میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں، آصف زرداری کا مطالبہ

جاسم محمد

محفلین
میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں، آصف زرداری کا مطالبہ
ویب ڈیسک منگل 16 مارچ 2021

2155500-oppp-1615898291-530-640x480.jpg

نواز شریف اگر جنگ کے لئے تیار ہیں تو لانگ مارچ ہو یا عدم اعتماد کا معاملہ انہیں وطن واپس آنا ہوگا، آصف زرداری

اسلام آباد: شریک چیئر مین پیپلزپارٹی آصف زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں کیوں کہ اگر لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑے گا۔

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے 14 برس جیل میں گزارے ہیں، ہم نے سینیٹ انتخابات لڑے اور سینیٹر اسحاق ڈار ووٹ ڈالنے نہیں آئے، اگر لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑے گا لہذا میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ جب 1986 اور 2007 میں شہید بی بی وطن آئیں تو ہم نے پورے ملک کو موبلائز کیا تھا، ہمیں لانگ مارچ کی ایسی ہی منصوبہ بندی کرنا ہوگی کہ جیسے 1986 اور 2007 میں شہید بی بی کی آمد پر کی تھی، مجھے اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ڈر نہیں تاہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جدوجہد ذاتی عناد کے بجائے جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے ہونا چاہیے۔

آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب، آپ کیسے عوامی مسائل حل کریں گے، آپ نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جب کہ میں نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ کیا، نواز شریف اگر جنگ کے لئے تیار ہیں تو لانگ مارچ ہو یا عدم اعتماد کا معاملہ انہیں وطن واپس آنا ہوگا، میں جنگ کے لئے تیار ہوں مگر شاید میرا ڈومیسائل مختلف ہے لیکن میاں صاحب آپ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں۔

شریک چیئرمین پی پی نے کہا کہ میں نے پارلیمان کو اختیارات دیے، میں نے 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی منظور کیا جس کی مجھے اور میری پارٹی کو سزا دی گئی، ہم اپنی آخری سانس تک جدوجہد کے لئے تیار ہیں لیکن اسمبلیوں کو چھوڑنا اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے، ایسے فیصلے نہ کیے جائیں کہ جس سے ہماری راہیں جدا ہوجائیں، ہمارے انتشار کا فائدہ جمہوریت کے دشمنوں کو فائدہ دے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
اسلام آباد: شریک چیئر مین پیپلزپارٹی آصف زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں کیوں کہ اگر لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑے گا۔
ایک زرداری سب پہ بھاری۔ میاں مفرور لندن سے بیٹھ کر حکم دے رہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں استعفے دے دیں اور حکومت کے خلاف لانگ مارچ کریں۔ اتنے زور کا انقلاب آیا ہوا ہے تو پہلے پاکستان آئے۔ اور اپنے کرپشن کیسز میں سزا بھگتے۔
 
جاسم محمد

محفلین
آج ایک مرتبہ پھر پی ڈی ایم کے اجلاس میں فضلو نے اپوزیشن جماعتوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

ن لیگ نے اپنی طرف سے چالاکی دکھاتے ہوئے بال پی پی کے کورٹ میں اچھال دی کہ ہم تو تیار ہیں، پیپلزپارٹی سے پوچھ لیں۔

سامنے زرداری تھا، اس نے وہ گیند واپس ن لیگ کی طرف یہ کہتے ہوئے پھینک دی کہ استعفے جنگ کا اعلان ہے اور اس کیلئے نوازشریف کو واپس پاکستان آنا ہوگا ورنہ استعفوں کا کوئی فائدہ نہیں۔

یوں ن لیگ اور زرداری ایک دوسرے کی طرف گیند اچھالتے رہے اور فضلو درمیان میں بیٹھا یہ سوچتا رہا کہ

