سیما علی

لائبریرین
ہم امریکہ سے آئے ٹیپ ریکارڈ پر ون وے ٹکٹ لگا کر گزرتے راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کو سنا کر دل ہی دل میں خوب رعب میں آجاتے۔ اس وقت عمر سات برس ہو گی۔
واہ واہ کیا کہنے سات برس کی عمر اور یہ عالم !!!!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
واہ بٹیا واہ دل خوش کردیا پر آپکا تعلق اُس جنریشن سے نہیں جو متنجن جانتے ہیں یہ کہہ کر آپ نے ہمیں حیران کر دیا ہے !!!!
حیران کیوں ہوتی ہیں، ہم اس دیس کے باسی ہیں جہاں متنجن کھایا جاتا تھا۔۔ہماری امی جان کو بہت پسند تھا، سو ان کی یاد میں بنا لیا کرتے ہیں۔ اور کھاتے بھی خوب مزے سے ہیں۔ میٹھا کھائیں گے تو میٹھے بول بولیں گے نا۔ جنریشن والی بات سے ہم کچھ زیادہ متفق نہیں، کچھ چیزیں نسل در نسل چلی آتی ہیں عادتاً بھی ۔
لیجئے سویوں کا متنجن کھائیے۔۔۔ رات ہی کو بنایا تھا۔ کچھ اپنے دیسی کھانے ہی اتنے مزے کے یادوں کے ساتھ جڑے ہوئے۔ کچھ اپنا مزاج رنگوں بھرا (خبردار اسے رنگ بھرا مزاج ہی پڑھا جائے) ۔ کھانوں کے رنگ، در و دیواروں کے رنگ، کپڑوں کے رنگ، دھاگوں کے رنگ ،رنگا رنگ اون سب ہماری ذات کا حصہ بن چکے ہیں۔ ہمارا بس چلے تو گوشت میں آلو ڈالیں تو وہ بھی رنگ برنگے۔
اچھا تو ذرا چیک کر کے بتائیے گا کہ کیسا بنا سویوں کا متنجن
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
رنگا رنگ اون سب ہماری ذات کا حصہ بن چکے ہیں۔ ہمارا بس چلے تو گوشت میں آلو ڈالیں تو وہ بھی رنگ برنگے۔
اچھا تو ذرا چیک کر کے بتائیے گا کہ کیسا بنا سویوں کا متنجن
واہ بھئ واہ ہماری بٹیا تو بڑے سلیقے کی ہیں بہت اعلیٰ متنجن بنا ہے دل کر رہا ہے فوراً کھا لیں بہت سا!!!
آپ میٹھا نہ بھی کھائیں تو میٹھا ہی بولیں گی انشاء اللّہ بہت سا پیا ر اور ڈھیر ساری دعائیں ہمیشہ اللّہ ایسے ہی مہکتا رکھے آمین :in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
 
Top