اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
یا اللہ ہم سب کو اپنی رحمتوں کے دروازے سے ڈھیروں خوشیاں، کشادہ رزق، عمرِ دراز، اچھی صحت، کامل ایمان اور مکمل بندگی عطا فرما یا ذوالجلال والاکرام ہماری خطائیں بخش دے، توبہ قبول فرما، رزق حلال عطا فرما، ہم پر رحم فرما.

آمِیْن یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
یا اللہ ہم سب کو اپنی رحمتوں کے دروازے سے ڈھیروں خوشیاں، کشادہ رزق، عمرِ دراز، اچھی صحت، کامل ایمان اور مکمل بندگی عطا فرما یا ذوالجلال والاکرام ہماری خطائیں بخش دے، توبہ قبول فرما، رزق حلال عطا فرما، ہم پر رحم فرما.

آمِیْن یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ
وعلیکم السلام
صبح بخیر
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر
مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا
جو شخص اپنے کو بہت پسند کرتا ہے وہ دوسروں کو ناپسند ہوجاتا ہے اور صدقہ کامیاب دوا ہے ,اور دنیا میں بندوں کے جو اعمال ہیں وہ آخر ت میں ان کی آنکھوں کے سامنے ہونگے۔
از نہج البلاغہ
 
⚡اے اللہ رب العزت
اے ساری کائنات کے شہنشاہ
اے ساری مخلوق کے پالنے والے
اے زندگی موت کا فیصلہ کرنےوالے
اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک
اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک
اے انسانوں اور جناتوں کے معبود
اے عرشِ اعظم کے مالک
اے فرشتوں کے معبود
اے عزت اور ذلت کے مالک
اے بیماروں کو شِفا دینے والے
اے بادشاہوں کے بادشاہ
اے اللہ ہم تیرے گناہگار بندے ہیں
تیرے خطاکار بندے ہیں
ہمارے گناہوں کو معاف فرما
ہماری خطاؤں کو معاف فرما
اے اللہ ہم اپنے اگلےپچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں
اے اللہ رب العزت ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما
اے اللہ ہم گناہگار ہیں،سیاہ کار ہیں،بدکار ہیں تیرے احکام کے نافرمان ہیں،ناشُکرے ہیں لیکن میرے معبود تیرے نام لیوا بندے ہیں، تیری توحید کی گواہی دیتے ہیں.
تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے
تیرے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں ہے
تیرے سوا کوئی تعریف کے لائق نہیں ہے
ہمارے معبود ہمارے گناہ تیری رحمت سے بڑے نہیں ہیں
تو اپنی رحمت سے ہمارے گناہ معاف کر دے
اے اللہ پاک ہمیں گمراہی کے راستے سے ہٹا کر صراط المستقیم کے راستے پہ چلنے والا بنا دے
اے اللہ ایسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا کر جس نماز سے تو راضی ہو جائے
زندگی میں ایسے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کر جن اعمالوں سے تو راضی ہو جائے
ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے
ایمان پہ زندہ رکھ اور ایمان پہ ہی موت عطا کر
اے اللہ ہمیں تیرے احکام کی فرمابرداری کرنے والا بنا
اور تیرے پیارے حبیب جنابِ محمد رسول اللہ(صلی للہ علیہ وآلہ وسلم) کے نیک اور پاکیزہ آداب کو اپنانے والا بنا دے
اے اللہ ہماری پریشانیوں کو دور کر دے
اے اللہ جو بیمار ہیں اُنہیں شفاءکاملہ عطا فرما
اے اللہ جو قرض کے بوجھ تلے دبے ھوئے ہیں اُنکا قرض جلد سے جلد ادا کروا دے
اے رب العزت شیطان سے ہماری حفاظت فرما
اے اللہ اسلام کے دشمنوں کو ہدایت عطا فرما
اے اللہ حلال رزق کمانے کی توفیق عطا فرما
اے پروردگارِ عالم ہمیں تُجھ سے مانگنا نہیں آتا لیکن تجھے دینا آتا ہے تو ھر چیز پہ قادر ہے
اے اللہ جو مانگا وہ بھی عطا فرما اور جو مانگنے سے رِہ گیا وہ ب ھی عنائت فرما
ہماری دعا اپنے رحم سے اپنے کرم سے قبول فرما اور ہماری ساری پریشانیوں،تکلیفوں اور بیماریوں کو دور فرما اور صحت تندرستی عطا كر"اے میرے پروردگار اپنےپیارےمحبوب حضرت محمدﷺ کے صدقے پوری دُنیا میں جتنے لوگ وفات پا چُکے ہیں اُن کی مغفرت فرما، اُنہیں قبر کے عذاب سے بچا۔ جو بیمار ہیں یا پریشان ہیں تُو اُن کو اپنے کرم سے معاف فرما اور اُن کی بیماری اور پریشانیوں کو دُور فرما۔"
ا
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
اے ایمان والو!اپنی جانو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاٶ جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں. (القران)
اللہ نگہبان
 

