راحیل فاروق بھائی سے پہلا تعارف تو ان کی جاندار شاعری کے ذریعہ ہوا۔ مگر جب انھوں نے اپنی نثر نگاری کے جلوے دکھائے، تو ان میں موجود نثر نگار اور شاعر ایک دوسرے کے ہم پلہ دکھائی دیے۔ اور پھر موضوعات کا تنوع۔ اردو ادب کا موضوع ہو، روزمرہ واقعات سے اخذ کردہ مزاح ہو یا سبق، یا حساس معاشرتی موضوعات ہوں۔ آپ ان کی تحریر سے اتفاق کریں یا اختلاف، ان کے طرزِ تحریر کے مداح ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔
اب میں مزید ان کی تحاریر اور آپ کے درمیان حائل نہ ہونا چاہوں گا۔
اردو محفل پر موجود ان کی نثر کے کچھ شاہپارے:

اردو ادب اور نقد و نظر
میرا بچپن
ہر تان ہے دیپک!
سیدھا سادا سارا سودا
ہائے کمبخت تو نے پی ہی نہیں
بابرؔ بہ عیش کوش
جو ہم پہ گزری
نصر من اللہ
جہاں بجتی ہے شہنائی
این ٹی ایس اور گاپوچی گم گم
ہیر نہ آکھو کوئی
مائے نی میں کنوں آکھاں
عاشق تو کسی کا نام نہیں!
نقدِ روانے
مضمون، خیال اور معنیٰ
محبت فاتحِ عالم
قضیہ چہار درویش (برقی)
اوزانِ رباعی کے دو قاعدے
تسنن، تقدس اور تصنع
چائے کم بخت تو نے پی ہی نہیں!
کچھ اور سخن کر کہ غزل سلکِ گہر ہے!
اردو ہے جس کا نام
ادب، شعر اور نثر
بدر الفاتح سے ملاقات
تلاشِ مسرت
مشاعرے اور تحسینِ فن
تخلیقِ فن - ایک نامیاتی نظریہ
یہ جو چشمِ پر آب ہیں دونوں
سنبھل کے
دو مغالطے
فاؤل لینگوئج
مجھے ایک سائنس چاہیے

تو جناب شروع کیجیے۔ کھٹی، میٹھی، پھیکی، تیکھی، نمکین ہر طرح کی نثر کا مزا موجود ہے۔
 
ان کو محفل پر واپس بھی تو لائیے
اگر وہ آنا چاہیں تو
:)

میں آپ کے مطالبے کی پرزور تائید کرتا ہوں۔
جی اس پر کوششیں کی جا چکی ہیں۔ :)
اور زیادہ زور لگانا میں خود مناسب نہیں سمجھتا۔ اردو محفل کے لیے یہی بہتر ہے کہ جب کوئی اپنی خوشی سے اور سہولت سے آنا چاہے، تب ہی آئے۔ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
بلاشبہ راحیل بھائی بہت با صلاحیت شاعر اور نثر نگار ہیں.
لیکن ہم ایک اعترافِ جرم کرنا چاہتے ہیں کہ آغاز میں ہم طوالت اور سمجھ سے بالا تر ہونے کے باعث ان کی تحاریر اسکرول کر دیتے تھے اور سیدھا تبصروں پہ آ کے دم لیتے. :p
یقیناً یہ تبصرہ ان کی نظروں سے نہیں گزرے گا. :p

تابش بھائی،آپ نے ان کی تمام تحاریر کے لنک لیے جو محنت طلب کام ہے. آپ کے لیے بہت سی داد :)
 
Top