غزل براہِ اصلاح : بے سبب خود کو بے قرار کیا

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب
آداب !
براہ مہربانی اس غزل کی اصلاح فرما دیں _

غزل

بے سبب خود کو بے قرار کیا
ہائے کیوں میں نے پیار ویار کیا
یا
دامنِ زیست تار تار کیا
جس نے بھی یار پیار ویار کیا

شوخ نظروں سے اس نے وار کیا
اس طرح میرا دل شکار کیا

دمِ آخر بھی وہ نہیں آیا
عمر بھر جس کا انتظار کیا

یاد اک جگری دوست کی آئی
پیٹھ پر جب کسی نے وار کیا

قیس کو مجھ پہ رشک آنے لگا
اس قدر میں نے تم سے پیار کیا

میں یقیں تم پہ جب نہیں کرتا
تم نے کیوں میرا اعتبار کیا

بارہا اس نے توڑا عہدِ وفا
بارہا میں نے استوار کیا

لاسٹ میں دھوکا ہی ملا مجھ کو
جب بھی ، جس سے بھی میں نے پیار کیا

مٹ گئی ظلمتِ شبِ ہجراں
جب غموں کو تِرے شرار کیا

آئنہ رکھ کے سامنے میں نے
آپ ہی خود کو غم گسار کیا

میں تو چھوٹا سا ایک شاعر تھا
بس مجھے فن نے با وقار کیا

چوم کر اس نے خار زاروں کو
سارے گلشن کو شرمسار کیا

اس کی شادی مجھی سے ہو اشرف
یہ دعا میں نے بار بار کیا
 
بے سبب خود کو بے قرار کیا
ہائے کیوں میں نے پیار ویار کیا

ہائے کیوں اُس سے میں نے پیار کیا

یاد اک جگری دوست کی آئی
پیٹھ پر جب کسی نے وار کیا
یاد میں اِک شبیہہ در آئی

لاسٹ میں دھوکا ہی ملا مجھ کو
جب بھی ، جس سے بھی میں نے پیار کیا
پہلے مصرع میں انگریزی لفظ کو تبدیل کیجیے

مٹ گئی ظلمتِ شبِ ہجراں
جب غموں کو تِرے شرار کیا

غموں کو شرار کیا خلافِ محاورہ ہے۔
آئنہ رکھ کے سامنے میں نے
آپ ہی خود کو غم گسار کیا
دوسرے مصرع میں غمگین کا محل ہے
میں تو چھوٹا سا ایک شاعر تھا
بس مجھے فن نے با وقار کیا
شاعری نے ہی باوقار کیا
اس کی شادی مجھی سے ہو اشرف
یہ دعا میں نے بار بار کیا
دعا کی جاتی ہے، کیا نہیں جاتا
 
اشرف علی

محفلین
ہائے کیوں اُس سے میں نے پیار کیا
آپ نے اپنا قیمتی وقت دیا اس کے لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں سر

ماشاء اللّٰہ بہت اچھا مطلع ہو گیا بہت بہت شکریہ
یاد میں اِک شبیہہ در آئی
واااااہ بہت خووووب سر تشکر بسیار
پہلے مصرع میں انگریزی لفظ کو تبدیل کیجیے
آخرش دھوکا ہی ملا مجھ کو
جب بھی ، جس سے بھی میں نے پیار کیا

کیا لفظ 'آخرش' چل سکتا ہے سر ؟
غموں کو شرار کیا خلافِ محاورہ ہے
ٹھیک ہے سر اس شعر کو غزل سے نکال دیتا ہوں
دوسرے مصرع میں غمگین کا محل ہے
پھر قافیہ کی قید کی وجہ سے اس شعر کو بھی ہٹانا ہی پڑے گا سر
شاعری نے ہی باوقار کیا
بہت شکریہ سر
دعا کی جاتی ہے، کیا نہیں جاتا
جی سر ! مقطع پھر سے کہنے کی کوشش کرتا ہوں
جزاک اللّٰہ خیراً
 
اس کی شادی مجھی سے ہو اشرف
یہ دعا میں نے بار بار کی
اے بندۂ خدا! اس قدر ارمان ہے تو ہر بار اردو محفل کے بجائے ان کے گھر پیام بھیجو ... جتنی مرتبہ یہاں شادی کی دعائیں منگوائی ہیں ... اتنی بار پیام بھیجا ہوتا تو شاید اب تک ہاں بھی ہو چکی ہوتی :)
 
شاید ...
آپ حضرات نے میرے لیے دعا فرمائی اس کے لیے میں آپ سبھی کا تہہِ دل سے شکرگزار ہوں
بس درخواست ہے کہ دعا فرماتے رہیں

