سینیٹ انتخابات کا سب سے بڑا اپ سیٹ، یوسف رضا گیلانی کام یاب

جاسم محمد

محفلین
سینیٹ انتخابات کا سب سے بڑا اپ سیٹ، یوسف رضا گیلانی کام یاب
ویب ڈیسک بدھ 3 مارچ 2021

2149829-senateelectionsx-1614711600-533-640x480.jpg


قومی اسمبلی سمیت سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے جب کہ اسلام آباد سے بڑا نتیجہ موصول ہوگیا ہے جس کہ مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عبدالحفیظ شیخ کے مقابلے میں جنرل نشست پر کام یاب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ آج اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی بارہ بارہ نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں کے ہال کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیا گیا۔

سینیٹ انتخابات کا سب سے بڑا نتیجہ

سینیٹ انتخابات کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہوگیا اور اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی امیدوار وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو پی ڈی ایم کے امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے شکست دے دی۔ نتیجہ آنے کے بعد عبدالحفیظ شیخ نے یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی۔

قومی اسمبلی میں اسلام آباد کی نشستوں پر ڈٖالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جن میں سے 7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ووٹ خریدنے کی ویڈیو کے بعد یوسف رضا گیلانی کا الیکشن میں کامیاب ہونا کالعدم قرار دیا جائے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو کاروائی کرنی چاہیے۔
ورنہ ظالمو!!! جاگیردارو!!!
طاہر القادری آ رہا ہے کرپٹ نظام کی ایسی تیسی پھیرنے!
:) :) :)
 

الف نظامی

لائبریرین
ووٹ خریدنے کی ویڈیو کے بعد یوسف رضا گیلانی کا الیکشن میں کامیاب ہونا کالعدم قرار دیا جائے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو کاروائی کرنی چاہیے۔
ورنہ ظالمو!!! جاگیردارو!!!
طاہر القادری آ رہا ہے کرپٹ نظام کی ایسی تیسی پھیرنے!
:) :) :)
ووٹ بیچنے والوں کو تاحیات نا اہل کیا جائے
 

جاسم محمد

محفلین
7 کے 7 وزیر اعظم سمیت پی ٹی آئی کے
یعنی ووٹ بیچنے والوں میں یہ سات بھی شامل ہیں؟
جبکہ خاتون کی سیٹ پر پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد ۱۷۴ ووٹ لے کر اسی اسمبلی سے کامیاب۔ پی ڈی ایم کی امید وار نے ۱۶۰ ووٹ حاصل کئے۔ کل ۵ ووٹ مسترد ہوئے۔
یوں لگتا ہے پوری اسمبلی نے حفیظ شیخ سے آئی ایم ایف کا بدلہ لیا ہے :)
 

جاسم محمد

محفلین
7 کے 7 وزیر اعظم سمیت پی ٹی آئی کے
گڑ بڑ یوسف رضا گیلانی کی سیٹ پر ہوئی ہے۔ کیونکہ اسی اسمبلی سے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد کیلئے حکومتی اتحاد کے نمبر پورے تھے۔ اب یہ ضمیر کی آواز تھی، ووٹوں کی خریداری یا محض اتفاق، اس پر دماغ کھپاتے رہیں :)
 
Top