نبیل

تکنیکی معاون
سورۃ اسراء 17 آیت 12

دیکھو، ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا ہے رات کی نشانی کو ہم نے بے نور بنایا، اور دن کی نشانی کو روشن کر دیا تاکہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کر سکو اور ماہ و سال کا حساب معلوم کر سکو اِسی طرح ہم نے ہر چیز کو الگ الگ ممیز کر کے رکھا ہے
 

La Alma

لائبریرین
الله تعالی نے اپنی کتاب ہدایت میں تمام ضروریاتِ انسانی صراحت کے ساتھ یا اشارے کنائے میں بتا دی ہیں۔
کن آیات سے اس بات کا علم ہوتا ہے؟
سورہ مائدہ آیت ۵
ترجمہ:
‎آج تمہارے لیے ساری پاک چیزیں حلال کر دی گئی ہیں۔
----------------------
سورہ اعراف ۳۱
ترجمہ:
اور کھاؤ اور پیو
------------------------
سورہ بقرہ آیت ۲۲
ترجمہ!

‎جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی برسایا پھر اس سے تمہاری غذا کے لیے پھل پیدا کیے، پس تم جانتے بوجھتے ہوئے کسی کو اللہ کا مدمقابل نہ بناؤ۔
------------------------

سورہ روم آیت ۲۱
ترجمہ:
‎اور اس کی نشانیوں سے ہے کہ تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے کہ ان سے آرام پاؤ اور تمہارے آپس میں محبت اور رحمت رکھی بیشک اس میں نشانیاں ہیں دھیان کرنے والوں کے لیے،

----------------------
سورہ نخل آیت ۵
‎اور تمہارے واسطے چارپایوں کو بھی اسی نے بنایا، ان میں تمہارے لیے جاڑے کا بھی سامان ہے اور بھی بہت سے فائدے ہیں اور ان میں سے کھاتے بھی ہو۔
آیت ۱۰
‎وہی ہے جس نے آسمان سے تمہارے لیے پانی نازل کیا، اسی میں سے پیتے ہو اور اسی سے درخت ہوتے ہیں جن میں چراتے ہو۔

آیت ۱۱

‎تمہارے واسطے اسی سے کھیتی اور زیتوں اور کھجوریں اور انگور اور ہر قسم کے میوے اگاتا ہے، بے شک اس میں ان لوگوں کے لیے نشانی ہے جو غور کرتے ہیں۔

آیت ۱۲

اور رات اور دن اور سورج اور چاند کو تمہارے کام میں لگا دیا ہے، اور اسی کے حکم سے ستارے بھی کام میں لگے ہوئے ہیں، بے شک اس میں لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو سمجھ رکھتے ہی

آیت ۱۳
اور تمہارے واسطے جو چیزیں زمین میں رنگ برنگ کی پھیلائی ہیں اِن میں اُن لوگوں کے لیے نشانی ہے جو سوچتے ہیں

آیت ۱۴
اور وہ وہی ہے جس نے دریا کو کام میں لگا دیا کہ اس میں سے تازہ گوشت کھاؤ اور اسی سے زیور نکالو جسے تم پہنتے ہو، اور تو اس میں جہازوں کو دیکھتا ہے کہ پانی کو چیرتے ہوئے چلے جاتے ہیں اور تاکہ تم اُس کے فضل کو تلاش کرو اور تاکہ تم شکر کرو۔

آیت ۱۵
اور زمین پر پہاڑوں کے بوجھ ڈال دیے تاکہ تمہیں لے کر نہ ڈگمگائے اور تمہارے لیے نہریں اور راستے بنا دیے تاکہ تم راہ پاؤ

آیت ۱۶
اور نشانیاں بنائیں، اور ستاروں سے لوگ راہ پاتے ہیں
——————
سورہ قصص آیت ۷۳
ترجمہ!
اور اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لئے رات اور دن کو بنایا تاکہ تم اس) رات میں ( آرام کرو اور (دن میں) اس کا فضل (روزی) تلاش کر سکو اور تاکہ تم شکر گزار بنو

----------------------
سورہ اعراف آیت ۲۶
‎اے آدم کی اولاد ہم نے تمہارے لیے لباس پیدا کیا
 