غزل کی پسندیدگی کا اظہار فرمانے کے لیے بھی بہت بہت شکریہ سر
جزاک اللّٰہ خیراً
 
اشرف علی

محفلین
آپ نے اپنا قیمتی وقت دیا اس کے لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں سر

ماشاء اللّٰہ بہت اچھا مطلع ہو گیا بہت بہت شکریہ

واااااہ بہت خووووب سر تشکر بسیار

آخرش دھوکا ہی ملا مجھ کو
جب بھی ، جس سے بھی میں نے پیار کیا

کیا لفظ 'آخرش' چل سکتا ہے سر ؟

ٹھیک ہے سر اس شعر کو غزل سے نکال دیتا ہوں

پھر قافیہ کی قید کی وجہ سے اس شعر کو بھی ہٹانا ہی پڑے گا سر

بہت شکریہ سر

جی سر ! مقطع پھر سے کہنے کی کوشش کرتا ہوں
جزاک اللّٰہ خیراً
محترم الف عین سر
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: سر
محترم محمد خلیل الرحمٰن سر
 
اشرف علی

محفلین
سر یہ اشعار بھی دیکھ لیں

مجھ کو یاروں نے ہوشیار کیا
آپ سے پھر بھی میں نے پیار کیا

اس نے توہینِ عشق کی گویا / اشرف
جس نے بھی زخمِ دل شمار کیا

اس کی شادی مجھی سے ہو اشرف
نالہ میں نے یہ بار بار کیا
 
عاطف ملک

محفلین
السلام علیکم،
امید ہیں آپ بخیر و عافیت ہوں گے۔
آپ نے اپنا کلام اصلاح کیلیے پیش کیا ہے۔
اصلاح تو اساتذہ اور اہلِ علم ہی کا کام ہے اور وہ ہی کریں گے۔ہم تو اس شعر کو یاد کرتے ہوئے یہاں آ پہنچے۔
سخت کافر تھا جس نے پہلے میرؔ
مذہبِ عشق اختیار کیا
ایک دو باتیں ضمناً عرض کرنا چاہوں گا جو کہ غالباً اسی محفل اور انہی اساتذہ سے سیکھی ہیں۔
اگر اساتذہ کی مشہور زمین میں طبع آزمائی کی کوشش کریں تو اس زمین کا اکرام بھی کیجیے یعنی اساتذہ کی سطح کے نہیں تو کم از کم اتنے اچھے اشعار ہوں کہ پڑھنے والا کلام مکمل پڑھے۔کیونکہ جب مشہور زمین میں کچھ کہیں گے تو قاری کا ذہن لامحالہ اس معروف کلام کی طرف جائے گا اور وہ لاشعوری طور پر آپ کے کلام کو اسی مشہور کلام کے مقابل رکھ کے موازنہ کرے گا۔اور اگر اس کو اشعار ویسے اچھے نہ لگے تو اس پر اچھا تاثر نہیں پڑے گا۔
مزید یہ کہ ہم نے آپ کا جتنا کلام دیکھا ہے،اس میں عموماً کوئی فاش عروضی غلطی نہیں آئی،سو عمومی طور پر بھی کوئی شعر کہنے کے بعد اس کو پالش کرنے کی کوشش کیا کریں اور کچھ وقت خود احتسابی کیلیے دیا کریں۔
الفاظ کی ترتیب میں ردوبدل کر کے اور ان الفاظ کے مترادف استعمال کر کے مصرع کی صورت دیکھا کریں اور جو بہترین صورت لگے اس کو فائنل کیا کریں۔
مزید بہتری کی صلاح کیلیے اساتذہ یقیناً موجود ہیں لیکن اس طرح ان کا کام آسان ہو جائے گا۔
اے بندۂ خدا! اس قدر ارمان ہے تو ہر بار اردو محفل کے بجائے ان کے گھر پیام بھیجو ... جتنی مرتبہ یہاں شادی کی دعائیں منگوائی ہیں ... اتنی بار پیام بھیجا ہوتا تو شاید اب تک ہاں بھی ہو چکی ہوتی :)
رہ گئی یہ بات،
تو اس موضوع پر گو ہمارے اشعار جا بجا ملیں گے لیکن فی الوقت احسن بھائی کے مشورے کو اپنے الفاظ کا جامہ پہناتے ہوئے
وہ نہیں مانے گی یوں دل کو جلاتا کیا ہے
بھیج گھر اس کے پیام اس کو ستاتا کیا ہے

