سیما علی

لائبریرین
سائل دہلوی سے معذرت
گماں کس پر کریں یوسفی ادھر ہے اس طرف شفیق
خدا رکھے محلے میں سبھی مزاح والے ہیں
کیا حال پوچھتے ہو ہم خراب حالوں کا
پڑےہوں گے کہیں کتاب یوسفی لیے ہوئے۔:redheart::redheart::redheart::redheart:
یاقوت !!!
جناب آپکی ہماری خوب بننے والی ہے کیونکہ ہمیں بھی عشق یوسفی ہے اور شعبہ بھی انہی کا ہے :پھرتے ہیں سود خوار کوئی پوچھتا نہی۔۔۔۔
یوسفی صاب کا کاٹا سوتے میں بھی مسکراتا ہے .
تو جہاں ہوں خوش ہوں دونوں صاحبان :star::star::star::star::star:
 
جاسم محمد

محفلین
اپنی کتاب کا ربط دیجیے نا۔۔۔ معطل اراکین کی سات بڑی عادات۔۔۔۔ :laugh:
یا پھر سات معطل اراکین کی ایک بری عادت
تمام کا نہیں کہہ سکتے البتہ اکثر معطلین میں ایک مشترکہ عادت ثابت قدمی کی ہوتی ہے۔ بار بار معطلی کے باوجود ڈھیٹوں کی طرح واپس آجاتے ہیں :)
 
مومن فرحین

لائبریرین
واہ نیرنگ خیال بھائی سچ آپ بہت خوبصورت لکھتے ہیں ۔ جاسمن آپی نے صحیح کہا تھا بوجھل لمحوں میں آپ کی تحریر زندگی کی طرف لاتی ہے ۔ میں نے جب آپ کی یہ تحریر پڑھی تو پھر یاد ہی نہیں رہا کہ کسی بات پر افسردہ تھی ۔ اور آپ کی تحریر کی خاص بات یہ ہے اس لڑی کے تمام مراسلے بھی مجبورا پڑھنے پڑھتے ہیں
کیا کریں دل ہی نہیں مانتا پڑھے بنا
 
اے خان

محفلین
وہ بھی کیا دن تھے جب ہمارے پیارے پیارے محفلین معطل ہوتے تھے پھر معطلی سے واپس آتے تھے، کتنا اچھا لگتا تھا سب۔ اب تو لوگوں نے معطل ہونا ہی چھوڑ دیا ہے۔
کتنا مزہ آتا تھا چلو آؤ مل کر سازش کرتے ہیں جاسم محمد کوئی طریقہ ڈھونڈ لے گا ہنگامہ کرنے کا
 
اے خان

محفلین
واہ نیرنگ خیال بھائی سچ آپ بہت خوبصورت لکھتے ہیں ۔ جاسمن آپی نے صحیح کہا تھا بوجھل لمحوں میں آپ کی تحریر زندگی کی طرف لاتی ہے ۔ میں نے جب آپ کی یہ تحریر پڑھی تو پھر یاد ہی نہیں رہا کہ کسی بات پر افسردہ تھی ۔ اور آپ کی تحریر کی خاص بات یہ ہے اس لڑی کے تمام مراسلے بھی مجبورا پڑھنے پڑھتے ہیں
کیا کریں دل ہی نہیں مانتا پڑھے بنا
یہی تو کمال ہے اس بندے کا
 
نیرنگ خیال

سراسر آپ کی شفقت اور ذرہ نوازی ہے۔ محفلین ہیں ہی بڑے شرارتی۔۔۔ ان کے مراسلات پڑھنا ایک بہترین مشغلہ ہے۔ میں خود کبھی کبھار پائتھون گپ شپ کے دھاگے پڑھتا ہوتا ہوں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
وہ بھی کیا دن تھے جب ہمارے پیارے پیارے محفلین معطل ہوتے تھے پھر معطلی سے واپس آتے تھے، کتنا اچھا لگتا تھا سب۔ اب تو لوگوں نے معطل ہونا ہی چھوڑ دیا ہے۔
فہد اب ہم دونوں کو ہی ہمت کرنی پڑے گی۔
راولپنڈی کا ایک واقعہ ہے کہ دو لڑکے بڑی شدت سے لڑ رہے تھے۔ ان کے گرد ہجوم بڑھتا جا رہا تھا۔ جب کافی لوگ جمع ہوگئے تو ایک بولا۔ چل جگر چلیں۔ اور وہ دونوں ایک ہی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر نکل گئے۔ باقی سب لوگ کھسیانی ہنسی ہنستے ایک دوسرے سے شرمسار وہاں سے چھٹنے لگے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے معطل کیسے ہوا جاتا ہے ۔ اور معطل ہونے والے کے ساتھ کیا ہوتا ہے ۔ مطلب کیا سزا ملتی ہے
آپ کو کافی محنت کرنی پڑے گی۔ میرا محفلی تجربہ بتاتا ہے کہ آپ معطل ہونے کی خداداد صلاحیت سے محروم ہیں اور بقول سعدی ایں سعادت بزور بازو نیست۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
دوسروں کا مذاق نہیں اڑاتے :)
جو جو چیزیں اڑا سکتے ہیں وہ تفصیل سے بیان کریں۔

اب معطل ہوتے ہیں نہ واپس آتے ہیں :(
ایک لمحے کو لگا جاسم کو پرانی یادوں نے آگھیرا ہے اور اب وہ "رفیق" نہ رہنے پر افسردہ ہیں۔ ہائے بے کلی۔۔۔

ہم نے آجکل معطلی سکھانے والی کلاسیں بند کی ہوئی ہیں :)
شادی ہوگئی کیا؟
 
Top