ام اویس

محفلین
قرآن مجید میں کچھ آیات کو مخصوص نام سے پکارا جاتا ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں تسمیہ کون سی آیت کا نام ہے ؟
 

ام اویس

محفلین
الله تعالی نے تمام پیغمبروں سے بھی ایک عہد لیا ۔
اس کا ذکر کس سورة کی کون سی آیات میں ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
قرآن مجید میں بنی آدم سے الله تعالی کے ایک عہد کا ذکر ہے ۔
کس سورة کی کن آیات میں؟

سورۃ اعراف 7 آیت 172

اور اے نبی، لوگوں کو یاد دلاؤ وہ وقت جبکہ تمہارے رب نے بنی آدم کی پشتوں سے ان کی نسل کو نکالا تھا اور انہیں خود ان کے اوپر گواہ بناتے ہوئے پوچھا تھا "کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟" انہوں نے کہا "ضرور آپ ہی ہمارے رب ہیں، ہم اس پر گواہی دیتے ہیں" یہ ہم نے اس لیے کیا کہ کہیں تم قیامت کے روز یہ نہ کہہ دو کہ "ہم تو اس بات سے بے خبر تھے،"
 

نبیل

تکنیکی معاون
الله تعالی نے تمام پیغمبروں سے بھی ایک عہد لیا ۔
اس کا ذکر کس سورة کی کون سی آیات میں ہے؟

سورۃ آل عمران 3 آیت 81

یاد کرو، اللہ نے پیغمبروں سے عہد لیا تھا کہ، "آج ہم نے تمہیں کتاب اور حکمت و دانش سے نوازا ہے، کل اگر کوئی دوسرا رسول تمہارے پاس اُسی تعلیم کی تصدیق کرتا ہوا آئے جو پہلے سے تمہارے پاس موجود ہے، تو تم کو اس پر ایمان لانا ہوگا اور اس کی مدد کرنی ہوگی" یہ ارشاد فرما کر اللہ نے پوچھا، "کیا تم اِس کا اقرار کرتے ہو اور اس پر میری طرف سے عہد کی بھاری ذمہ داری اٹھاتے ہو؟" اُنہوں نے کہا ہاں ہم اقرار کرتے ہیں اللہ نے فرمایا، "اچھا تو گواہ رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہ ہوں
 

نبیل

تکنیکی معاون
قرآن مجید میں بنی آدم سے الله تعالی کے ایک عہد کا ذکر ہے ۔
کس سورة کی کن آیات میں؟

سورۃ مائدہ 5 آیت 7

اللہ نے تم کو جو نعمت عطا کی ہے اس کا خیال رکھو اور اُس پختہ عہد و پیمان کو نہ بھولو جو اُس نے تم سے لیا ہے، یعنی تمہارا یہ قول کہ، "ہم نے سنا اور اطاعت قبول کی" اللہ سے ڈرو، اللہ دلوں کے راز تک جانتا ہے
 

ام اویس

محفلین
قرآن کریم پر رسول صلی الله علیہ وآلہ وسلم ایمان لائے اور ان کے ساتھی بھی ایمان لائے ۔
کن آیات سے اس بات کا علم ہوتا ہے؟
 

سیما علی

لائبریرین
قرآن کریم پر رسول صلی الله علیہ وآلہ وسلم ایمان لائے اور ان کے ساتھی بھی ایمان لائے ۔
کن آیات سے اس بات کا علم ہوتا ہے؟

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ آمِنُواْ بِاللّهِ وَرَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَى رَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِيَ أَنزَلَ مِن قَبْلُ وَمَن يَكْفُرْ بِاللّهِ وَمَلاَئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلاَلاً بَعِيدًاO

النساء، 4 : 136

’’اے ایمان والو! تم اللہ پر اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل فرمائی ہے اور اس کتاب پر جو اس نے (اس سے) پہلے اتاری تھی ایمان لاؤ، اور جو کوئی اللہ کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کی کتابوں کا اور اس کے رسولوں کا اور آخرت کے دن کا انکار کرے تو بیشک وہ دور دراز کی گمراہی میں بھٹک گیاo‘‘

آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللّهِ وَمَلَآئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ.

