یوم وفات ۔۔۔ مرزا اسد اللہ خاں غالب

مومن فرحین

لائبریرین
یوم وفات _ 15 فروری 1869

ہوئی مدت کہ غالبؔ مر گیا پر یاد آتا ہے
وہ ہر اک بات پر کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا

~ برسی کے موقع پر خاص

# مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوئے
جوش قدح سے بزم چراغاں کیے ہوئے
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دن
بیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے
غالبؔ ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے
بیٹھے ہیں ہم تہیۂ طوفاں کیے ہوئے

# نکتہ چیں ہے غم دل اس کو سنائے نہ بنے
کیا بنے بات جہاں بات بنائے نہ بنے
میں بلاتا تو ہوں اس کو مگر اے جذبۂ دل
اس پہ بن جائے کچھ ایسی کہ بن آئے نہ بنے
عشق پر زور نہیں ہے یہ وہ آتش غالبؔ
کہ لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بنے

# شوق ہر رنگ رقیب سر و ساماں نکلا
قیس تصویر کے پردے میں بھی عریاں نکلا
بوئے گل نالۂ دل دود چراغ محفل
جو تری بزم سے نکلا سو پریشاں نکلا
دل میں پھر گریہ نے اک شور اٹھایا غالبؔ
آہ جو قطرہ نہ نکلا تھا سو طوفاں نکلا
 
مومن فرحین

لائبریرین
میں نے ٹائپنگ سے بچنے کے لیے جب ریختہ سے کاپی کیا تو وہاں بھی ہوتے ہی لکھا تھا ۔
پر آج تک تو ہونے تک ہی پڑھا لکھا سنا اور اب آج اچانک یہ ۔۔۔
اردو محفل میں جو نسخہ ہے وہ کہاں سے اخذ کیا گیا ہے ۔
 
پر آج تک تو ہونے تک ہی پڑھا لکھا سنا
آنجہانی جگجیت سنگھ کی کرپا سے :)
اردو محفل میں جو نسخہ ہے وہ کہاں سے اخذ کیا گیا ہے ۔
غالباً محفل کی کسی رکن کا پی ایچ ڈی کے مقالے کا حصہ تھا ۔۔۔ جو تمام دیوانِ غالبؔ کے دستیاب مستند نسخوں سے مراجعت کر کے استادِ محترم الف عین کی زیر نگرانی مرتب کیا گیا تھا۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
غالباً محفل کی کسی رکن کا پی ایچ ڈی کے مقالے کا حصہ تھا ۔۔۔ جو تمام دیوانِ غالبؔ کے دستیاب مستند نسخوں سے مراجعت کر کے استادِ محترم الف عین کی زیر نگرانی مرتب کیا گیا تھا۔

اوہ تب تو قابل بھروسہ ہے ۔ :)
پر بھائی مجھے ' ہوتے تک ' کا گرامر نہیں سمجھ میں آرہا کم علمی کی وجہ سے ۔
 
جیہ

لائبریرین
آنجہانی جگجیت سنگھ کی کرپا سے :)

غالباً محفل کی کسی رکن کا پی ایچ ڈی کے مقالے کا حصہ تھا ۔۔۔ جو تمام دیوانِ غالبؔ کے دستیاب مستند نسخوں سے مراجعت کر کے استادِ محترم الف عین کی زیر نگرانی مرتب کیا گیا تھا۔
واللہ یہ تہمت ہم پہ نہ لگائیں۔ کہاں ہم اور کہاں پی ایچ ڈی
 
فلم مرزا غالب 1954 میں سریا نے اس غزل کو گایا ہے ۔
مجھے تو آج علم ہوا کہ جگجیت سنگھ نے بھی گایا ہے ۔
گویا آپ نے گلزار والا مرزا غالبؔ نہیں دیکھا؟؟؟ جس میں نصیرالدین شاہ نے غالبؔ کا کردار نبھایا تھا
 
مومن فرحین

لائبریرین
واللہ یہ تہمت ہم پہ نہ لگائیں۔ کہاں ہم اور کہاں پی ایچ ڈی
آپ نے اتنا زبردست کام کیا تھا کہ محفل کی طرف سے تو آپ کو پی ایچ ڈی کا اعزاز مل ہی گیا تھا:)

بھئی اس لڑکی کو تو اب پی ایچ ڈی کی ڈگری دے ہی دی جانی چاہیے۔ :) :) :)
 
Top