پاکستان کا واحد سیاستدان ہوں جو جی ایچ کیو کی نرسری میں نہیں پلا، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
پاکستان کا واحد سیاستدان ہوں جو جی ایچ کیو کی نرسری میں نہیں پلا، وزیراعظم
ویب ڈیسک

15 جنوری ، 2021
241289_2507154_updates.jpg

مشرف نے گھٹنےٹیکے اور نوازشریف کو این آر او دیا، میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا، ندیم افضل چن کو کبھی نہیں کہا کہ استعفیٰ دیں، عمران خان— فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں جو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کی نرسری میں نہیں پلا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں خاندانی طرز کی سیاست چلتی آئی ہے، جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے، ایک طرف آپ نےمیرٹ دیکھ لیا کہ سب کےبچےباریاں لینےکیلئےتیاربیٹھےہیں،یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم جتنی مرضی چوری کرلیں، جوابدہ نہیں ہیں، پاکستان میں جمہورت کی جدوجہد کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاست میں آنے سے پہلے یہ دونوں خاندان کیا تھے؟میں پاکستان کی بہترین کرکٹ ٹیم چھوڑ کرگیا، میں واحدپاکستان کاسیاستدان ہوں جوجی ایچ کیوکی نرسری کاپلاہوانہیں تھا،ذوالفقارعلی بھٹو8سال تک ملٹری ڈکٹیٹر شپ کی کابینہ میں رہے۔

عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ آج کہہ رہےہیں کہ میں الیکشن نہیں مانتالیکن ثبوت نہیں دیتے، ہماری اپوزیشن کوپتاہےاورفیفن کی رپورٹ بھی ہے کہ الیکشن شفاف ہوئے، میرےبچےپاکستان میں ہیں ہی نہیں، ان کا سیاست میں آنےکاکوئی چانس نہیں ہے۔

وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن نے مجھ سے تحریری طور پر این آر او مانگا، سب کے بچے باریاں لینےکیلئے تیار بیٹھے ہیں، ہم پہلی بار یکساں نصاب تعلیم لارہےہیں، جب تک ملک کاحکمراں جوابدہ نہیں ہوگا،قانون کےنیچےنہیں ہوگاملک آگےنہیں جاسکتا، جب وزیراعظم کرپشن کرتاہے تو ملک کو تباہ کرکے رکھ دیتاہے، جسطرح سےصاحب اقتدارملک سے پیسہ نکالتے ہیں وہ تھانیدار،پٹواری نہیں نکال سکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2008سے2018تک ملک کاتاریک دورہے،جس میں ہرادارہ تباہ ہوا، جب تک ایک ملک کاوزیراعظم، اس کےوزراء قانون کوجوابدہ نہیں ہونگےملک آگےنہیں بڑھ سکتا،جب ملک کا وزیراعظم پیسہ ملک سےباہر لےکرجاتاہے تو کس کو روک سکتاہے؟

انہوں نے کہا کہ خونی انقلاب میں فوری تبدیلی آجاتی ہے،دوسری طرف بیلٹ کےذریعےانقلاب آتاہے،بیلٹ کے ذریعے انقلاب کا عمل سست عمل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ اب واپس نہیں آئیں گے، میں یقین دلاتا ہوں، مولانا فضل الرحمان کی جائیدادیں سامنے آرہی ہیں، اصلاحات کا عمل تکلیف دہ ہوتاہے، جب اصلاحات کرتے ہیں تو یہ سارےچوراکٹھےہوجاتےہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشرف نے گھٹنےٹیکے اور نوازشریف کو این آر او دے دیا، ایک آدمی کو میں این آر او نہیں دوں گا، ہمارا آدھا ٹیکس قرضوں کی قسطوں میں چلا جاتاہے، یہ صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، اپوزیشن کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ این آر اودیاجائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ندیم افضل چن نے استعفیٰ دیا اس کی اپنی وجوہات ہوں گی، میں نے کسی سے کوئی استعفیٰ نہیں مانگا، کابینہ میں بحث کےبعدمشترکہ فیصلہ ہوتاہےجوسب تسلیم کرتےہیں،میں فیصلے میرٹ پر کرتاہوں، کابینہ کے فیصلے کے مخالف اگر جانا ہے تو آپ استعفیٰ دیں، اگرکوئی وزیرکابینہ کےفیصلےسےاتفاق نہیں کرتا تو وہ استعفیٰ دے، دنیا بھر میں جمہوری کابینہ میں ایسا ہی ہوتاہے، ندیم افضل چن کو کبھی نہیں کہا کہ استعفیٰ دیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
پالنے کی ضرورت ہی نہ تھی کیونکہ انہیں پلا پلایا ہی مل گیا ہے اس مرتبہ تو نرسری والوں کی بھی لاٹری لگی ہے
نرسری والے بڑی شدت سے انتظار کر رہے ہیں کہ کب یہ پالتو صدر پاکستان سے لڑے تو ہم اس کو نکالیں، کب یہ آرمی چیف سے الجھے تو ہم اس کو گھر بھیجیں، کب یہ سپریم کورٹ پر حملہ کرے تو ہم مارشل لا لگائیں، کب یہ میمو گیٹ اور ڈان لیکس جیسے سکینڈل لائے تو ہم اسے غدار کہیں۔ آخر یہ پالتو نرسری والوں کی دیرینہ جمہوری انقلابی خواہش پوری کیوں نہیں کر رہا؟
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نرسری والے بڑی شدت سے انتظار کر رہے ہیں کہ کب یہ پالتو صدر پاکستان سے لڑے تو ہم اس کو نکالیں، کب یہ آرمی چیف سے الجھے تو ہم اس کو گھر بھیجیں، کب یہ سپریم کورٹ پر حملہ کرے تو ہم مارشل لا لگائیں، کب یہ میمو گیٹ اور ڈان لیکس جیسے سکینڈل لائے تو ہم اسے غدار کہیں۔ آخر یہ پالتو نرسری والوں کی دیرینہ جمہوری انقلابی خواہش پوری کیوں نہیں کر رہا؟
نرسری والے ابھی کچھ تناور درختوں کو کاٹنے میں لگے ہوئے ہیں اس لیے اس نئے پودے اور چند آوارہ بیلوں کی بے راہ روی کو برداشت کیے ہوئے ہیں وگرنہ انہیں صاف کرنے کے بے شمار اسباب تو انہوں نے خود ہی پیدا کر دیئے ہوئے ہیں (ان پودوں پر 2.5 سے 3 سال ہونے کو آئے ہیں ابھی تک بور بھی نہیں آیا)
 