البقره، 2 : 285

’’وہ رسول اس پر ایمان لائے (یعنی اس کی تصدیق کی) جو کچھ ان پر ان کے رب کی طرف سے نازل کیا گیا اور اہل ایمان بھی، سب ہی (دل سے) اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے۔‘‘
 

نبیل

تکنیکی معاون
قرآن کریم پر رسول صلی الله علیہ وآلہ وسلم ایمان لائے اور ان کے ساتھی بھی ایمان لائے ۔
کن آیات سے اس بات کا علم ہوتا ہے؟


سورۃ بقرۃ 2 آیت 285

رسول اُس ہدایت پر ایمان لایا ہے جو اس کے رب کی طرف سے اس پر نازل ہوئی ہے اور جو لوگ اِس رسول کے ماننے والے ہیں، انہوں نے بھی اس ہدایت کو دل سے تسلیم کر لیا ہے یہ سب اللہ اور اس کے فرشتوں اوراس کی کتابوں اور اس کے رسولوں کو مانتے ہیں اور ان کا قول یہ ہے کہ: "ہم اللہ کے رسولوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کرتے، ہم نے حکم سنا اور اطاعت قبول کی مالک! ہم تجھ سے خطا بخشی کے طالب ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف پلٹنا ہے"
 

ام اویس

محفلین
کسی مقصد کو پورا کرنے کے لیے سارے کے سارے مؤمن نہ نکل جائیں بلکہ ہر جماعت میں سے ایک گروہ نکلے۔
کون سی سورت کی کن آیات میں یہ ہدایت کی گئی ہے؟
 

سیما علی

لائبریرین
الله تعالی انسان اور اس کے دل کے درمیان حائل ہے۔
کس سورت کی کون سی آیت سے علم ہوتا ہے؟
وَعَسٰۤى اَنۡ تَكۡرَهُوۡا شَيْ۔۔۔ًٔا وَّهُوَ خَيۡرٌ لَّ۔کُمۡ‌ۚ وَعَسٰۤى اَنۡ تُحِبُّوۡا شَيْ۔۔۔ًٔا وَّهُوَ شَرٌّ لَّ۔كُمۡؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ وَاَنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿۲۱۶﴾

مگر عجب نہیں کہ ایک چیز تم کو بری لگے اور وہ تمہارے حق میں بھلی ہو اور عجب نہیں کہ ایک چیز تم کو بھلی لگے اور وہ تمہارے لئے مضر ہو۔ اور ان باتوں کوخدا ہی بہتر جانتا ہے اور تم نہیں جانتے-

سورة البقرة ﴿۲۱۶
 

نبیل

تکنیکی معاون
الله تعالی انسان اور اس کے دل کے درمیان حائل ہے۔
کس سورت کی کون سی آیت سے علم ہوتا ہے؟

سورۃ انفال 8 آیت 24
اے ایمان لانے والو، اللہ اور اس کے رسول کی پکار پر لبیک کہو جبکہ رسُول تمہیں اس چیز کی طرف بُلائے جو تمہیں زندگی بخشنے والی ہے، اور جان رکھو کہ اللہ آدمی اور اس کے دل کے درمیان حائل ہے اور اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے
 

نبیل

تکنیکی معاون
کسی مقصد کو پورا کرنے کے لیے سارے کے سارے مؤمن نہ نکل جائیں بلکہ ہر جماعت میں سے ایک گروہ نکلے۔
کون سی سورت کی کن آیات میں یہ ہدایت کی گئی ہے؟


سورۃ توبہ 9 آیت 122

اور یہ کچھ ضروری نہ تھا کہ اہل ایمان سارے کے سارے ہی نکل کھڑے ہوتے، مگر ایسا کیوں نہ ہوا کہ ان کی آبادی کے ہر حصہ میں سے کچھ لوگ نکل کر آتے اور دین کی سمجھ پیدا کرتے اور واپس جا کر اپنے علاقے کے باشندوں کو خبردار کرتے تاکہ وہ (غیر مسلمانہ روش سے) پرہیز کرتے
 
Top