youtube.com پر پاکستان میں‌پابندی

کل رات کو مجھے اپنے انٹرنیٹ سروس پرو وائیڈر کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی جس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تا حکم ثانی Youtube پر پاکستان میں پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کی وجہ وہاں پر موجود کچھ قابل اعتراض ویڈیوز بتائی گئی ہیں۔
 
انتہائی احمق بیٹھے ہیں پی ٹی اے میں جن سے چند ویڈیو نہیں رکتی اگر روکنے کی کوشش بھی کرنی ہو ۔
 
اعجاز

محفلین
انتہائی احمق بیٹھے ہیں پی ٹی اے میں جن سے چند ویڈیو نہیں رکتی اگر روکنے کی کوشش بھی کرنی ہو ۔

محب۔ چند ویڈیوز روکنا تو ناممکن ہے اور ڈومین روکنا ہی واحد حل ہے اس مسئلہ کا۔ اگر ایسی قابل اعتراض ویڈیو موجود ہیں‌ (جو کہ موجود ہیں( تو پھر یوٹیوب کو بین کرنے کا عمل صحیح اور قابل تعریف ہے۔ اور شاید وکی پیڈیا کے ساتھ بھی کچھ ایسے رویے کی ضرورت ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین

بھائی اعجاز صاحب آپکے معیار کے مطابق تو انٹرنیٹ پر ہزار ہا سائٹ قابل اعتراض ہوں گی اس لحاظ سے تو 90 فی صدی انٹرنیٹ قابل اعتراض ہے میرا مشورہ ہے کہ جنہیں ایس سائٹ پسند نہیں‌ وہ نہ دیکھیں - ویسے وکی پیڈیا پر آپ کو کیا اعتراض ہے کیونکہ وہ مفت انسانوں کو معلومات مہیا کر رہا ہے؟:confused:
 
اعجاز

محفلین
گورنمنت نے اس کی وجہ گستاخانہ کارٹونوں‌سے متعلق ویڈیوز بتائی ہیں۔
سخنور۔
اگر میرے معیار کے لحاظ‌ سے انٹرنیٹ پر موجود 90 فیصد سائٹ قابل اعتراض ہونگی تو میں‌ان تمام کے خلاف ہی ہونگا ۔ انہیں اپنا نہیں‌لونگا کہ 90 فیصد ہیں اور میں کمزور۔
جناب۔ آجکل میں‌فن لینڈ میں ہوں اور یہاں‌گورنمنٹ ان کو بین نہیں‌کررہی سو میں‌ان کو نہیں‌دیکھنے پر اکتفا کررہا ہوں لیکن جہاں میرے ہم مذہب موجود ہیں‌اور میری آواز سنی اور سمجھی جاسکتی ہے وہاں‌میںاسے ضرور بلند کرونگا۔ اور ایساکرنے والے کو سپورٹ کرونگا۔ ویسے مجھے یقین آپ کا بھی یہی خیال ہوگا بس ذرا نیانیا اظہار کی آزادی کا بخار ہے۔
وکی پیڈیا نے بھی گستاخانہ تصویریں‌ ہوسٹ کی ہوئی ہیں اور اس کے لیے جواز انکا یہ ہے کی ایک شیعہ فرقہ کے لیے وہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
لیکن یہ بتائیے جتنی بھی ساینسی ایجادات ہیں انکے فائدے بھی ہیں‌اور نقصان بھی تو کیا آپ وکی پیڈیا کو اس لیے بند کروا دیں گے کیونکہ اس نے ایک غلطی کی؟ آپ کی اطلاع کے لیے اردو محفل کا مواد بھی وکی پر موجود ہے- کیا اس کی تمام اچھائیوں پر چند برائیاں غالب آ گئیں؟ اور یو ٹیوب پر بہت اچھی اچھی ویڈیوز بھی موجود ہیں‌ جو انسان کو بہت کچھ دیتی ہیں لیکن چند غلط ویڈیوز کے لیے اسے بند کر دیا جائے؟ واہ حضور کیا منطق ہے-
ویسے چونکہ اردو محفل بھی وکی کا استعمال کرتی ہے تو میرا مشورہ ہے کہ یہاں‌آنا بھی بند کردیں کیونکہ یہ بھی وکی پر بہت کچھ منتقل کر رہے ہیں -
 
فاتح

لائبریرین
نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری

بلکہ میرا تو خیال ہے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک میں انٹرنیٹ کی سروس ہی بند کر دی جانی چاہیے
نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری
کہ اس اللہ ماری نگوڑی موئے فرنگیوں کی ایجاد انٹرنیٹ کو کفار اسلام کی تصویر کشی کی غرض سے استعمال کر رہے ہیں۔
توبہ توبہ کیا زمانہ آ گیا ہے۔۔۔ ہائے ہائے یہ وقت بھی دیکھنا باقی تھا کہ وہی شے کافرین استعمال کریں اور وہی مسلمین۔ استغفراللہ!

