مبارکباد محمد عبدالرؤف بھائی کو ایک ہزاری منصب کی مبارک باد ۔۔۔

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عبدالرؤف بھائی سے ہماری بات چیت تو ہوتی رہتی ہے لیکن ہمیں یہ یاد نہیں پڑتا کہ آیا ہم نے ان کے تعارف کی لڑی دیکھی ہوئی ہے یا نہیں؟ :thinking:
آپ کی یادداشت یقیناً درست ہے :)
دراصل قصہ یوں ہے کہ میں جس وقت محفل کا رکن بنا مجھے تعارف کے زمرے کا کچھ علم نہ تھا۔ کافی عرصہ گزرنے کے بعد شمشاد بھائی جب دوبارہ محفل میں فعال ہوئے تو انہوں نے تعارف کی روایت کی بھی تجدید کی تو مجھے اس روایت کا علم ہوا تب تک میں بھی اچھا خاصا فعال ہو چکا تھا پھر میں نے سوچا کہ احباب سے رسماً نہ سہی مگر تعارف تو ہو ہی چکا ہے سو میں نے تعارف کے متعلق کچھ توجہ نہ دی
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محمد عبدالرؤوف بھائی !آپ کو بہت بہت مبارک باد ۔ویسے آپ کا نام تو ایسے ہونا چاہیئے ۔ عربی کے مطابق، کیوں کہ اسمائے الٰہیہ کی نسبت ہے اس لیے عربی خط سے مطابقت بھی ہو جائے۔
بالکل۔۔۔ بجا فرمایا
منتظمین سے بات کر کے دیکھتے ہیں اگر ہو جائے تو سبحان اللہ
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ کی یادداشت یقیناً درست ہے :)
دراصل قصہ یوں ہے کہ میں جس وقت محفل کا رکن بنا مجھے تعارف کے زمرے کا کچھ علم نہ تھا۔ کافی عرصہ گزرنے کے بعد شمشاد بھائی جب دوبارہ محفل میں فعال ہوئے تو انہوں نے تعارف کی روایت کی بھی تجدید کی تو مجھے اس روایت کا علم ہوا تب تک میں بھی اچھا خاصا فعال ہو چکا تھا پھر میں نے سوچا کہ احباب سے رسماً نہ سہی مگر تعارف تو ہو ہی چکا ہے سو میں نے تعارف کے متعلق کچھ توجہ نہ دی

اچھا تو یہ بات ہے!

شمشاد بھائی ! آپ نے انہیں بغیر تعارف کے چھوڑ کیسے دیا؟ :thinking:

آپ کو پتہ بھی ہے کہ ہم اجنبی لوگوں سے بات نہیں کرتے! :waiting::p
 
محمداحمد

لائبریرین
اجنبی تو یہ بالکل نہیں تمام لوگوں میں گھل مل گئے ہیں ۔۔۔:):):):)

جو لوگ اپنے بارے میں کچھ بھی بتائے بغیر لوگوں میں گھل مل جائیں وہ کچھ مشکوک سے ہوتے ہیں۔ :D:p

ازراہِ تفنن کہہ رہیں ہیں۔ :)

ہماری کلاس مت کر دیجے گا۔ :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محفل میں کوچے بنتے دیر نہیں لگتی! ابھی نین بھائی کو آواز دیں گے اور ۔۔۔ :)

ویسے اب آپ اپنا تعارف کروا ہی دیجے۔ ورنہ شمشاد بھائی آ کر انٹرویو نہ شروع کر دیں آپ کا۔ : )
مجھ میں کچھ خاص تو نہیں ہے بہرحال تعارف زمرے میں کچھ دیر تک آپ کے حکم کی تعمیل ضرور ہو گی :)
 
Top