ماضی قریب میں برقیائی گئی کتابیں

شمشاد

لائبریرین
محب علوی
محمد شعیب
مقدس

ماضی قریب سے لیکر اب تک بہت سی کتابیں برقیائی گئی ہیں اور ان کے سرورق بھی شعیب بھائی نے اردو محفل کی زینت بنائے ہیں۔

مجھے یہ جاننا ہے کہ یہ ساری کی ساری کتابیں اردو محفل کی لائبریری کی زینت کیوں نہیں بنیں؟
 

مقدس

لائبریرین
السلام علیکم
اس بات کا جواب تو آپ بھی جانتے بھیا کہ اردو محفل کی لائبریری ابھی فعال نہیں ہے اور اس پر کام صرف سعود بھائی ہی کر سکتے اور فی الحال وہ اپنے کام میں مصروف ہونے کی وجہ سے محفل پر فعال نہیں ہیں۔

کتابیں ٹائپ کرنے کا مقصد میرے نزدیک یہ ہے کہ وہ سب کو ایویل ایبل ہوں، ضروری نہیں کہ محفل کی لائبریری میں ہی ہوں۔ ہاں اگر ہوں تو اچھی بات ہے۔۔ اس سے پہلے تو اتنی کتابیں ٹائپ ہوئیں اور شائع نہیں ہوئیں۔ اب تو الحمداللہ شعیب بھائی کی مہربانی سے کتابیں منظر عام پر آ رہی ہیں اور سب کے ایکسس میں بھی ہیں۔ اور ان شاءاللہ جب سعود بھائی یا کوئی اور منتظم اردو لائبریری کو دوبارہ سے ٹائم دیں گے تو کتابیں وہاں بھی شائع ہونا شروع ہو جائیں گی۔ :)
 
Top