آؤ دوستو کوئی فورم بنائیں مسلم امہ کو انٹرنیٹ کی سروس کے خلاف تحریک چلانے پر آمادہ کرنے کے لیے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
بالکل صحیح فرمایا آپ نے جناب فاتح صاحب- تمام مسلم امّہ کو انٹرنیٹ کا استعمال فورا" ترک کر دینا چاہیے کیونکہ اس میں بہت سی خلاف ِ اسلام مواد بھرا پڑا ہے - اور انٹرنیٹ کا استعمال ترک کرکے جہالت کے اندھیروں میں‌ڈوب جانا چاہیے اور پھر اس پر حیرانی ظاہر کرنی چاہیے کہ غیرمسلم اقوام ہم مسلمانوں کو کیسے دبا رہی ہیں اور کیسے ہم سے بہت زیادہ ترقی کرتی چلی جا رہی ہیں -
 
بلال

محفلین
بلکہ میرا تو خیال ہے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک میں انٹرنیٹ کی سروس ہی بند کر دی جانی چاہیے
نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری
کہ اس اللہ ماری نگوڑی موئے فرنگیوں کی ایجاد انٹرنیٹ کو کفار اسلام کی تصویر کشی کی غرض سے استعمال کر رہے ہیں۔
توبہ توبہ کیا زمانہ آ گیا ہے۔۔۔ ہائے ہائے یہ وقت بھی دیکھنا باقی تھا کہ وہی شے کافرین استعمال کریں اور وہی مسلمین۔ استغفراللہ!

آؤ دوستو کوئی فورم بنائیں مسلم امہ کو انٹرنیٹ کی سروس کے خلاف تحریک چلانے پر آمادہ کرنے کے لیے۔

فاتح بھائی ایک تو آپ انٹرنیٹ کی سروس بند کروانے کا کہہ رہے ہو اور دوسری طرف فورم بنانے کا بھی۔۔۔ اس کا مطلب ہے آپ یہ کام نیٹ پر نہیں کریں گے۔۔۔ ویسے میں آپ کی بات کو سمجھ گیا ہوں یہ صرف مزاح کے طور پر لکھ رہا ہوں۔۔۔ اب ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ایک طرف وہ سائیٹ بند کرنے کا سوچ رہے ہیں اور دوسری طرف وہ ہی لوگ سب سے پہلے مغرب کی ایجادات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔۔۔ جنہوں نے یہ سائیٹ بند کی ہی کوئی ان سے پوچھے کہ پہلے یہ بتاؤ تمہارے پاس اپنا ہے کیا؟۔۔۔ اس طرح بند کرنا ہے تو سب کچھ بند کر دو اور جنگل میں جا کر بس جاؤ۔۔۔
 
اعجاز

محفلین
اگر آپ تھوڑی سی عقل شریف کو زحمت دیں‌ اور سوچنے کی ایکٹنگ کریں تھوڑی دیر کے لیے سہی تو میں‌ آپ کو یقین دلاتا ہوں آپ کو کافی چیزیں بدلی بدلی محسوس ہونگی۔

یوٹیوب انسانیت کی خدمت کے لیے نہیں‌ موجود ہے اگرچہ وکی کو شک کا فائدہ دیا جا سکتا ہے ۔ یوٹیوب کو اگر ایک یا زیادہ ملک میں‌ بند کردیا جائے تو انکو وہ باتیں جو ابھی سمجھ نہیں‌ آرہی ہیں‌ کہ وہ مزہبی منافرت والی ویڈیوز نا رکھیں اپنی سائٹ پر وہ بھی سمجھ آنے لگے گی ۔ مثال کے لیے آپ چائنہ میں‌ گوگل کی سروسز کے بارے میں‌ مطالعہ کرسکتے ہیں‌ ۔ چائنہ میں گوگل کو انہوں نے بین کردیا تھا کیونکہ وہ وہاں‌کی حکومت کے لحاظ سے سینسر کے قوانین کی پاسداری نہیں‌کررہا تھا ۔ اور پھر تھوڑے ہی دنوں میں گوگل جیسے ادارے نے انکی باتیں مان لیں اور اب گوگل سرچ چائنہ میں‌فلٹرڈ ہوتی ہے۔اور آپ وہاں گوگل کی مدد سے ان ریسورسز تک نہیں‌پہنچ سکتے جو چائنیز گورنمنٹ کے خلاف اکساتی ہیں۔گوگل کو اس وجہ سے بہت تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑا ہے لیکن میں‌آپ کو بتا دوں مغرب میں‌بزنس کا مطلب صرف نفع کے لیے جدوجید کرنا ہوتا ہے۔
اگر ابھی تک بات کچھ واضح نہیں‌ہوئی تو میں‌آپ کو ایک آئیڈیا دیتا ہوں ۔ صرف تجربے کی خاطر یوٹیوب پر کچھ ہالوکاسٹ سے متعلق ویڈیوز رکھ کر دیکھیں جو ہمارے کچھ انسان بھائیوں کے جزبات کے خلاف ہو۔ اور ایک زیادہ آسان طریقہ شاید یہ ہو کہ (اگر آپ یورپ میں‌نہیں ہیں( آپ وکی پر اسی طرح‌کا کوئی مواد رکھ دیں اور پھر یہاں‌آکر ہمیں‌ نتائج سے مطلع کریں۔

