میجک فرام شین وارن۔
پلئیر مائیک کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش میں تازہ تازہ متعارف کروایا تھا۔ تو گیند سے پہلے کمنٹیٹر نے وارن سے پوچھا کیا کرنے چاہتے ہیں تو وارن نے بتایا وہ کیا کریں گے اور پھر ۔۔۔

 
The Prince is in form. :in-love:
برائن چارلس لارا کی پچاس کی سال کی عمر میں اپنی جوانی کی یاد دلاتے ہوئے۔
یہ میچ پچھلے سال آسٹریلیا میں لگنے والی آگ کے بعد ریلیف اپیل کے لئے کھیلا گیا تھا۔

 
جمی کلاؤڈرسن کا سوپر سے بھی اوپر ٹائپ اسپیل ود پنک بال۔۔۔
(پنک بال سے یہ عمومی مسئلہ آرہا ابھی تک کہ یہ نارمل سے کچھ مومنٹ لے رہی ہے)


 
فیف ڈو پلیسی کا ڈیبیو پر کمال۔۔
آخری دن جنوبی افریقہ نے 77/4 سے کیا۔ اے بی ڈی وی اور فیف کریز پر موجود تھے۔ میچ جیتنے کے لئے 353 رنز درکار تھے۔ پروٹیز نے سمجھ لیا کہ میچ جیتنا تو بہت مشکل ہے میچ بچا کر سیریز ہی جیتنے کی کوشش کرتے ہیں تو شروع ہوا بلاک تھن۔ جس میں
فیف نے 376 گیندوں میں 110 ناٹ آؤٹ
اے بی ڈی وی 226 گیندیں 33 رنز
کیلس 110 گیندیں 44 رنز۔۔



Screenshot-2020-11-26-14-43-25-228-com-twitter-android.jpg
 
سر ظہیر عباس


فن فیکٹ: اسکے بعد کسی بھی پاکستانی کھلاڑی نے آسٹریلیا میں ایک ہہ سینچری بنائی ہے اور وہ ہے بابر اعظم
 

محمد وارث

لائبریرین
سر ظہیر عباس


فن فیکٹ: اسکے بعد کسی بھی پاکستانی کھلاڑی نے آسٹریلیا میں ایک ہہ سینچری بنائی ہے اور وہ ہے بابر اعظم
ظہیر عباس کے تو خیر ہم بھی فین رہے ہیں، انہی کو دیکھ دیکھ کر بچپن گزرا۔ سیالکوٹی تھے تو اور اچھے لگتے تھے، سیالکوٹ میں ایک بار ٹیسٹ میچ ہو رہا تھا تو ہمارے محلے کے ایک فیکٹری مالک نے انہیں اپنے گھر مدعو کیا (اَسی کی دہائی کی بات ہے، تب ایسا ہو جاتا تھا) تو وہاں ان سے آٹو گراف لینے کا شرف بھی حاصل ہوا۔

باقی آپ کے فن فیکٹ کے متعلق یہ کہ کسی پاکستانی کھلاڑی نے" آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں" سنچری لکھنا چاہیئے تھا، کیونکہ آسٹریلیا میں 1992ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے پہلے ہی میچ میں ہمارےرمیض راجہ اور آپ کے محبوب "ریمبو" نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میلبورن میں سینچری بنائی تھی، اور اسی کی دہائی میں آسٹریلیا میں جو ٹرائی سیریز ہوتی تھی شاید اس میں کچھ اور سینچریاں بھی نکل آئیں۔
 
جی جی وہی تو۔
His century was the first by a Pakistani batsman against Australia Down Under since Zaheer Abbas scored one in 1981. He managed to score 282 runs in the series.
لنک

باقی آپ کے فن فیکٹ کے متعلق یہ کہ کسی پاکستانی کھلاڑی نے" آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں" سنچری لکھنا چاہیئے تھا
 
Top