جاسم محمد

محفلین
نرسری والے ابھی کچھ تناور درختوں کو کاٹنے میں لگے ہوئے ہیں اس لیے اس نئے پودے اور چند آوارہ بیلوں کی بے راہ روی کو برداشت کیے ہوئے ہیں وگرنہ انہیں صاف کرنے کے بے شمار اسباب تو انہوں نے خود ہی پیدا کر دیئے ہوئے ہیں (ان پودوں پر 2.5 سے 3 سال ہونے کو آئے ہیں ابھی تک بور بھی نہیں آیا)
کونسے تناور درختوں کی بات ہو رہی ہے؟
 

جاسم محمد

محفلین
یِہ کپتان کو کِس نے وہم میں ڈال دیا کِہ وُہ چُنیدہ ہے۔ آئے روز کسے یقین دہانی کروائی جاتی ہے؟
سوال یہ نہیں کہ کپتان چنیدہ ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ کسی اور کو نہ چن لیا جائے۔ پاکستانی سیاست میں سارا مقابلہ سب سے اچھے بوٹ پالش کرنے کا ہی ہوتا ہے :)
 

بابا-جی

محفلین
سوال یہ نہیں کہ کپتان چنیدہ ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ کسی اور کو نہ چن لیا جائے۔ پاکستانی سیاست میں سارا مقابلہ سب سے اچھے بوٹ پالش کرنے کا ہی ہوتا ہے :)
کپتان نے اِس ریس میں سب کو بہت پیچھے چھوڑ دِیا ہے۔ مُجھے کپتان سے اِس قدر پالشی پن کی توقع نہیں تھی۔ ماضی کے بیان تو دیکھو۔
 
ندیم افضل چن کو کبھی نہیں کہا کہ استعفیٰ دیں۔
پھر تو ندیم افضل چن ہی جھوٹ بول رہے ہیں.
خیال رہے کہ یہ وہی سیاستدان ہیں جنہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور عمران خان خود مبارک بادی کے لیے ان کے گھر تشریف لے کر گئے تھے.
 

جاسم محمد

محفلین
فوجی کِسی وقت بھی پینترا بدل سکتے ہیں؛ ہوشیار باش۔
فوجیوں کو اپنی طرف رکھنے کیلئے خان اعظم اپوزیشن کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ وہ جتنا زیادہ جرنیلوں کے خلاف بولیں گے کپتان اتنا ہی فائدہ میں رہے گا۔
 

dxbgraphics

محفلین
جس نے ورلڈ کپ، شوکت خانم کینسر ہسپتال اور نمل یونیورسٹی یہود و ہنود کی فارن فنڈنگ سے بنائی

جب تحریک انصاف نے سوسائٹی رجسٹریشن اینڈ امنڈمنٹ کا بل مدارس کی بچیوں کے خلاف اور سیکیورٹی آف ولنربل سینزیٹیو اینڈ اسٹیبلشمنٹ بل مساجد اور امام بارگاہ کے خلاف پیش کیا ، نبی اکرم ﷺ کے بارے میں خرافات کئے۔ صحابہ کرام کے بارے میں مغلظات کہیں۔ اسی بنیاد پر چاہے پورے پاکستان میں نیازی ہر ضلع میں شوکت خانم اور نمل بنائے یا پورے پاکستان کو سونے اور چاندی سے بھی بنا دے۔ اس یہودی نواز کو ہم مسترد کرتے ہیں۔

اور ہاں جب عمران خان اپنی ناجائز بیٹی کو باپ کی شفقت نہ دے سکا تو اس سے مدارس کی بچیوں کے خلاف قانون سازی ہی کی توقع کی جاسکتی ہے
 

جاسم محمد

محفلین
نبی اکرم ﷺ کے بارے میں خرافات کئے۔ صحابہ کرام کے بارے میں مغلظات کہیں۔
اس یہودی نواز کو ہم مسترد کرتے ہیں۔
ہاں اب بس عمران خان کے خلاف مذہبی کارڈ استعمال کرنا باقی رہ گیا ہے۔ باقی معاملات میں تو آپ کی جماعت ٹھس ہو گئی ہے۔
 
Top