آخری بات۔ تنقید برائے تنقید اور برا بھلا کہنا بہت آسان کام ہے ۔ میں‌آپ کو ان سے روک نہیں‌رہا پر صرف میری آپ سے گزارش ہے کہ ان دونوں کو آپ اپنی لسٹ‌ میں آخر میں‌رکھ لیں۔ اور جب کچھ نا بچے تب ہی ان کا استعمال کیا کریں۔ اس سے بہتوں کا بھلا ہوگا۔

:cdrying:
 
فاتح

لائبریرین
لیجیے صاحب ایک پراکسی تو یہ رہی اور اس کے علاوہ بھی ہزاروں مل جائیں گی جہاں سے یو ٹیوب سمیت کسی بھی بند ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
http://www.vtunnel.com

آہستہ آہستہ پاکستان کا انٹرنیٹ بھی متحدہ عرب امارات کی انٹرنیٹ پالیسی (جسے پالیسی کی بجائے ظلم کہنا زیادہ بہتر ہے) سے متاثر ہوتا دکھائی دیتا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں دنیا کی 50 فی صد ویب سائٹس بلاک ہیں۔ جن میں نہ صرف عریانی پھیلانے والی ویب سائٹس بلکہ اکثر سیاسی، مذہبی، سوشل نیٹورکنگ (آرکٹ وغیرہ)، ہیکنگ بلکہ کمپیوٹر سیکیورٹی کی ویب سائٹس، تصویریں اور گانے شیئر کرنے والی ویب سائٹس نیز وہ تمام ویب سائٹس جن کے آخر میں .il (ڈاٹ آئی ایل یعنی اسرائیل کا ccTLD) لگتا ہے شامل ہیں۔

لو کر لو بات۔۔۔۔

بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
 
فاتح

لائبریرین
اگر آپ تھوڑی سی عقل شریف کو زحمت دیں‌ اور سوچنے کی ایکٹنگ کریں تھوڑی دیر کے لیے سہی تو میں‌ آپ کو یقین دلاتا ہوں آپ کو کافی چیزیں بدلی بدلی محسوس ہونگی۔

یوٹیوب انسانیت کی خدمت کے لیے نہیں‌ موجود ہے اگرچہ وکی کو شک کا فائدہ دیا جا سکتا ہے ۔ یوٹیوب کو اگر ایک یا زیادہ ملک میں‌ بند کردیا جائے تو انکو وہ باتیں جو ابھی سمجھ نہیں‌ آرہی ہیں‌ کہ وہ مزہبی منافرت والی ویڈیوز نا رکھیں اپنی سائٹ پر وہ بھی سمجھ آنے لگے گی ۔ مثال کے لیے آپ چائنہ میں‌ گوگل کی سروسز کے بارے میں‌ مطالعہ کرسکتے ہیں‌ ۔ چائنہ میں گوگل کو انہوں نے بین کردیا تھا کیونکہ وہ وہاں‌کی حکومت کے لحاظ سے سینسر کے قوانین کی پاسداری نہیں‌کررہا تھا ۔ اور پھر تھوڑے ہی دنوں میں گوگل جیسے ادارے نے انکی باتیں مان لیں اور اب گوگل سرچ چائنہ میں‌فلٹرڈ ہوتی ہے۔اور آپ وہاں گوگل کی مدد سے ان ریسورسز تک نہیں‌پہنچ سکتے جو چائنیز گورنمنٹ کے خلاف اکساتی ہیں۔گوگل کو اس وجہ سے بہت تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑا ہے لیکن میں‌آپ کو بتا دوں مغرب میں‌بزنس کا مطلب صرف نفع کے لیے جدوجید کرنا ہوتا ہے۔
اگر ابھی تک بات کچھ واضح نہیں‌ہوئی تو میں‌آپ کو ایک آئیڈیا دیتا ہوں ۔ صرف تجربے کی خاطر یوٹیوب پر کچھ ہالوکاسٹ سے متعلق ویڈیوز رکھ کر دیکھیں جو ہمارے کچھ انسان بھائیوں کے جزبات کے خلاف ہو۔ اور ایک زیادہ آسان طریقہ شاید یہ ہو کہ (اگر آپ یورپ میں‌نہیں ہیں( آپ وکی پر اسی طرح‌کا کوئی مواد رکھ دیں اور پھر یہاں‌آکر ہمیں‌ نتائج سے مطلع کریں۔

