پانچویں اور آخری روز کا کھیل جاری۔
پاکستان کو جیت کے لئے مزید 302 رنز بنانے ہیں جبکہ کیویز کو صرف 7 ہی اچھی گیندیں کروانی ہیں ممکنہ 408 گیندوں میں سے۔ اور ڈرا کے لئے شاہینوں کو اتنی ساری گیندیں جیسے تیسے نکالنی ہیں۔



پاکستان 71/3 & 239 آل آؤٹ
نیوزیلینڈ 431 آل آؤٹ & 180/5
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان 108 پر چار آؤٹ ہیں۔ 84 اوور کا کھیل باقی ہے۔
ان شاء اللہ میچ ڈرا ہو ہی جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھئی ماشاء اللہ

فواد اور رضوان بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔ بالترتیب 95 اور 55 انفرادی اسکور ہے۔
مجموعی اسکور 226 اور چار آؤٹ ہیں۔
آج کے صرف 33 اوور باقی رہ گئے ہیں۔ اور جیتنے کے لیے 147 اسکور درکار ہیں، جو کہ بہت مشکل ہیں، لیکن امید پر دنیا قائم ہے اور پاکستانی شاہینوں کا کوئی پتہ نہیں کس وقت کیا کر دیں۔
 
99 اوورز کا کھیل مکمل پاکستان 239/4

مزید ممکنہ 29 اوورز سے 134 رنز درکار ہیں۔

اگلے 9 اوورز سے 34 رنز نکال کر آخری 20 اوورز سے 100 بنانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ البتہ اسی پلان پر ٹکے رہنا بھی مناسب معلوم پڑتا ہے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یاسر شاہ اور فہیم اشرف پر بھاری ذمہ داری۔
کسی بھی طرح باقی کے 21 اوور نکال لیں۔ بھلے ہی سارا وقت ٹُک ٹُک میں گزار دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
فہیم اور محمد عباس کریز پر ہیں۔ صرف 18 اوور کا کھیل باقی ہے۔
مجموعی اسکور 255 پر سات آؤٹ ہیں۔

یہ فہیم بڑھ بڑھ کر کھیل رہا ہے، چوکے مار رہا ہے۔ اس کو چاہیے کہ وکٹ روک کر رکھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ فہیم بڑھ بڑھ کر کھیل رہا ہے، چوکے مار رہا ہے۔ اس کو چاہیے کہ وکٹ روک کر رکھے۔
وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ چوکا مارا اور اگلی گیند پر آؤٹ۔
فہیم 19 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ

ابھی 16 اوور باقی ہیں۔

کیا "قسمت کی خوبی دیکھیے ٹوٹی کہاں کمند" کہنا پڑے گا اور آخر میں "تم جیتو یا ہارو، ہمیں تم سے پیار ہے" گانا پڑے گا۔
 
Top