شمشاد

لائبریرین
جس طرح کرکٹ کے کسی کھلاڑی پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور اس پر اگلے دو یا تین یا ایک میچ کھیلنے پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ اس طرح میں نے اپنے اوپر پاکستانی ٹیم کے اگلے دو میچ نہ دیکھنے کی پابندی لگا لی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی آج کے کھیل کے 30 اوور باقی ہیں اور 8 عدد شاہین پویلین لوٹ چکے ہیں۔

امید ہے ایک اننگ، تقریباً 200 اسکور اور ایک دن کی شکست کھائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاہین دوسری اننگ 186 اسکور بنا کر پوری ٹیم آؤٹ۔

ایک اننگ، 176 اسکور اور ایک دن کی شاندار شکست۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک قائدانہ صلاحیتوں والے چیئرمین کی ضرورت ہے.
جو وسیع تجربے کا حامل بھی ہو.
بہت مشکل ہے۔ سفارشی اور سیاسی مداخلت کی وجہ سے ناممکن ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سنبھال تو لیں، لیک وہ خود گیارہ جماعتوں کے خلاف 21؍2020 کی ون ڈے سیریز کھیلنے میں خاصے مصروف ہیں۔ نجانے یہ سیریز کب ختم ہو گی۔
 
20210107-001459.jpg
 
Top