آخری بات۔ تنقید برائے تنقید اور برا بھلا کہنا بہت آسان کام ہے ۔ میں‌آپ کو ان سے روک نہیں‌رہا پر صرف میری آپ سے گزارش ہے کہ ان دونوں کو آپ اپنی لسٹ‌ میں آخر میں‌رکھ لیں۔ اور جب کچھ نا بچے تب ہی ان کا استعمال کیا کریں۔ اس سے بہتوں کا بھلا ہوگا۔

:cdrying:

سبحان اللہ! سبحان اللہ!
اگر آپ تھوڑی سی عقل شریف کو زحمت دیں‌ اور سوچنے کی ایکٹنگ کریں تھوڑی دیر کے لیے سہی تو میں‌ آپ کو یقین دلاتا ہوں آپ کو کافی چیزیں بدلی بدلی محسوس ہونگی۔

یہ مسائل تصوف یہ ترا بیان غالب

آپ ایسی ہی طعن و تشنیع و تنقیدِ ذاتی سے پُر باتیں۔۔۔۔ "سوچتا ہوں‌ کہ کہوں تجھ سے۔۔۔۔۔۔ مگر جانے دے"
 
بھائیو مجھ سے غلطی ہوگئی کہ میں نے سوچا کہ یہ خبر محفل پر شئیر کر دوں لیکن اب تو لگتا ہے بندہ محفل پر کوئی بھی پوسٹ بھی نہیں کر سکتا۔ آپ پوسٹ کرو گے تو ہر معاملے کو حق و باطل کی لڑائی میں بدل دیا جائے گا۔ ہر بات کی تان مسلمان اور کفار پر ٹوٹے گی۔ لیکن ایک بات جو کہنا چاہوں گا مانا انٹرنیٹ کفار کی ایجاد ہے اور ہم استعمال کر رہے ہیں، لیکن جو انٹرنیٹ میں استعمال کر رہا ہوں وہ مجھے اللہ واسطے بش کے باپ نے نہیں دیا میں اس کا معاوضہ دیتا ہوں اور استعمال کرتا ہوں۔ آخر کب تک ہم ان کی ایجادات سے مرعوب رہیں گے۔ کیوں ہم نے قرآن کو سمجھنے کی بجائے دوسروں کے منہ آیات سے بند رکھنے کی چیز بنا رکھا ہے۔ آخر کب تک ہم خود کو ان سے زہنی پسماندہ سمجھتے رہیں گے۔ آئندہ میری کوشش ہو گی میں اپنی طرف سے کوئی نیا موضوع شروع نہ کروں، کیا پتہ وہاں پر پھر ایک نیا میدان سج جائے۔

اگر کسی بھائی کی دل شکنی اس پوسٹ سے ہوئی ہے تو میں اس سے معذرت کا طلبگار ہوں۔
 
فاتح

لائبریرین
ویسے معذرت کہ پہلے والے پیغامات میں ؛کوسنے' دیکھ کر میں بھی تھوڑا جذباتی ہو گیا تھا :(

ارے جناب اول تو وہ 'کوسنے' اور 'لتے' کسی طرح بھی آپ کے لیے نہ تھے اور دوسری بات یہ کہ وہ محض بڑی بوڑھیوں کے انداز کی نقل کر کے اسے ظریفانہ رنگ دیا تھا جس پر آپ جذباتی ہو گئے۔ خوش رہیے جناب۔
انٹرنیٹ پر پابندی کا خیال ہنوز برقرار ہے۔;)

میں یہ سمجھتا ہوں کہ کسی بھی میڈیا پر پابندی لگا کر معاشرے کو اس سے محفوظ نہیں رکھا جا سکتا۔ ضرورت ہے معاشرے میں یہ شعور اجاگر کرنے کی کہ غلط کیا ہے اور درست کیا۔۔۔

یوں بھی تمام مغربی ممالک میں پاکستانیوں اور مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد آباد ہے۔ ہم یو ٹیوب یا وکی پیڈیا پر صرف پاکستان یا اسلامی ممالک میں پابندی لگا کر کسی کی سوچ تبدیل نہیں کر سکتے۔

ویسے بھی اگر انٹرنیٹ موجود ہے تو بلاک ویب سائٹس کھولنے کے بے شمار طریقے ہیں جن میں سے ایک میں نے اسی دھاگے میں اوپر بتایا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس برائی کا قلع قمع اگر پابندی لگانا ہی ہے تو وہ انٹرنیٹ پر لگنی چاہیے۔:grin:
 
Top