کرپشن انڈیکس: تحریک انصاف کے وزرا کا پرانے ڈیٹا کے استعمال کا دعوی کتنا درست ہے؟

کرپشن انڈیکس: تحریک انصاف کے وزرا کا پرانے ڈیٹا کے استعمال کا دعوی کتنا درست ہے؟
28 جنوری 2021
اپ ڈیٹ کی گئی 9 گھنٹے قبل
_116712188_gettyimages-494832084.jpg

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

بدعنوانی پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیم ’ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل‘ نے دنیا کے 180 ممالک میں بدعنوانی کے تاثر کے بارے میں سالانہ فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان کی درجہ بندی میں چار پوائنٹ کی تنزلی ہوئی ہے۔

جمعرات کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے جاری کردہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) برائے سال 2020 میں پاکستان کو 180 ممالک میں 124 ویں درجے پر رکھا گیا ہے۔

اس کے ساتھ پاکستان کا سکور بھی 100 میں سے گذشتہ برس کے 32 کے مقابلے کم ہو کر 31 ہوگیا ہے۔

گذشتہ سال جاری ہونے والی 2019 کی رپورٹ میں 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کی درجہ بندی 120 تھی۔

یہ بھی پڑھیے

کچھ لوگوں کے لیے اقتدار چھوڑنا مشکل کیوں ہوتا ہے

’رپورٹ یہ نہیں کہتی کہ پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا‘

کیا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پرانا ڈیٹا استعمال کیا؟

کیا نیب نے وصولیوں کے ’متنازع‘ اعداد و شمار کے ذریعے وزیراعظم کو گمراہ کیا؟

رپورٹ جاری ہونے کے ساتھ ہی پاکستان میں حکومتی وزرا یہ دعویٰ کرتے نظر آئے کہ یہ رپورٹ پرانے ڈیٹا پر مبنی ہے۔

پاکستانی وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی رابطہ کاری شہباز گل نے ٹوئٹر پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس رپورٹ کے لیے استعمال ہونے والا ڈیٹا گذشتہ حکومتوں کے ادوار یعنی 2017، 2018 اور 2019 میں شائع ہوا اور اس سے بھی پہلے جمع کیا گیا۔

اُنھوں نے رپورٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹس کے ایک سلسلے میں اپوزیشن کے سیاسی اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صرف دو اداروں کی ریٹنگ کی وجہ سے پاکستان کے سکور میں تنزلی کی گئی۔

اس کے علاوہ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی اُمور بابر اعوان بھی جمعرات کی شام اپنی ایک پریس کانفرنس میں یہی دعویٰ کرتے نظر آئے۔

مگر حکومت کا یہ دعویٰ کتنا درست ہے؟

شہباز گل نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ایک پرانی رپورٹ کے سکرین شاٹس اپنے ٹوئٹر پر پوسٹ کیے جن کے ذریعے انھوں نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ اس ادارے نے اپنی حالیہ رپورٹ کے لیے پرانا ڈیٹا استعمال کیا۔

_116715362_capture6.png

،تصویر کا ذریعہTWITTER/@SHABAZGIL

تاہم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ کی تیاری میں جس دور کا ڈیٹا استعمال کیا ہے اس دور میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت برسرِ اقتدار تھی۔

رپورٹ کے ساتھ جاری کی گئی فائلز میں ادارے نے ایسی رپورٹ کی تیاری کے طریقہ کار کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے۔ اس کے علاوہ طریقہ کار کی فائل کے ابتدائیے میں لکھا ہے کہ: سی پی آئی 2020 کا حساب 12 مختلف اداروں کے 13 مختلف ڈیٹا سیٹس کی مدد سے لگایا گیا جو گذشتہ دو برسوں میں بدعنوانی کے تاثر کا احاطہ کرتے ہیں۔

رپورٹ کے ساتھ متعلقہ فائلز کے مطابق 13 میں سے آٹھ اداروں کا ڈیٹا پاکستان میں بدعنوانی کے تاثر کو مرتب کرنے کے لیے استعمال کیا گیا، تاہم سورس ڈسکرپشن کی فائل کا مطالعہ کیا جائے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ استعمال کیا گیا ڈیٹا سنہ 2019 اور 2020 کا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکومت نے گذشتہ سال ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جاری کی گئی رپورٹ پر بھی یہی دعویٰ کیا تھا کہ یہ رپورٹ گذشتہ ادوار میں ہونے والی بدعنوانی کو بیان کرتی ہے۔

سی پی آئی کی درجہ بندی کا مطلب کیا ہے؟

یاد رہے کہ عالمی تنظیم کی بدعنوانی کے تاثر کی فہرست میں نچلے درجوں پر موجودگی کا مطلب ملک میں بدعنوانی کے تاثر کا زیادہ ہونا اور سکور زیادہ ہونے کا مطلب ملک میں شفافیت کا تاثر زیادہ ہونا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق یہ رپورٹ کرپشن کے 'تاثر' پر اس لیے مبنی ہوتی ہے کیونکہ اب تک کوئی ایسا اشاریہ تیار نہیں کیا گیا ہے جو کرپشن کی بلاواسطہ پیمائش کر سکے، کیونکہ کرپشن عمومی طور پر غیر قانونی سرگرمیوں پر مبنی اور پوشیدہ ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی ادارے کی 2018 کی رپورٹ میں پاکستان کا سکور 33 اور درجہ بندی 117 تھی اور یہ سکور اس سے پہلے کے دو برسوں سے ایک درجہ بہتر تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں تحریکِ انصاف کی حکومت اگست 2018 سے برسراقتدار ہے اور مسلسل ملک سے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے عزم کا اظہار اور اس سلسلے میں دعوے کرتی رہی ہے۔

