ہمارے سلیقے

ماہی احمد

لائبریرین
بچوں کے کپڑے (خصوصا گھریلو استعمال والے، جنہیں میں استری نہیں کرتی) اور عبایاز، سوئیٹرز شالز وغیرہ واشر سے نکالنے کے بعد ہینگرز پر ڈال کر خشک کریں۔۔۔ اس طرح انہیں استری کی ضرورت کم سے کم پڑتی ہے۔۔۔۔ گرمیوں میں استری والے کپڑے واشر سے نکال کر دھوپ کی بجائے چھاؤں میں سُکھانے سے ان کے رنگ خراب نہیں ہوتے۔۔۔ اگر اسی وقت استری کر لیا جائے تو کافی سہولت ہو جاتی ہے!!!:)
 
لاریب مرزا

محفلین
زندگی بہت مصروف اور وقت بہت محدود ہے۔ اس لیے ایک وقت میں کئی کام کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
1:بعض اوقات ہم نے آن لائن کسی کورس میں داخلہ لیا ہوتا ہے تو باورچی خانے میں کام کے ساتھ ساتھ اس کورس سے متعلق سبق سنا جا سکتا ہے۔
2:سالن بنانے کے ساتھ ساتھ تھوڑے تھوڑے برتن دھونا، صفائی،سبزی بنانا، کسی سے فون پہ سپیکر کے ذریعہ بات کرنا، آٹا گوندھ لینا، اور کچھ نہ سہی تو لہسن چھیل کے رکھ دینا یا سبزی وغیرہ کو دھو لینا، سلاد بنالینا جیسے کام کیے جا سکتے ہیں۔ واشنگ مشین کا کچھ کام بھی سالن بنانے کے ساتھ انجام دیا جا سکتا ہے۔ چاول، دال چننے کا کام بھی کیا جا سکتا ہے۔ وغیرہ
افففف، اتنے سارے کام ساتھ ساتھ کرنا بھی ایک ہنر ہے. ہم تو ایک کام پر ہی صحیح توجہ دے پاتے ہیں. ورنہ کام بگڑ جاتے ہیں. :heehee:
 
ماہی احمد

لائبریرین
ادرک لہسن کا پیسٹ بنا کر رکھ لیں تو کتنے دن تک کارآمد ہو گا؟ اس متعلق بھی کچھ معلومات درکار ہیں. :)
اگر پانی ڈال کر بنائیں گی تو زیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ ریفریجریٹر میں، آئل ڈال کر بنائیں گی تو دو تین ہفتے۔۔۔ بہتر ہے کہ فریزر میں برف والی کیوب ٹرے میں کیوبز بنا کر شاپر، زپ لاگ بیگ یا کسی ائر ٹائٹ ڈھکن والے ڈبے میں فریزر میں رکھ لیں۔۔۔ اس طرح زیادہ وقت گزر سکتا ہے:)
 
مومن فرحین

لائبریرین
ماہی آپ بھی کافی سگھڑ نکلیں ۔ ماشااللہ
اگر پانی ڈال کر بنائیں گی تو زیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ ریفریجریٹر میں، آئل ڈال کر بنائیں گی تو دو تین ہفتے۔۔۔ بہتر ہے کہ فریزر میں برف والی کیوب ٹرے میں کیوبز بنا کر شاپر، زپ لاگ بیگ یا کسی ائر ٹائٹ ڈھکن والے ڈبے میں فریزر میں رکھ لیں۔۔۔ اس طرح زیادہ وقت گزر سکتا ہے:)
 
لاریب مرزا

محفلین
بیک وقت دو چولھے تو تقریباً ہر گھر میں ہوتے ہیں لیکن اگر تین یا چار ہوں تب بھی خاصا فائدہ ہوتا ہے۔ مہمان آئے ہوں، آنے والے ہوں یا کوئی تقریب ہو۔۔۔ ایک ہی وقت میں دو تین سالنوں/چاول کا پیاز بنا لیں۔ گوشت اکٹھا دھو لیں۔ علیحدہ علیحدہ پتیلی میں ترکیب کے لحاظ سے چیزیں ڈال کے پکانا شروع کر دیں۔
یقین مانیں بہترین ترکیب ہے۔ وقت کی بہت بچت ہوتی ہے۔
بلاشبہ اس طرح وقت کی بچت ہوتی ہے. لیکن اس کے لیے بھی تجربہ بے حد ضروری ہے. ورنہ تمام اشیاء خراب ہونے کا امکان قوی ہے. :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
دعوت یا عید سے ایک دن پہلے مٹن کی یخنی بنا کر یخنی الگ اور مٹن الگ رکھ لیں۔۔۔۔ اس سے یخنی پلاؤ یا کڑاہی بنانے میں خاصی سہولت رہتی ہے اور پکوان جلدی بن جاتا ہے۔۔۔۔ اسی طرح یخنی اور ابلے ہوئے مٹن کو پیکٹس کی صورت میں فریز بھی کیا جاسکتا ہے۔۔۔
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
حلیم بنا کر بِنا بگھار لگائے، پیکٹس بنا کر فریز کر لیں تو قریباً دو ماہ تک خراب نہیں ہوتی۔۔۔۔ پیکٹ نکال کر ڈی فریز کریں اور بگھار لگا لیں۔۔۔۔ جھٹ پٹ:)
سموسے رولز وغیرہ بنا کر ہاف ڈن فرائی کر لیں اور پھر فریز کریں۔۔۔ ضرورت کے وقت نکال کر فرائے کر لیں تو کرسپی اور یمی بنتے ہیں (دوسری صورت میں اگر فلنگ میں سبزیاں شامل ہیں تو وہ پانی چھوڑ دیتی ہیں اور فرائنگ کے دوران بہت مشکل ہوتی ہے) اسی طرح آلو کے چپس بھی فریز کئیے جا سکتے ہیں۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
ادرک لہسن کا پیسٹ بنا کر رکھ لیں تو کتنے دن تک کارآمد ہو گا؟ اس متعلق بھی کچھ معلومات درکار ہیں. :)

