ایک جملہ کے لطائف

سید عمران

محفلین
اے خان!
بس آج ہی ایک جھاڑو خریدیں اور گھر سے باہر ضرورت ہو نہ ہو، دیتے رہیں۔ کدی تے قسمت کھلے گی۔:D
آٹا تک گھوندھا ہے کوئی فرق نہیں پڑنے والا
چھت پر جاکر کپڑے سکھانا بھی ٹرائی کریں۔
کسی ایسی جگہ پر کھڑے ہو کر برتن مانجھا شروع کریں جہاں ہمسایوں کی نظر با آسانی پڑ سکے۔
پھر ایک دن بھاگ کر پڑوس میں جائیں گے آپکا دوپٹہ اُڑ کر آگیا اور وہا ں سے ہنسی کا ایک سیلاب یہ تو ابا کی دھوتی تھی :laughing::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
سب کچھ ٹرائی کر ڈالا۔۔۔
مگر نہ کھلا قسمت کا تالا!!!
:crying3::crying3::crying3:
 

اے خان

محفلین
دھوتی آئی مگر ابا کے ساتھ۔۔۔
کُٹ گیا خان ابا کے ہاتھ!!!
ایک پرانی بات یاد آگئی ایک بار چھت پر بجلی کے تار کا ٹانکا لگا رہا تھا تو ادھر ادھر دیکھ رہا تھا تو بے خیالی میں معمولی سا جھٹکا لگا تو پھر سے تار پر دھیان دیا لیکن پھر دھیان کہیں اور چلا گیا تو پھر معمولی سا جھٹکا لگا نیچے کھڑا پڑوسی مجھے دیکھ رہا نیچے سے آواز دی اللہ نے دو بار بچایا تیسری بار نہیں بچائے گا تار پر دھیان دے.
 

جاسمن

لائبریرین
میرا دل چاہتا ہے کہ میں اسرائیل کے پانچ، سات اور دس دس مرلے کے ٹکڑے کر دوں۔ (ملک ریاض)
 

جاسمن

لائبریرین
خواتین سے درخواست ہے کہ دوپٹے کے پلو سے منہ نہ ڈھکیں، ماسک لگائیں، یہ وائرس ہے، آپ کا جیٹھ نہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
اگر گھر کی صفائی نہ کی جائے تو پکی بات ہے، مہمان آ جاتے ہیں اور جب دل و جان سے پورا گھر چمکا دو تو آندھی آ جاتی ہے۔
 
Top