عمار نقوی

محفلین

میرے باغیچے میں موجود ایک پھول کی زندگی کی کچھ جھلکیاں۔
15 دسمبر 2018 تا 13 فروری 2019
دو ماہ کی اس مختصر زندگی میں اس پھول نے زندگی کے کتنے رخ دیکھ لیے۔
کتنے ہی حشرات نے اس کا خون چوسا
سرد ہوائیں بھی برداشت کیں
سردی کی بارش بھی سہی
اور دھوپ کے مزے بھی لیے
لوگوں سے اپنی خوبصورتی کی داد بھی وصول کی
فضا میں اپنے حصے کی خوشبو بھی پھیلائی
توڑے جانے کا خوف بھی رہا
اور بالآخر اپنی طبعی موت مرجھایا۔
زندگی تو اتنی ہی ہے
بہتر ہے کہ خوشبو پھیلانے میں ہی صرف ہو۔
خوبصورت تحریر بھی تصویر بھی !!
 
Top