اردو جملہ 1.5 کی تیاریاں

zerocool

محفلین
السلام علیکم
جملہ 1.5 کا ترجمہ اچھی بات ھے۔ پر اس پر سب اکیلے کام کر رھے ھیں۔ اگر اجتماعی طور پر اس کام کیا جائے تو بہت اچھا ھے۔ اس کیلئے SVN معنی سب ورژن کنٹرول کو استعمال کیا جائے ۔ اسطرح سب لوگ مل کر جملہ کے ترجمہ پر کام کرسکتے ھیں۔ اس کیلے آپ کو Tigris.org پر اکاونٹ بنانا پڑے گا۔ اس پر میں نے joomlaurdu کے نام سے پروجیکٹ بنایا ھے۔ اکاونٹ بنانے کے بعد اس پروجیکٹ کو جائن کریں۔ اور یہاں سے SVN سافٹ ویر ڈوانلوڈ کریںhttp://tortoisesvn.net/downloads انسٹال کریں ۔ انسٹال کے بعد اپنے ویب سرور میں ایک فولڈر بنائیں بنانے کے بعد اس پر رائیٹ کلک کریں کنٹیکس منیو میں آپ کو SVN Checkout نظرآئے گا اس کلک کریں URL میں - یہ پیسٹ کریں
http://joomlaurdu.tigris.org/svn/joomlaurdu/trunk اس کے بعد یہ یوزر نیم اور پاس ورڈ مانگے گا۔ اس میں اپنا اوپر بنایا ھوا یوزر نیم اور پاس ورڈ استعمال کریں۔ اس کے بعد یہ سرور سے پروجیکٹ فائلز آپ کے فولڈر میں لوڈ کر دے گا۔ فائل میں کچھ تبدیلی کرنے کے بعد فائل پر یا فولڈر پر رائیٹ کلک کریں مینو میں SVN Commit پر کلک کریں یہ آپ کی تبدیل شدہ فائل سرور پر اپلوڈ کردے گئی ۔ اگلی دفعہ فائلز میں تبدیلی سے پہلے فولڈر پر رائٹ کلک کریں SVN Update پر کلک کریں یہ آپ کی فائلز کو آپڈیٹ کر دے گا اگر کسی نے ان میں کوئی تبدیلی کی ھو گئ ۔ اگر کسی نے غلطی سے کسی فا ئل کا کوڈ ڈلیٹ ھو جائے اور commit ھو جائے تو ہم اسے پرانے ورژن سے لے سکتے ھیں۔ تما م جملہ کا ترجمہ کرنے والے افراد سے گزارش ھے اس کو استعمال کریں اور جوابات بھیجے ابھی میں fireboad کا اردو ترجمہ فائل اپ لوڈکی ھے اس میں تبدیلی کرکے دیکھیں اور اپلوڈ کریں ۔ تمام اوپن سورس سوفٹ ویرز SVN ھی استعمال کر رھے ھیں جملہ والے بھی اسے ھی استعمال کر رھے ھیں۔

پیغام کچھ لمبا ھو گیا جس کیلئے معظرت دعاؤں میں یاد رکھیں
فاروق
 

MyOwn

محفلین
السلام علیکم!
میں جملہ 1.5 کا صرف ترجمہ کررہا ہوں اور کچھ تصاویر پیکج کی مناسبت سے اردو میں تبدیل کی ہیں
میرے خیال میں اس کی "انسٹالیشن گائیڈ" کا ترجمہ ضروری ہے وہ اگر ہو جائے تو بہت بہتر ہوگا
انگریزی میں آپ کو جملہ کی سائٹ پر مل جائے گی۔

مجھے جملہ کا ایک مینول http://joomlacode.org/gf/download/d...17471/1.5_Installation_Manual_version_0.5.pdf
ملا ہے۔ کیا آپ اس کے ترجمے کی بات کر رہے ہیں؟

اپکے جواب کا انتظار رہے گا۔

والسلام
 

MyOwn

محفلین
انشاءاللہ ہو جائے گا۔ صرف اس میں موجود تصاویر مجھے اردو انسٹالیشن پر چاہیے باقی متن پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

