بے وفائی پر مبنی اشعار کی تلاش میں

فاخر

محفلین
بس ایک مسئلہ ہے کہ ان کو غصہ جلدی آ جاتا ہے۔ :)

اتنا غصہ اے خان صاحب کو !! آئس کریم کے لئےکتابیں بیچ ڈالیں ھھھا !!! ہائے مرجاواں ایسے عشق پر !!

ہمارے یہاں تو ’’غمِ عشق‘‘ بھلانے کے لئے ’لوگ‘ دھواں اڑاتے ہیں، مگر انہوں نے کتابیں ہی بیچ ڈالیں !!
’’ملے ہیں مجھ کو جو غم عشق میں تیرے
دُھویں میں سب اڑائے جارہا ہوں میں ‘‘
 
محمداحمد

لائبریرین
میں عاشق تو نہیں بس ہر کسی کا خیال رکھتا ہوں کوئی بددعا نہ دے اس وجہ سے اتنے جتن کررہا ہوں

اگر کسی نے آپ سے توقعات باندھ لی ہیں تو آپ اُنہیں سمجھا دیں ۔
اگر آپ نے کسی سے وعدے کیے ہیں اور نبھا نہیں پا رہے ہیں تو بھی بہت دل سے اور بہت احسن طریقے سے معذرت کر لیں۔
شاعری سے اس بات کا مداوا ہرگز نہیں ہو سکے گا۔

باقی آپ اللہ سے اپنے اور اُن کے مستقبل کے لئے دعا کریں کہ اللہ دونوں کے لئے اچھا کرے۔

یہ باتیں ، پبلک فورم پر کرنے کی تو نہیں ہوتیں، لیکن چونکہ سب گفتگو یہیں ہو رہی ہے تو میں نے مناسب سمجھا کہ یہیں بات کر لی جائے۔

اللہ آپ کے لئے آسانی فرمائے۔ آمین
 
اے خان

بہت شکریہ احمد بھائی کوشش تو اب یہی ہے کسی طرح بات سمجھا دوں لیکن کیسے کہوں یہ بات سمجھ نہیں آتی
 
اے خان

محفلین
اتنا غصہ اے خان صاحب کو !! آئس کریم کے لئےکتابیں بیچ ڈالیں ھھھا !!! ہائے مرجاواں ایسے عشق پر !!

ہمارے یہاں تو ’’غمِ عشق‘‘ بھلانے کے لئے ’لوگ‘ دھواں اڑاتے ہیں، مگر انہوں نے کتابیں ہی بیچ ڈالیں !!
’’ملے ہیں مجھ کو جو غم عشق میں تیرے
دُھویں میں سب اڑائے جارہا ہوں میں ‘‘
یہ بہت ہی خوبصورت وقت تھا ایک تو محفل کا عشق اور ایک محبوبہ اوپر سے مستقبل میں کچھ بننے کی لگن یہ وقت بہت ہی خوبصورت تھا بہت ہی خوبصورت دیہاتی پن سادگی شفافیت
 
Top