تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شکر ہے چار ہی لفظوں میں پوچھا تھا۔۔۔:roll:

ماشاءاللہ آپ تو شاعرہ ہوتی جا رہی ہیں، معلوم نہیں اردو محفل کا اثر ہے یا چوٹ کا
چوٹ کا اثر لگتا ہے۔ لگی بھی تو نشانے پہ ہیں نا۔ اب تو یقین ہو چلا ہے کہ ایک آدھ چھید ضرور ہو گیا ہے دماغ میں۔ بھولی بسری یادیں ایسے ٹپک رہی ہیں جیسے بارش میں کسی چھت سے پانی ٹپکے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاں جی انیسواں مہمان "دار فانی" سے بلائیں گے نا۔ :D
ارے مانا کہ دور سے آئے کی آؤ بھگت زیادہ ہوتی ہے لیکن اتنی بھی دوری سے کیا بلانا۔۔۔ جب یہیں۔۔۔ یہاں۔۔۔ ادھر ۔۔۔ بالکل۔۔۔ یہ ۔۔۔۔ انیسواں مہمان موجود ہو تو۔۔۔

صرف ہمدردیاں؟ مطلب کہ آپ سے جلیبیوں کا کہا جائے تو ابھی سے مایوس ہو جائیں۔
میرے تو جلیبیوں والے کان ہی بند ہیں۔۔ بلکہ آنکھیں بھی وہ تمام تبصرہ جات پڑھنے سے قاصر رہتی ہیں جن میں ایسا کوئی تذکرہ ہو۔۔۔

ہماری کب ہوئی آموں سے بات چیت؟ ہم نے تو الشفا محترم کو بتایا تھا کہ جرمنی سے ہیں آم۔
مجھے معلوم نہ تھا کہ وہ میں نے نہیں پڑھنا۔۔۔

حیران تو ہم بھی ہوئے تھے لیکن ہمیں آم کھانے سے مطلب، نہ کہ پیڑ گننے سے اور نہ گرمیوں کے آنے سے۔
یہ بھی خوب کہی۔۔۔ اب اتنی سی بات پہ کیا آم کو حرام کریں۔۔۔

تصاویر کا ذائقہ بھی خوب تھا۔
یہ تو بات سچ ہے۔۔ وااقعتا خوب تھا۔

سرگوشی دو حادثات کا ذکر کیا لیکن کل سے آج تک کے ملا کر چار ہو گئے، اسی لئے تو آج صبح سےخاموش بیٹھے تھے ۔
بقیہ دو بھی سر پر ہی لگی ہیں؟ میں محفل کی انتظامیہ سے درخواست کر دیتا ہوں کہ کچھ عرصہ آپ کے تمام تبصرہ جات زیرنگرانی رکھے جائیں۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے مانا کہ دور سے آئے کی آؤ بھگت زیادہ ہوتی ہے لیکن اتنی بھی دوری سے کیا بلانا۔۔۔ جب یہیں۔۔۔ یہاں۔۔۔ ادھر ۔۔۔ بالکل۔۔۔ یہ ۔۔۔۔ انیسواں مہمان موجود ہو تو۔۔۔

آپ کو بھی سر پہ ہی لگی ہے چوٹ؟ آپ ہی کو انیسواں مہمان بولا تھا۔ لیکن آپ تو بارھواں کھلاڑی بننے پہ تُل گئے۔ ہمیں کرکٹ سے ذرہ برابر دلچسپی نہیں ہے۔
میرے تو جلیبیوں والے کان ہی بند ہیں۔۔ بلکہ آنکھیں بھی وہ تمام تبصرہ جات پڑھنے سے قاصر رہتی ہیں جن میں ایسا کوئی تذکرہ ہو۔۔۔
ہمارے دادا جان کے بھی بند تھے بڑھاپے میں، پھر ڈاکٹر نے انھیں کان کے لئے آلہ دیا۔ سب ٹھیک ہو گیا۔ وہ خود تو نہیں رہے لیکن ان کی نشانی کے طور پہ سنبھال کے رکھا ہوا ہے۔ اب تو انیسواں مہمان آپ ہیں تو ہماری طرف سے نذرانہ پیش کر دیا جائے گا آپ کو۔
قبول نا؟

مجھے معلوم نہ تھا کہ وہ میں نے نہیں پڑھنا۔۔۔
نہیں پڑھنے پہ کوئی اعتراض نہیں ۔ مگر ہم نے آموں سے کچھ نہیں کہا تھا۔

یہ بھی خوب کہی۔۔۔ اب اتنی سی بات پہ کیا آم کو حرام کریں۔۔۔
آم تو بڑی سے بڑی بات پہ حرام نہیں کرنے چاہئیں ۔ آم کھانے کے بعد بندہ جتنا چاہے لڑائی جھگڑا کر لے۔ نہیں؟
یہ تو بات سچ ہے۔۔ وااقعتا خوب تھا۔
تو انعام بنتا ہے نا؟؟
بقیہ دو بھی سر پر ہی لگی ہیں؟ میں محفل کی انتظامیہ سے درخواست کر دیتا ہوں کہ کچھ عرصہ آپ کے تمام تبصرہ جات زیرنگرانی رکھے جائیں۔۔۔
نہیں دونوں نہیں ایک اور لگی۔ سر کا پچھلا حصہ بچ گیا تھا زخمی ہونے سے۔ اب وہ بھی گھائل ۔ اور چوتھی بار بازو اور پاؤں پہ
نہ ہی پوچھیں سب کیسے ہوا، آپ لوگوں کو ہنستے دیکھ ہمیں بھی ہنسی آنی ہے اور درد بڑھ جانا ہے
 