یہ موسم ،فرج اور بجلی پہ منحصر ہے۔ آپ تجربہ کریں پہلے۔ کچھ مقدار جسے آپ نے نوٹ کیا ہو، رکھ کے دیکھ لیں۔
لیکن بہت زیادہ دنوں تک کوئی بھی چیز نہیں رکھنی چاہیے میرے خیال میں۔
 
جاسمن

لائبریرین
بچوں کے کپڑے (خصوصا گھریلو استعمال والے، جنہیں میں استری نہیں کرتی) اور عبایاز، سوئیٹرز شالز وغیرہ واشر سے نکالنے کے بعد ہینگرز پر ڈال کر خشک کریں۔۔۔ اس طرح انہیں استری کی ضرورت کم سے کم پڑتی ہے۔۔۔۔ گرمیوں میں استری والے کپڑے واشر سے نکال کر دھوپ کی بجائے چھاؤں میں سُکھانے سے ان کے رنگ خراب نہیں ہوتے۔۔۔ اگر اسی وقت استری کر لیا جائے تو کافی سہولت ہو جاتی ہے!!!:)

بالکل میں بھی ایسا ہی کرتی ہوں۔ بہت اچھے سوئٹرز اور کوٹ وغیرہ تو ایک الماری میں مستقل ٹنگے رہتے ہیں لیکن ظاہر ہے کہ سب تو نہیں لٹکائے جا سکتے جگہ کی کمی کی وجہ سے۔ تو اگلے سرما سے پہلے انھیں دھو کے ہینگر میں لٹکا دیا۔۔۔ ورنہ استری تو سوئٹرز پہ ہو نہیں سکتی اور اگر کریں تو بری لگتی ہے نیز ویسے ہی تار پہ ڈالیں تو بل پڑ جاتے ہیں۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
ترکیب تو اچھی ہے لیکن ہمارے ہاں یہ تھوڑا مشکل ہے۔ بجلی بہت جاتی ہے اور ساری کیوبز آپس میں شیر و شکر ہو جاتے ہیں۔:D
ارے یہ تو میں بھول ہی گئی۔۔۔۔ سعودیہ والی صورتحال کی 'گجی' (پنجابی کا لفظ) نے یہاں آئسکریم کے پیک لا کر رکھ لئیے فریزر میں۔۔۔ رات میں کہیں بجلی کا کوئی ایشو ہوا گھر کے ایک پورشن میں اور ساری آئسکریم فرج پر نثار ہو گئی۔۔۔۔ بعد ازاں بچی ہوئی آئسکریم کے مختلف فلیورز کو ایک ہی باکس میں ڈال کر ٹوٹی فروٹی بنانے کی ناکام کوشش کی، پھر تنگ آ کر ایک دن ساری کھا لی۔۔۔۔ گل مُکی!!!
 
زوجہ اظہر

محفلین
اگر دودھ پھٹ جائے تو افسوس ہوتا ہے
پھٹے دودھ کا کھویا بن جاتاہے مگر وہ بھی اسوقت استعمال ہوتا ہے کہ جب میٹھا بنانا ہو
اب پھٹے دودھ سے آملیٹ بنا لیتی ہوں جو کہ کھانے میں آرام سے آجاتا ہے
ٹماٹر سستے ہوں تو لیکر سرد خانے کی نذر کردیتی ہوں پھر چاہے جتنے روپے کلو بھی ہو جائیں کوئی فرق نہیں پڑتا
الحمدللہ کھانا ضایع نہیں ہوتا کچھ تراکیب اختیار کی ہوئی ہیں جیسے بچی ہوئی دال کا پانی خشک کرکے کچوریاں یا دال بھرے پراٹھے بنا لئے
دودھ پکانے کے بعد جب ہلکا گرم ہوتو رات فرج میں رکھ کر صبح بالائی اتار لیتی ہوں کیونکہ ورنہ پھر دودھ چکنا ہوجاتاہے
اور بالائی آٹا گوندھنے میں استعمال کرتی ہوں جن گھروں میں ملائی کھائی جاتی ہو وہ پراٹھے یا سلائس سے کھا سکتے ہیں
 
زبردست!!:)
 
پھرے دودھ سے آملیٹ والی ترکیب تو بہت اچھی ہے۔
اور ٹماٹر میں بھی فریزر میں رکھ لیتی ہوں۔
بچے سالن خاص طور پہ دال میں آٹا ڈال کے گوندھ لیا۔ بہت مزے کے پراٹھے بنتے ہیں۔ بیچ میں پیاز، ہری مرچ اور ہرا دھنیا بھی شامل کرتی ہوں۔
 
جاسمن

لائبریرین
گندم کے آٹے میں بیسن، مکئی کا آٹا، جو کا آٹا اور باجرے کا آٹا بھی شامل کرتی ہوں۔ بہت سی بیماریوں کے علاج و تدارک کے لیے بہترین ہے۔ خاص طور پہ ذیابیطس اور بلند فشار خون وغیرہ۔
 
Top