بے وفائی پر مبنی اشعار کی تلاش میں

اے خان

محفلین
اس جملے سے مجھے "پیڈل" مل گیا ہے اللہ سائیکل بھی دے دے گا، یعنی کہ بڑی عمر کا تو میں ہوں، اللہ "سٹوڈنٹ" بھی دے ہی دے گا۔ :)
اکیڈمی کھول دیں اشتہارات بنالیں گے آئیں شاعری سمجھے وغیرہ وغیرہ کچھ بنالیں گے۔میں زیرو سائیز عینک اور ہلکی سی داڑھی اور چہرے پر کچھ کرختگی لاؤں گا ایکٹنگ کی فکر نہ کریں ہفتے میں مجھے ایک کلاس دیا کریں خوب مال کمائیں گے اور اڑائیں گے
 
اس جملے سے مجھے "پیڈل" مل گیا ہے اللہ سائیکل بھی دے دے گا، یعنی کہ بڑی عمر کا تو میں ہوں، اللہ "سٹوڈنٹ" بھی دے ہی دے گا۔ :)
شاعری سکھانا شروع کر دیجیے۔ آج کل بہت "سکوپ" ہے۔
بس تھوڑی بہت اصلاح کرنی ہو گی۔ یعنی خیالات مل جائیں گے، ان کو غزل کی صورت میں لا کر دینا ہو گا۔ :)
 
سیما علی

لائبریرین
بس تھوڑی بہت اصلاح کرنی ہو گی۔ یعنی خیالات مل جائیں گے، ان کو غزل کی صورت میں لا کر دینا ہو گا۔
پھر ایسی شاعری کریں گے ؀
جب وہ اس دنیا کے شور اور خاموشی سے قطع تعلق ہوکر ...
انگلش میں غصہ کرتی ہے ...
میں تو ڈر جاتا ہوں
 
میری توبہ، اس سر درد سے میں لنڈورا ہی بھلا۔ :)
پچھلے دنوں فیس بک پر موجود ایک ادبی گروپ میں ایک ابھرتے ہوئے نوجوان شاعر نے غزل نما پوسٹ کی، جس کا کوئی مصرع سیدھا نہیں تھا، اور کہا کہ میری اصلاح کر دیجیے۔
کچھ بھلے لوگ اپنے سانچے لے کر سیدھا کرنے آ بھی گئے۔
کسی کی جانب سے اوزان کی سوجھ بوجھ پیدا کرنے کا کہا گیا تو جواب دیا کہ میں پوری غزل دس، پندرہ منٹ میں لکھ لیتا ہوں، لیکن وزن میں لانے میں 2 ہفتے لگ جاتے ہیں۔ :)
 
علی وقار

محفلین
مجھے ایسے اشعار کی تلاش ہے ہے جس میں شاعر اپنی بے وفائی کا اقرار کررہا ہو
مشرقی شاعر سے ایسی توقع رکھنا بے کار ہے اور جو اکا دکا اشعار ایسے برآمد ہو جائیں تو سمجھ جائیں کہ ایسا شاعر محبوبہ کی گلی سے بہت بے آبرو ہو کر نکالا گیا ہو گا اور شاید اس کارِ بے کار اور محبوبہ کے بھائیوں کا جان جثہ دیکھ کر خُود کو بے وفا سمجھنے میں ہی عافیت سمجھی ہو گی اور اسی مناسبت سے اشعار کہہ لیے ہوں گے۔
 
سیما علی

لائبریرین
پچھلے دنوں فیس بک موجود ایک ادبی گروپ میں ایک ابھرتے ہوئے نوجوان شاعر نے غزل نما پوسٹ کی، جس کا کوئی مصرع سیدھا نہیں تھا، اور کہا کہ میری اصلاح کر دیجیے۔
کچھ بھلے لوگ اپنے سانچے لے کر سیدھا کرنے آ بھی گئے۔
کسی کی جانب سے اوزان کی سوجھ بوجھ پیدا کرنے کا کہا گیا تو جواب دیا کہ میں پوری غزل دس، پندرہ منٹ میں لکھ لیتا ہوں، لیکن وزن میں لانے میں 2 ہفتے لگ جاتے ہیں۔ :)
میاں دس پندرہ منٹ میں تو یہی ہوسکتا ہے ۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہلاکت خیز ہے الفت، مری ہر سانس خونی ہے
اسی باعث یہ محفل دل کی قبروں سے بھی سُونی ہے

اُسے زہریلی خوشبوؤں کے رنگیں ہار دیتا ہوں
میں جس سے پیار کرتا ہوں اسی کو مار دیتا ہوں
منیر نیازی
 
فاخر رضا

محفلین
ہلاکت خیز ہے الفت، مری ہر سانس خونی ہے
اسی باعث یہ محفل دل کی قبروں سے بھی سُونی ہے

اُسے زہریلی خوشبوؤں کے رنگیں ہار دیتا ہوں
میں جس سے پیار کرتا ہوں اسی کو مار دیتا ہوں
منیر نیازی
یہ ناگنی پیار خدا بچائے اس سے
 
اے خان

محفلین
شاعری سکھانا شروع کر دیجیے۔ آج کل بہت "سکوپ" ہے۔
بس تھوڑی بہت اصلاح کرنی ہو گی۔ یعنی خیالات مل جائیں گے، ان کو غزل کی صورت میں لا کر دینا ہو گا۔ :)
خود لکھ کر آخر مصرعے میں جس کی اصلاح کرنی ہو ان کا نام لکھ دیں بس کام ہوگیا اور مزے مزے بہت سے مریدنیاں پیدا ہوجائیں گی
 
Top