“ آج پھر اس اجلاس سے ذلیل و خوار ہو کر نکلنا ہوگا “

باباکوڈا
 
ذلت و رسوائی فضل ڈیزل کے نصیب میں ایسے لکھی ہوئی ہے جیسے کوئلے پر لکیر۔
 
جاسم محمد

محفلین
ذلت و رسوائی فضل ڈیزل کے نصیب میں ایسے لکھی ہوئی ہے جیسے کوئلے پر لکیر۔
صحافی: آپ کے ابو آج کل کیا کرتے ہیں؟
مریم صفدر: کون سے والے؟ لندن والے یا لاڑکانے والے؟
صحافی: لندن والے
مریم صفدر: وہ بیمار شیمار ہیں۔
صحافی: اور لاڑکانے والے؟
مریم صفدر: وہ بھی بیمار شیمار ہیں
صحافی: آپ کے ابو نے پیسہ کیسے بنایا؟
مریم صفدر: کون سے والے ابو نے؟ لندن والے یا لاڑکانے والے؟
صحافی: لندن والے
مریم صفدر: کرپشن سے
صحافی: اور لاڑکانے والے نے؟
مریم صفدر: انہوں نے بھی کرپشن سے ہی بنایا
صحافی: آپ کے ابو کو کس نے ذلیل کیا؟
مریم صفدر: کون سے ابو کو؟ لندن والے یا لاڑکانے والے؟
صحافی: لندن والے
مریم صفدر: انہیں عمران خان نے ذلیل کیا
صحافی: اور لاڑکانے والے کو؟
مریم صفدر:انہیں بھی عمران خان نے ہی ذلیل کیا
صحافی: آپ نے اپنے ابو سے کیا سیکھا؟
مریم صفدر: کون سے والے؟ لندن والے یا لاڑکانے والے؟
صحافی: لندن والے
مریم صفدر: میں نے ان سے جھوٹ بولنا اور کرپشن کرنا سیکھا
صحافی: اور لاڑکانے والے سے؟
مریم صفدر (شرماتے ہوئے): جی ان سے بھی جھوٹ بولنا اور کرپشن کرنا ہی سیکھا
صحافی: لکھ دی لعنت ہو آپ پر
مریم صفدر: کون سی والی لعنت؟ لندن والی یا لاڑکانے والی؟
صحافی: دونوں!
باباکوڈا
 
جاسم محمد

محفلین
حامد میر صاحب کاممکنہ تجزیہ :
آصف علی زرداری نےاستعفےنہ دینےکا اعلان کرکےعمران خان کامنصوبہ ناکام بناتےہوئے انہیں شدیدمشکل سےدوچارکردیاہے،
حالانکہ عمران خان چاہتےتھےکہ پی ڈی ایم استعفےدےاوران کی حکومت کاخاتمہ ہوجائے، تاکہ وہ بیرون ملک جاکر ریسٹ کریں، کیونکہ وہ بہت تھک چکےہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
شریک چیئرمین پی پی نے کہا کہ میں نے پارلیمان کو اختیارات دیے، میں نے 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی منظور کیا جس کی مجھے اور میری پارٹی کو سزا دی گئی، ہم اپنی آخری سانس تک جدوجہد کے لئے تیار ہیں لیکن اسمبلیوں کو چھوڑنا اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے
جناب یہ تو ہونا ہی تھا؀

ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد
پھر بنیں گے آشنا کتنی ملاقاتوں کے بعد!!!!
:hypnotized::hypnotized::hypnotized::hypnotized::hypnotized::hypnotized::hypnotized::hypnotized::hypnotized::hypnotized::hypnotized::hypnotized::hypnotized:
 
سیما علی

لائبریرین
کبھی مولوی علم و فضل کی شان سمجھا جاتا تھا۔ آج کل یہ محض مولانا فضل الرحمن گردانا جاتا ہے۔ یہ پروفیشنلزم کا دور ہے۔ اس دور میں مولوی وہ واحد پروفیشنل ہے۔
کھانا اس کی کمزوری بن جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مولوی کی صحت کبھی کمزور نہیں ہوتی ۔ وہ کھانے کے بعد میٹھا کھانا کبھی نہیں بھولتا، نتیجہ کے طور پر خوب پھلتا پھولتا ہے۔
’مولانا فضول‘‘ کو بھی یار لوگ ’’ رحمان کا فضل‘‘ قرار دیتے ہیں۔ مولانا اپنے ارادے کے پکے مگر قول کے قدرے کچے ہیں۔ کرتے وہی ہیں جو وہ چاہتے ہیں!!!!؟؟؟
کوٹھی کی صنعت
پگڑی کی صنعت
حلوے کی صنعت
مانڈے کی صنعت
 
جاسم محمد

محفلین
کبھی مولوی علم و فضل کی شان سمجھا جاتا تھا۔ آج کل یہ محض مولانا فضل الرحمن گردانا جاتا ہے۔ یہ پروفیشنلزم کا دور ہے۔ اس دور میں مولوی وہ واحد پروفیشنل ہے۔
کھانا اس کی کمزوری بن جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مولوی کی صحت کبھی کمزور نہیں ہوتی ۔ وہ کھانے کے بعد میٹھا کھانا کبھی نہیں بھولتا، نتیجہ کے طور پر خوب پھلتا پھولتا ہے۔
’مولانا فضول‘‘ کو بھی یار لوگ ’’ رحمان کا فضل‘‘ قرار دیتے ہیں۔ مولانا اپنے ارادے کے پکے مگر قول کے قدرے کچے ہیں۔ کرتے وہی ہیں جو وہ چاہتے ہیں!!!!؟؟؟
شاکر آپ سیانا ایں ساڈا چہرہ پڑ حالات نہ پچھ :LOL:
248593_6911060_updates.jpg

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے لانگ مارچ ملتوی کردیا
 
سیما علی

لائبریرین
زور داری !!!!!!
میاں صاحب کو ؀
مصلحت نے اجنبی ہم کو بنایا تھا عدیمؔ!!!!!!
ورنہ کب اک دوسرے کو ہم نے پہچانا نہ تھا
 
Top