۂ کنز الایمان: اور ہم قرآن میں اتارتے ہیں وہ چیز جو ایمان والوں کے لیے شفا اور رحمت ہے۔(پ15،بنی اسرآءیل:82)

ارشادِ باری تعالیٰ ہے: شِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِۙ۬-

ترجمۂ کنزالایمان قراٰن) دلوں کی صحت (پ11،یونس:57)

قراٰن دلوں کا سکون ہے، قراٰن دلوں کا چین ہے، قراٰن کی تلاوت کرنے سے بیماریوں سے شفا ملتی ہے
 
اس آیت میں دل میں موجود شکوک و شبہات اور شرک، کفر و نفاق سے شفا مراد ہے۔
سورة یونس - آیت 57
اس صفحہ پر متعدد مفسیرین قرآن کی تفاسیر موجود ہیں۔ ان کا مطالعہ فرمائیے۔ خاص طور پر عبدالسلام بھٹوی صاحب کی تفسیر کو ضرور پڑھئے گا۔ بہت اچھی وضاحت مل جائے گی۔
 
نور وجدان

لائبریرین
ہائی الرٹ
High Alert

پاکستان میں لندن UK variant ‏B1.17 اور ساوتھ افریقہ South African سے برآمد شدہ وائیرس پہلے ہی موجود تھا مگر اب یہ ملک
ایک مشکل دور کی ابتدا میں ہے کیونکہ کروونا کا وہ وائرس triple mutant Indian virus جو ہمسایہ ملک میں تباہی پھیلا رہا ہے اسکو (B.1.618) بھی کہتے ہیں جو B.1.617 سے نکلا ہے
وہ سرحدوں کے ذریع ملک میں داخل ہو سکتا ہے اور اس نئے وائرس کی خصوصیات ہیں کہ۔یہ
۱۔ ہوا سے پھیل سکتا ہے کیونکہ وائیرس بھرے چھوٹے ذرات کئی فٹ تک پھیل سکتے ہیں اور ہوا میں معلق رہ سکتے ہیں جن میں یہ وائرس تین گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔
۲-یہ ٹرپل میوٹیشنز triple mutatant variant
بہت تیزی سے پھیلتا ہے more contagious and more virulent . It is 70% more transmissible than the previously dominant strain in the Pakistan
3-علامات میں معدہ اور انتڑیوں کا درد اور ہلکا بخار شامل ہے ۔ پیٹ کا خراب ہونا، الٹی اور جی متلانا شامل ہے
4-ابتدا میں پھیپھڑوں کو متاثر نہیں کرتا مگر جلد ہی خاموشی سے انہیں متاثر کرتا ہے اور نمونیا کے ساتھ ساتھ آکسیجن لیول ڈراپ کرتا ہے
5-بچوں اور نوجوانوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے
اگر اس کا مقابلہ اس کے والد سارس کو وی ٹو سے کیا جائے تو اس کے اثرات زیادہ بھیانک ہیں
6-خون میں مونو سائیٹس کو زیادہ متاثر نہیں کرتا مگر پلیٹلٹس کو کھاتا ہے اور آر بی سی کو کم کرتا ہے بنیادی طور پر یہ سی ڈی 147 کے ساتھ آٹیچ ہوتا ہے اور فورا خون کے انجماد کو زیادہ کرتا ہے جس سی D.Dimers اور CRP فورا زیادہ کرتا ہے
یہ بی سیلز اور ٹی سیلز سے نظریں چرا کر جسم کو متاثر کرتا ہے it escapes the B cells and T cells of the immune system
7-پوری فیملی کو متاثر کر سکتا ہے
جن لوگوں کو کروونا ہو چکا ہے انہیں بھی دوبارہ ہو سکتا ہے ‼️

اس کے لیے کیا کرنا چاہیے ⁉️

۱- اپنے باڈرز پر کڑی نگرانی کی جائے اور ہوائی سروس بند کی جائے
۲-جو لوگ باہر سے آتے ہیں انہیں کوارنٹائین کیا جائے اور فیملئ ممبرز انہیں 14 دن تک نہ ملیں۔

بچاو کا طریقہ

1-ویکسین لگوائیں
2- گھر رہیں
3- ماسک پہنیں
۶-ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے احتراز کریں
۷۔سوشل فاصلہ رکھیں
۷-عید کے تہوار، شادی بیاہ، سالگرہ اور شادی کی اینورسریز، اجتماعات، تقریبات ، شاپنگ مالز، اور بازار سے دور رہیں

اگر ایسی علامات ہوں تو فورا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں
حکومت oxygen supply آکسیجن کی پیداوار بڑھائے اور بلیک میلزر پر نظر رکھے۔
ادارے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائے
اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعا کی جائے کہ اے اللہ اس پوری دنیا کو اس وبا سے محفوظ رکھ . آمین
اور صبح دوپہر شام 7 دن متواتر بلاناغہ آنکھیں بند کرکے اللہ کے روبرو خود کو پیش کر کے قاری عبدالباسط مصری کی بغیر ترجمہ والی سورہ الرحمن کی قرات سنو اور پھر قصیدہ بردہ شریف قاری خوشی محمد کی آواز میں ایسے ہی صبح دوپہر شام سنیں اور ہر بار سننے کے بعد آدھا گلاس پانی لیں۔ آنکھیں دوبارہ بند کر کے اللہ کے روبرو پیش ہو کر دل میں ڈوب کر 3 بار اللہ اللہ اللہ پکاریں ۔اور بند آنکھوں ساتھ ہی 3 سانسوں میں پانی پی جائیں۔ شفاء منجانب اللہ ہے ۔
اللہ اللہ اللہ
 
Top