طبع زاد اشعار کی بیت بازی

فہد اشرف

محفلین
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
یادوں کے بت کدے میں تصور کی مورتی
میں اس کو گھورتا ہوں وہ مجھ کو ہے گھورتی

یادیں ہی تو ہیں لے گئیں جو "چریا وارڈ" میں
اب جانا اعتدال میں تھی خوب صورتی
 
یارب رہیں سلامت ،سہاگ دلہنوں کے
یہ بھائی ،بیٹے اورباپ بیٹیوں کے
انتہائی ادب اور پیشگی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ مجھے یہ سہاگ سلامت رہنے والی دعا کبھی بھی ہضم نہیں ہوئی، ذرا تصور کریں اس کی عملی صورت کیا بنتی ہے، کہ بیوی شوہر سے پہلے فوت ہوجائے؟
اور ستم ظریفی یہ کہ یہ دعا دیتی بھی خواتین ہی ہیں بچیوں کو۔
 

فہد اشرف

محفلین
یہ اور بات نام ہمارا نہیں لیا
ورنہ کسی کے لہجے میں کتنی مٹھاس ہے
روحِ جامی سے معذرت کے ساتھ
یا شیخ شبِ طاق میں کیا ڈھونڈ رہا ہے
ہر شب ہے شبِ قدر اگر قدر تو جانے

اے خواجہ چہ جویی ز شب قدر نشانے
ہر شب شب قدر است اگر قدر بدانے
مولانا جامی
 
روحِ جامی سے معذرت کے ساتھ
یا شیخ شبِ طاق میں کیا ڈھونڈ رہا ہے
ہر شب ہے شبِ قدر اگر قدر تو جانے

اے خواجہ چہ جویی ز شب قدر نشانے
ہر شب شب قدر است اگر قدر بدانے
مولانا جامی
بہت خوب
پہلے مصرع میں بھی شبِ قدر ہی رہنے دیں۔ :)
 
Top