زیک

مسافر
ہم نے کب بولا جرمن آم۔۔
جرمنی سے آئے۔ اور تھے بھی اپاہج والے
لنگڑا آم جیسا ٹیسٹ۔۔۔ واہ
جرمن شہریت کا قانون بدل چکا۔ اب جو آم جرمنی میں ہو وہ جرمن ہی ہو گا۔

ویسے کیا پچھلے سیزن کے آم کسی جرمن نے کھود کر نکالے تھے؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کو بھی سر پہ ہی لگی ہے چوٹ؟ آپ ہی کو انیسواں مہمان بولا تھا۔ لیکن آپ تو بارھواں کھلاڑی بننے پہ تُل گئے۔ ہمیں کرکٹ سے ذرہ برابر دلچسپی نہیں ہے۔
ششش۔۔۔۔ آہستہ بولیں۔۔۔۔ ایک بار میرے سر پر اتنی زور سے چوٹ لگی بازو ٹوٹ گیا۔۔۔
کرکٹ سے تو مجھے بھی دلچسپی نہیں۔ وہ تو افتخار عارف کی محبت میں بن رہے تھے۔۔۔

ہمارے دادا جان کے بھی بند تھے بڑھاپے میں، پھر ڈاکٹر نے انھیں کان کے لئے آلہ دیا۔ سب ٹھیک ہو گیا۔ وہ خود تو نہیں رہے لیکن ان کی نشانی کے طور پہ سنبھال کے رکھا ہوا ہے۔ اب تو انیسواں مہمان آپ ہیں تو ہماری طرف سے نذرانہ پیش کر دیا جائے گا آپ کو۔
قبول نا؟
کیا اس آلے سے مجھے ایسے پیغامات نظر بھی آنا شروع ہوجائیں گے۔۔۔۔

نہیں پڑھنے پہ کوئی اعتراض نہیں ۔ مگر ہم نے آموں سے کچھ نہیں کہا تھا۔
آم سے کچھ نہیں کہا جاتا۔۔۔

آم تو بڑی سے بڑی بات پہ حرام نہیں کرنے چاہئیں ۔ آم کھانے کے بعد بندہ جتنا چاہے لڑائی جھگڑا کر لے۔ نہیں؟
بس اتنا لڑیں کہ پھر آم کھانے جوگے رہ جائیں۔۔۔۔

تو انعام بنتا ہے نا؟؟
بالکل۔۔۔ ابھی دیجیے۔۔۔ منتظر ہوں۔

نہیں دونوں نہیں ایک اور لگی۔ سر کا پچھلا حصہ بچ گیا تھا زخمی ہونے سے۔ اب وہ بھی گھائل ۔ اور چوتھی بار بازو اور پاؤں پہ
undefined
اوہ۔۔۔۔ یعنی سر کو ہر زاویے سے گھائل کیا ہے آپ نے۔۔۔ اللہ پاک آپ کو شفا عطا فرمائے۔ آمین
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جرمن شہریت کا قانون بدل چکا۔ اب جو آم جرمنی میں ہو وہ جرمن ہی ہو گا۔

ویسے کیا پچھلے سیزن کے آم کسی جرمن نے کھود کر نکالے تھے؟
نہیں آم کھودے تو نہیں جاتے پیڑوں پہ لگتے ہیں۔ کھود کے نکالے ہوتے تو ایسے تازہ تھوڑی ہونے تھے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ششش۔۔۔۔ آہستہ بولیں۔۔۔۔ ایک بار میرے سر پر اتنی زور سے چوٹ لگی بازو ٹوٹ گیا۔۔۔
کرکٹ سے تو مجھے بھی دلچسپی نہیں۔ وہ تو افتخار عارف کی محبت میں بن رہے تھے۔۔۔
سر کی چوٹ سے ایسا ہی لگتا ہے۔۔۔ کبھی بازو ٹوٹا محسوس ہوتا ہے اور کبھی پیر۔ وہ تو اللہ کا شکر کہ آہستہ آہستہ ٹائپ تو کر رہے ہیں۔ورنہ بور ہی ہو جاتے۔

کیا اس آلے سے مجھے ایسے پیغامات نظر بھی آنا شروع ہوجائیں گے۔۔۔۔
جی جی ایسے والے تو نظر آ جائیں گے لیکن ایسے ویسے نہیں
آم سے کچھ نہیں کہا جاتا۔۔۔

بس اتنا لڑیں کہ پھر آم کھانے جوگے رہ جائیں۔۔۔۔
آم تو بس چار ہی بچے ہیں اب

بالکل۔۔۔ ابھی دیجیے۔۔۔ منتظر ہوں۔
الٹا چکر۔۔۔ جس کی عیادت کی جائے اس کے لئے جلیبیاں لے کر جاتے ہیں۔ آپ الٹا ہم سے امید لگا بیٹھے انعام کی۔

اوہ۔۔۔۔ یعنی سر کو ہر زاویے سے گھائل کیا ہے آپ نے۔۔۔ اللہ پاک آپ کو شفا عطا فرمائے۔ آمین
نہیں نہیں۔۔۔ سر کے سامنے والا حصہ بچا ہوا ہے الحمد للہ
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ یادیں اگر خوشگوار ہوں تو آپ کے سر کے لیے دعا کرنا چھوڑیں ؟ ان انہیں ٹپکنے دیں ؟
یادیں تو خوشگوار ہیں، والدین سے جڑی ہیں۔ لیکن ان کی کمی زیادہ محسوس ہونے لگتی ہے پھر۔ اس لئے دعائیں جاری رکھئے۔ اللہ پاک قبول فرمائیں آمین
 
Top