مبارکباد ایک ہزاری پروفیسر شوکت اللہ شوکت

شمشاد

لائبریرین
پروفیسر شوکت اللہ شوکت صاحب نے 08 جولائی 2020 کو اردو محفل میں شمولیت اختیار کی اور ساڑھے چھ ماہ میں انہوں نے ایک ہزار مراسلوں کا ہدف عبور کیا۔

شروع میں پروفیسر صاحب "صبح الخیر" کی لڑی سے باہر ہی نہیں نکلتے تھے۔ اب شکر ہے کہ اردو محفل کی دیگر لڑیوں میں گاہے بگاہے نظر آتے ہیں اور اپنے بیش قیمت مراسلوں سے ہم جیسے اراکین کو معلومات فراہم کرتے ہیں۔

پروفیسر صاحب آپ کو یہ "ایک ہزاری" منصب بہت بہت مبارک ہو۔
 
شمشماد بھائی. بہت شکریہ.
اللہ سے دعا ہے کہ یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے. یہ بات ٹھیک ہے کہ صبح بخیر کا سلسلہ شروع کیا اور کافی عرصے تک صرف اُسی میں لکھتا رہا اور ابھی بھی لکھ رہا ہوں.
جب سے اردو محفل میں شمولیت اختیار کی ہے،بلا ناغہ صبح بخیر میں حاضری لگائی ہے. جہاں تک دیگر سلسلوں کا تعلق ہے تو یہ آپ سب بہن بھائی کی محبت اور چاہت کا نتیجہ ہے.
 
Top