کون کس کو مس کررہا ہے 15

اکمل زیدی

محفلین
آپ کو دیکھ کر اچھا لگا کبھی کبھی آیا کریں ِ کبھی کبھی سے مراد ہر روز ممکن نہ ہوسکے دوسرے روز ضرور آیا کریں
بھیا آتا تو میں روز ہوں۔۔۔کچھ ضروری ہوتا تو ریٹ یا کمنٹ کر دیتا ہوں۔۔۔ویسے آپ کی محبت کا شکریہ۔۔۔:in-love:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
منتظر ہیں ہم اس بات کہ ۔۔ کہ اس محفل کو اس حد تک سمجھ جائیں کہ پھر اجنبیت محسوس نہ ہو۔ جو کہ پہلے بھی کچھ خاص محسوس نہیں ہو رہی ہے یہاں کے دوستانہ ماحول کو دیکھ کر۔
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کا ہر رکن ہر قدم پر ہر کسی کو مدد فراہم کرنے پر تیار رہتا ہے۔
کسی بھی قسم کی مشکل میں بلا تکلف پوچھ سکتی ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی ضرور۔ مشکور ہیں ہم اس کے لئے۔
بس اس قابل ہو جانا چاہتے ہیں کہ کل کو ہم بھی ان مدد فراہم کرنے والوں کی لسٹ میں شامل ہو سکیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وہ تو خیر سے ہر وقت یہیں ہوتی ہیں۔۔۔
اگر نہیں ہوتیں تو سمجھ جائیں یا تو قیلولہ کررہی ہوں گی یا۔۔۔
گھر میں ماسی آئی ہوگی!!!
شاید اتفاق ہی ایسا ہو رہا ہے کہ ہمارا ان سے آمنا سامنا کم کم ہو رہا ہے۔ ٹائم ڈفرینس بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہو سکتا ہے۔
 

سید عمران

محفلین
شاید اتفاق ہی ایسا ہو رہا ہے کہ ہمارا ان سے آمنا سامنا کم کم ہو رہا ہے۔ ٹائم ڈفرینس بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہو سکتا ہے۔
ابھی بھی یہیں ہیں۔۔۔
بس چند ہی لمحوں میں آتی ہوں گی۔۔۔
کوئی منتر پڑھیں!!!
انتر منتر جادو منتر چھو۔۔۔!!!
 
Top