والسلام
 
اشرف علی

محفلین
السلام علیکم،
امید ہیں آپ بخیر و عافیت ہوں گے۔
آپ نے اپنا کلام اصلاح کیلیے پیش کیا ہے۔
اصلاح تو اساتذہ اور اہلِ علم ہی کا کام ہے اور وہ ہی کریں گے۔ہم تو اس شعر کو یاد کرتے ہوئے یہاں آ پہنچے۔
سخت کافر تھا جس نے پہلے میرؔ
مذہبِ عشق اختیار کیا
ایک دو باتیں ضمناً عرض کرنا چاہوں گا جو کہ غالباً اسی محفل اور انہی اساتذہ سے سیکھی ہیں۔
اگر اساتذہ کی مشہور زمین میں طبع آزمائی کی کوشش کریں تو اس زمین کا اکرام بھی کیجیے یعنی اساتذہ کی سطح کے نہیں تو کم از کم اتنے اچھے اشعار ہوں کہ پڑھنے والا کلام مکمل پڑھے۔کیونکہ جب مشہور زمین میں کچھ کہیں گے تو قاری کا ذہن لامحالہ اس معروف کلام کی طرف جائے گا اور وہ لاشعوری طور پر آپ کے کلام کو اسی مشہور کلام کے مقابل رکھ کے موازنہ کرے گا۔اور اگر اس کو اشعار ویسے اچھے نہ لگے تو اس پر اچھا تاثر نہیں پڑے گا۔
مزید یہ کہ ہم نے آپ کا جتنا کلام دیکھا ہے،اس میں عموماً کوئی فاش عروضی غلطی نہیں آئی،سو عمومی طور پر بھی کوئی شعر کہنے کے بعد اس کو پالش کرنے کی کوشش کیا کریں اور کچھ وقت خود احتسابی کیلیے دیا کریں۔
الفاظ کی ترتیب میں ردوبدل کر کے اور ان الفاظ کے مترادف استعمال کر کے مصرع کی صورت دیکھا کریں اور جو بہترین صورت لگے اس کو فائنل کیا کریں۔
مزید بہتری کی صلاح کیلیے اساتذہ یقیناً موجود ہیں لیکن اس طرح ان کا کام آسان ہو جائے گا۔

رہ گئی یہ بات،
تو اس موضوع پر گو ہمارے اشعار جا بجا ملیں گے لیکن فی الوقت احسن بھائی کے مشورے کو اپنے الفاظ کا جامہ پہناتے ہوئے
وہ نہیں مانے گی یوں دل کو جلاتا کیا ہے
بھیج گھر اس کے پیام اس کو ستاتا کیا ہے

والسلام
و علیکم السلام و رحمتہ اللّٰہ و برکاتہ

جی محترم عاطف ملک صاحب ! اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں
آپ کیسے ہیں ؟

بہت اچھا لگا آپ نے اتنی قیمتی باتیں بتائی
آپ کے مشورے پر عمل کرنے کی
پوری کوشش کروں گا ان شاء اللّٰہ

اللّٰہ آپ کو شاد و آباد رکھے ، آمین _
جزاک اللّٰہ خیراً
 
الف عین

لائبریرین
مجھ کو یاروں نے ہوشیار کیا
آپ سے پھر بھی میں نے پیار کیا
... ایک اور مطلع؟ تکنیکی طور پر تو درست ہی ہے

اس نے توہینِ عشق کی گویا / اشرف
جس نے بھی زخمِ دل شمار کیا
....گرامر کی غلطی ہے، کہ جب شمار کیا جانا ہے تو ظاہر ہے کہ زخم واحد نہیں ہو گا، تو ردیف کیا درست نہیں بیٹھتی۔ ہاں، فاعل اگر جس کو مانیں، تو 'کو' کی ضرورت ہوتی ہے یعنی جس نے بھی زخم ہائے دل کو شمار کیا!

اس کی شادی مجھی سے ہو اشرف
نالہ میں نے یہ بار بار کیا
.. یہ نالہ تو کوئی نہیں کرتا، با قاعدہ الفاظ میں دعا کی جاتی ہے!
 
بہت بہت شکریہ سر
جزاک اللّٰہ خیراً
 
اشرف علی

محفلین
غزل (اصلاح کے بعد)

شوخ نظروں سے اس نے وار کیا
اس طرح میرا دل شکار کیا

دمِ آخر بھی وہ نہیں آیا
عمر بھر جس کا انتظار کیا

یاد میں اک شبیہ در آئی
پیٹھ پر جب کسی نے وار کیا

بارہا اس نے توڑا عہدِ وفا
بارہا میں نے استوار کیا

آخرش دھوکا ہی ملا مجھ کو
جب بھی ، جس سے بھی میں نے پیار کیا

چوم کر اس نے خار زاروں کو
سارے گلشن کو شرمسار کیا

میں تو چھوٹا سا ایک شاعر تھا
شاعری نے ہی با وقار کیا
 
Top