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان بھی بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ ملک سے بدعنوان عناصر کا خاتمہ کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان کے دور میں پاکستان میں احتساب کا قومی ادارہ نیب بھی سرگرم رہا ہے اور اس نے حزبِ اختلاف کے اہم رہنماؤں کے خلاف بدعنوانی اور کرپشن کے مقدمات قائم کیے ہیں۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ 2020 کے انڈیکس میں شامل ممالک میں سے دو تہائی کا سکور 50 سے کم رہا جبکہ اوسط سکور 43 تھا۔

ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان ممالک میں بدعنوانی زیادہ دیکھنے میں آئی ہے جو کورونا کی وبا سمیت دیگر عالمی بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

اس رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ بدعنوانی جنوبی سوڈان میں ہے جس کی رینکنگ 180 اور سکور 12 ہے جبکہ سب سے کم بدعنوان ملک ڈنمارک اور نیوزی لینڈ ہیں جن کا سکور 88 اور درجہ بندی ایک اور دو ہے۔

_116713496__110672600_hi012133254.jpg

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ میں ماہرین اور کاروباری شخصیات کی نظر میں 180 ممالک کے سرکاری محکموں اور شعبہ جات میں بدعنوانی کا جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ کی تیاری کے لیے جو طریقۂ کار استعمال کیا گیا اس میں ان ممالک کو ایک سے 100 کے سکور دیے گئے جس میں ایک بدعنوان ترین اور 100 شفاف ترین ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ برسوں کی طرح ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ بہتری کے باوجود ان ممالک کی اکثریت سرکاری سطح پر کرپشن کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہی ہے۔

خطے کے دیگر ممالک میں انڈیا، ایران اور نیپال کا سکور ایک درجے جبکہ ملائیشیا کا دو درجے کم ہوا البتہ افغانستان کا سکور تین درجے اور ترکی کا ایک درجہ بہتر ہوا ہے۔
 

بابا-جی

محفلین
مُختلف اداروں میں بڑھتی ہوئی کُرپشن کا اِقرار تحریکِ انصاف کے اراکین اور اِتحادی تک کر چُکے ہیں۔ موجودہ کابینہ میں کئی وُزراء پر بدعُنوانی کے سنگین الزامات ہیں مگر اُس کے باوجود بھنگڑے اور لُڈیاں ڈالنے کا سلسلہ انصافی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اُس سے قبل لیگی بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔ انجام مختلف نظر نہیں آتا ہے مُجھے۔
 
مُختلف اداروں میں بڑھتی ہوئی کُرپشن کا اِقرار تحریکِ انصاف کے اراکین اور اِتحادی تک کر چُکے ہیں۔ موجودہ کابینہ میں کئی وُزراء پر بدعُنوانی کے سنگین الزامات ہیں مگر اُس کے باوجود بھنگڑے اور لُڈیاں ڈالنے کا سلسلہ انصافی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اُس سے قبل لیگی بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔ انجام مختلف نظر نہیں آتا ہے مُجھے۔
2018 تبدیلی کا سال ہے: جنرل آصف غفور
 

جاسم محمد

محفلین
مُختلف اداروں میں بڑھتی ہوئی کُرپشن کا اِقرار تحریکِ انصاف کے اراکین اور اِتحادی تک کر چُکے ہیں۔ موجودہ کابینہ میں کئی وُزراء پر بدعُنوانی کے سنگین الزامات ہیں مگر اُس کے باوجود بھنگڑے اور لُڈیاں ڈالنے کا سلسلہ انصافی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اُس سے قبل لیگی بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔ انجام مختلف نظر نہیں آتا ہے مُجھے۔
2018 تبدیلی کا سال ہے: جنرل آصف غفور
کرپشن ہوتی ہے، عوام احتساب کرتے ہیں، یہی پاکستان کا مقدر ہے: ٹی ٹی ماسٹر حمزہ شہباز کا اسکول کے بچوں کو سبق :)
 

ثمین زارا

محفلین
آپ بھول رہی ہیں کہ وزیراعظم صاحب برطانیہ کی مثالیں دیا کرتے تھے. اور آپ کچھ اور کہہ رہی ہیں جو کہ کھلا تضاد ہے.
کووڈ نے محمود و ایاز کو ایک ہی صف میں لا کھڑا کیا ہے جناب ۔ امریکہ کا حال دیکھیے اور ان کے لوگوں کی ذہنی حالت بھی ۔ ایک وائرس نے دنیا کو کیا سے کیا کر دیا ۔ ہر فیصلہ آئے دن بدلنا پڑتا ہے سب کو ۔ کسی چیز کو دوام نہیں ۔ بس رہے نام اللہ کا ۔
 

بابا-جی

محفلین
سیف گارڈ شہباز شریف تو اس پر سیاست کرنے لندن سے بھاگ کر پاکستان آئے تھے لیکن آتے ساتھ نیب نے شہید کر دیا :)
بُزدار بدلو، پنجاب میں مُتحرک وزیراعلیٰ لاؤ۔ جادو ٹُونے کے چکر سے نکلو۔ لوگوں میں اُٹھو بیٹھو۔ یِہ سارے انصافی بھی گھر اور ایوانوں کی چِڑیا بن گئے۔ بس، نکمی بیان بازی اور مُخالفین کو نیچا دکھانے میں ہی ڈھائی سال نکل گئے۔ اب بقیہ ڈھائی سال بھی ان نا اہلوں کو برداشت کرنا پڑے گا۔ متبادل کوئی نہیں، ورنہ، میں بھی نِکل پڑتا۔
 
Top