خواتین اور زندہ دلی

سیما علی

لائبریرین
خود کو اسمارٹ ظاہر کرتے ہوئے کچھ دیر تک ان کی باتوں پر ہنسیں گی لیکن جلد ہی میٹر شارٹ ہوجاتا ہے... ایٹیٹیوٹ کی نسوانی رگ پھڑکنے لگتی ہے... اور نتیجتا محفل طرب محفل شام غریباں میں تبدیل ہوجاتی ہے...
مطلب ہے کہ ہم لوگ ایسے ہیں کہ ہمارے میٹر شارٹ ہوجاتے :crying3::crying3::crying3::crying3:
 
سید عمران

محفلین
مطلب ہے کہ ہم لوگ ایسے ہیں کہ ہمارے میٹر شارٹ ہوجاتے :crying3::crying3::crying3::crying3:
(انتباہ: اس غیر سنجیدہ مضمون کو غیر سنجیدہ لوگ غیر سنجیدگی سے پڑھیں۔ سنجیدہ افراد پڑھنے سے گریز کریں۔ ورنہ نتائج کی تمام تر ذمہ داری ان ہی پر عائد ہوگی۔ لکھاری بری الذمہ ہوگا۔)
 
زوجہ اظہر

محفلین
کافی حد تک متفق
بذلہ سنجی اور خصوصا بے ساختگی ، کہ موقع کے لحاظ سے جملے چست کرنا عموما حضرات میں کمال ہوتی ہے
یونیورسٹی کے زمانے کی یہی یادیں یادگار ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ بہت اچھا لکھا ہے اور میں ان حالات و مشاہدات سے سو فیصد متفق ہوں۔

نتائج کے لحاظ یہی دیکھ لیں کہ 31 مراسلوں میں 30 مراسلے مرد اراکین کے ہیں اور صرف ایک مراسلہ خاتون رکن کی طرف سے آیا ہے۔

یونیورسٹی کے زمانے کی یہی یادیں یادگار ہیں

آپ ان یادوں کا ذکر کر کے کچھ تلافی فرما لیں۔
 
فاخر رضا

محفلین

سیما علی

لائبریرین
فطرت نےزندہ دلی مردوں میں کوٹ پیٹ کربھر دی ہے جبکہ خواتین کو اس مہلک مرض سے صاف بچالے گئی!!!
امریکی تحقیق دانوں کے مطالعے میں 80مرد اور خواتین نے دو مختلف طرح کے تجربات میں حصہ لیا، شرکاء سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایک ایسا ساتھی پسند کرتے ہیں جو اپنی گفتگو سے انھیں خوش وخرم رکھنا جانتا ہو ؟
محققین نے شرکاء سے دوسرے سوال میں پوچھا گیا کہ ان کے لیے حس مزاح رکھنے والا ساتھی کتنا ضروری ہے؟

میامی یونیورسٹی کے شعبئہ نفسیات سے وابستہ محقق لیانا ہون اور ان کی ٹیم نے کہا کہ خواتین کے جوابات سے انکشاف ہوا کہ ان کی ترجیح ایسا مرد تھا جو انھیں اپنی باتوں سے مسکرانے پر مجبورکر سکتاہو۔

لیکن اس نتیجے کے برخلاف مردوں کے جوابات سے ظاہر تھا کہ انھیں جیون ساتھی کے طور پر ایسی خاتون پسند تھی، جو ان کے لطیفوں اور چٹکلے سننے پر آمادہ ہو اور ان پر ہنسنا جانتی ہو بجائے۔
جائزہ رپورٹ سے پتہ چلا کہ خواتین صرف ایک ایسا ساتھی نہیں چاہتی ہیں، جو انھیں اپنی دلچسپ گفتگو سے خوش رکھے بلکہ وہ چاہتی ہیں کہ خود ان کے مزاح کی بھی تعریف کی جائے ۔
تحقیق کے اعداد و شمار سے تصدیق ہوئی کہ بنیادی طور پرعورت اور مرد کے درمیان مزاح کی ترجیح مختلف ہوتی ہے۔‘‘
حس مزاح رکھنے والے مرد خواتین کی ترجیح: تحقیق
تو جناب خواتین یہ تو ثابت ہوتا ہے کہ مردوں میں حسِ مزاح زیادہ ہے مگر وجہ ظرافت بھی خواتین ہی ہیں مرشد قبلہ یوسفی صاحب کے فن پارے خواتین کے ذکرِ خیر سے ہی آگے بڑھتے ۔۔۔۔۔
بہت بہتر ین فن پارہ دوبارہ پڑھا تو لطف دوبالا ہوگیا اور یہ آپکی تحاریر کا خاصہ جتنی بار پڑھی جائے اسکا اپنا ہی رنگ ہے جیتے رہیے اور اسی طرح اُردو محفل کو رونق بخشتے رہیے!!!!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت دلچسپ اور حقیقت سے بہت قریب تحریر۔ پڑھ کر لطف آیا۔
آپ کی اس سنجیدہ تحریر کو غیر سنجیدہ نہ لیتے ہوئے اتنا ضرور کہنا چاہئیں گے مرد لاکھ زندہ دل سہی لیکن
وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ
اور یہ رنگ ہی ہیں جو کوٹ کوٹ کر مردوں میں زندہ دلی بھرتے ہیں۔ ورنہ :grin:
 
سو فی صد متفق اگر یہ رنگ نہ ہوتے تو کائنات اتنی خوبصورت نہ ہوتی !!!!!!اور جو یہ رنگ نہ ہوتے تو ان اب کی زندگی ایسی روکھی پھیکی ہوتی کہ کہتے ؀
اک سخن اور کہ پھر رنگ تکلم تیرا
حرف سادہ کو عنایت کرے اعجاز کا رنگ
یا پھر کہتے ہیں؀
سرخی ہے جو گلاب سی آنکھوں میں اے منیرؔ
خار بہار دل میں چبھونے کا رنگ ہے
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ماشاء اللہ بہت اچھا لکھا ہے اور میں ان حالات و مشاہدات سے سو فیصد متفق ہوں۔

نتائج کے لحاظ یہی دیکھ لیں کہ 31 مراسلوں میں 30 مراسلے مرد اراکین کے ہیں اور صرف ایک مراسلہ خاتون رکن کی طرف سے آیا ہے۔

آپ ان یادوں کا ذکر کر کے کچھ تلافی فرما لیں۔
بھیا !!!!!! مفتی صاحب کی نذر؀

مذہب کی خوبیاں اسے قائل نہ کر سکیں،
بس ایک ہی اصول پہ قربان ہو گیا،

جوں ہی سنا کہ چار بھی جائز ہیں بیویاں،
فوراً وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا..!!
 
Top