سیما علی

لائبریرین
بسْمِ اللہ الرحمن الرحیم
‏‏السلام علیکم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
ھمیشہ انسانیت کی بہتری چاھو, اللہ تمھارے دشمنوں کوتمھارا مطیع کردےگا، نیکی ایسے کرو ,جیسے بارش جگہ نہیں دیکھتی بلکہ ھرجگہ کو سیراب کردیتی ھے اللہ کریم آپ کو آپ کے اہل خانہ دوست احباب کو شیطان کے شر ، بری نظر ، حسد اور برے حالات سے محفوظ رکھے۔ اللہ کریم آپ سب کو اپنی امان میں ہمیشہ خوش و خرم رکھے اور اپنا فضل خاص فرمائے
آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
nU6NsFX.jpg

السلام علیکمُ
صبح بخیر
 
بسم الله الرحمن الرحيم
السلام علیکم ورحمةالله وبركآته
اے غفور ورحیم الله رب العزت ھماری مشکلات اور مصیبتوں کو ختم فرما اور ھمارے لئے وہ راستہ نکال جس پر تیری ذات ھم سے راضی ھو اور جس پر تیرا انعام ھو اے پروردگار مدد فرما اور ھماری دعاؤں کو قبول فرما‎ - یا اللہ ہمیں اپنی ذات کے علاوہ کسی کا محتاج نہ کر. اور اپنے لا محدود خزانوں سے وسیع رزق حلال عطا فرما.
آمین یارب العالمین
صبح بخیر
 

سیما علی

لائبریرین
بسم الله الرحمن الرحيم
السلام علیکم ورحمةالله وبركآته
اے غفور ورحیم الله رب العزت ھماری مشکلات اور مصیبتوں کو ختم فرما اور ھمارے لئے وہ راستہ نکال جس پر تیری ذات ھم سے راضی ھو اور جس پر تیرا انعام ھو اے پروردگار مدد فرما اور ھماری دعاؤں کو قبول فرما‎ - یا اللہ ہمیں اپنی ذات کے علاوہ کسی کا محتاج نہ کر. اور اپنے لا محدود خزانوں سے وسیع رزق حلال عطا فرما.
آمین یارب العالمین
صبح بخیر
آمین الہی آمین
 
اللّه ﮐﮯ ﭘﺮﺩﻭﮞ ﮐﺎ ﺍﺣﺘﺮﺍﻡ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ ۔۔ ﺗﻮ اللّه ﮐﻮ ﭘﺎؤﮔﮯ ۔۔ اللّه ﮐﮯ ﺑﮩﺖ ﭘﺮﺩﮮ ﮨﯿﮟ ۔۔ ﺍﻥ ﭘﺮﺩﻭﮞ ﮐﮯ ﺑﮩﺖ ﺭﻧﮓ ﮨﯿﮟ ۔۔ ﻭﮦ ﺻﺮﻑ ﻧﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﮭﻠﮑﺘﺎ ۔۔ ﺍﺳﮑﺎ ﺍﯾﮏ ﭘﺮﺩﮦ ﺗﺎﺭﯾﮑﯽ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ۔۔ ﻭﮦ ﺻﺮﻑ ﺧﯿﺮ ﻭ ﺛﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺁﺷﮑﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ۔۔ ﻭﮦ ﺍﻧﮑﮯ ﺳﺎتھ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ۔۔ ﺟﻮ ﮔﻨﺎﮦ ﻭ ﻣﻌﺼﯿﺖ ﮐﯽ ﺩﻟﺪﻝ ﻣﯿﮟ ﮈﻭﺑﮯ ﮨﯿﮟ ۔۔ ﻭﮦ ﺑﺲ ﺻﺒﺢ ﮐﺎ ﺭﺏ ﻧﮩﯿﮟ ۔۔ ﻭﮦ ﺷﺎﻡ ﮐﺎﻟﯽ ﺭﺍﺕ ﮐﺎ ﺭﺏ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ۔۔ ﺗﻔﺮﯾﻖ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ ۔۔ ﺗﻮ ﺟﺪﺍ ﮨﻮ ﺟﺎؤﮔﮯ ۔۔ ﺿﻢ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ ۔۔ ﺗﻮ ﺭﺿﺎ ﮨﻮ ﺟﺎؤﮔﮯ ۔۔ ﻋﻄﺎ ﺗﻮ ﺑﮩﺮﺣﺎﻝ ﻋﻄﺎ ﮨﮯ ۔۔ ﺳﻮﺍﻝ ﺍﭨﮭﺎؤﮔﮯ ۔۔ ﺗﻮ ﺭﺳﻮﺍﺋﯽ ﺍﭨﮭﺎؤﮔﮯ ۔۔ ﺳﺮ ﺟﮭﮑﺎؤﮔﮯ ۔۔ ﺗﻮ ﺭﺍﺯ ﭘﺎؤﮔﮯ __!!
اللہ نگہبان
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بات یاد رکھنا کہ اللہ راضی ہو جائے تو یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ کو پیسے مل جائیں۔ عین ممکن ہے کہ راضی ہو کے سارا کچھ لے جائے۔ اس لیے اللہ کی رضا مندی کو دنیاوی طور پر نہ دیکھنا۔ اگر آپ کا دل اطمینان میں ہے تو اللہ راضی ہے اور دل پریشان ہے تو آپ سمجھو کہ اللہ راضی نہیں ہے۔
(واصف علی واصف)
 
Top