والسلام
 

باسم

محفلین
جملہ کے تنصیب (انسٹالیشن) حصہ کا ترجمہ اور تصویر اس ربط سے اتارلیں
زپ فائل میں موجود فولڈر، joomla (1.5.0) folder\installation\language میں کاپی کریں پھر اسے
ur-PK کا نام دے دیں
اور اس فولڈر سے ایک تصویر j_header_right_rtl.png فولڈر
joomla (1.5.0) folder\installation\template\images میں پیسٹ کرلیں
اب جملہ کو انسٹال کریں اور اس کی تصاویر حاصل کرلیں
 

bjoomla

محفلین
بھا ئی ا ؂پ نے بہت اچھا کام کیا ہے ۔اگر اپ برا نہ مانے تو میں‌عرض‌ کر نا چا ہوں‌گا ۔کیا یہ واقعی ضروری تھا ۔اس نا چیز کی زاتی نظر میں‌ اگر جملہ میں کی بو رڈ انٹگریشن کا کا م ، تبصر ہ جا ت ، وغیرہ کو بڑھا یا جائے ۔کویکہ انسٹا لیشن تو ایک دفعہ ہی ہو تی ہے ۔اگر برا لگے تو پیشگی معز رت
 

باسم

محفلین
خوش آمدید بی جملہ (نک اردو میں لکھا تو ہنسی آگئی۔ معذرت) آپ کی بات ٹھیک ہے اور آپ کی بتائی ہوئی چیزوں کی طرف بھی ہماری توجہ ہے اور ہم بتدریج اسکی طرف آئیں گے
جملہ 1.5 اردو پیکج کے لیے فیچر لسٹ! دیکھیے
تنصیب ایک بار ضرور ہوتی ہے لیکن انتہائی اہم ہے
تبصرہ جات سے آپ کی کیا مراد ہے؟
امید ہے آپ بھی جملہ کے پیکج کی تیاری میں ہماری معاونت کریں گے
 

bjoomla

محفلین
بی جملہ ۔۔۔۔ اسلئے رکھا ہے ۔میں‌ جملہ سے محبت کرتا ہو ں‌ ( میں‌ واقعی جملہ میجمنٹ سسٹم کی با ت کر ہا ہو ں‌;) (۔اس کے لئے کو شا ں‌ ہو ں‌ ۔اردو ویب کو دیکھا اور دیکھ کر خو شی ہو ئی ۔میں‌ اپنی ویب سا یٹ پر فا رسی جملہ استمعا ل کر رہا ہو ں تبصر ہ سے مرا د ۔comments ۔ہے جس ظر ح ہم ورڈ پر یس پر اپنی آرا ء ظا ہر کر تے ہے
 

bjoomla

محفلین
زیرو کول صا حب کتنی پیش رفت ہو ئی ۔۔۔ میں‌ نےآپ کے کہے مطا بق رجسٹریشن کر وا لی ۔ لیکن اپ کا پر و جیکٹ نہیں‌ ملا ۔:cool:
 

باسم

محفلین
الحمد للہ ! جملہ پیکج کا اردو ترجمہ مکمل ہوگیا ہے ساتھ ہی اس کی مناسبت سے اردو میں تیار کی گئی تصاویر بھی حاضر ہیں
جملہ 1.5 کا اردو ترجمہ مع تصاویر
mw_joomla_logo.png
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر باسم۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ جلد ہی جملہ 1.5 کا اردو پیکج بنانے پر بھی کام شروع کر دوں۔
 

zerocool

محفلین
بہت بہت مبارک اور شکریہ جملہ اردو کے لیئے اگر اسکو جملہ کی سائٹ پر بھی رکھ دیا جائے تو ا چھا ھے۔
 

MyOwn

محفلین
میری طرف سے جملہ انسٹالیشن کا اردو ترجمہ بھی کافی حد تک مکمل ہو گیا ہے۔ ابھی صرف تصاویر کے سنیپ شاٹس لینے رہتے ہیں۔ دو تین دن تک بنا لوں گا۔

والسلام
 

bjoomla

محفلین
بہت ، زبر دست کام کیا ہے ۔۔۔ کیا آپ کا اگلا ارادہ اس میں‌تبصرہ جا ت شا مل کرنے کا ہے ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم، یہ فائلیں آپ ہی نے تو جاری کی ہوئی ہیں۔ اگر آپ کو ضرورت ہے تو میں یہ آپ کو فراہم کر سکتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جملہ 1.5.4 ایک maintenance ریلیز ہے جس میں کچھ بگ فکسز موجود ہیں، اس میں کوئی نئی فیچر شامل نہیں کی گئی ہے۔
 
Top