السی کی پنیاں

فرحت کیانی

لائبریرین
جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ اپنی کاہلی کی روایت کا پاس رکھتے ہوئے میں اکثر آسان ترین کاموں سے بھی پرہیز کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ لیکن اس بار ایسا ہوا کہ ایک مشکل کام کرنا ہی پڑ گیا۔ اس بار سردیوں کی شدت پہلے سے کچھ زیادہ ہے اور وبائی امراض کے پھیلاؤ کے مدِ نظر سوچا کہ دیسی ٹوٹکے اور خوراک سے قوتِ مدافعت کی بہتری پر کام کیا جائے۔ چنانچہ اماں جان سے السی کی پنیاں بنانا سیکھنے کی ٹھانی۔ اگرچہ اس میں بھی ہر ممکن کوشش رہی کہ جس قدر ممکن ہو، کام لٹکایا جائے۔ اسی لیے اجزا کے اکٹھا کرنے سے لے کر ان پر مشق آزمائی کرنے تک میں کافی وقت گزار دیا لیکن بالآخر یہ کام کر ہی لیا۔ الحمدللہ اچھا کام ہو گیا تو سوچا کہ ترکیب شامل کی جائے۔ اگرچہ انٹرنیٹ پر ہر طرح کی تراکیب موجود ہیں لیکن اس ترکیب میں چند اجزا ان سے فرق ہیں۔
السی کی پنیاں
N1XQJnx

اجزا:
السی ۔ آدھ کلو
خشخاش ڈیڑھ پاؤ
چیڑھ (گوند): آدھا کلو
پھول مکھانے۔ ایک پاؤ
گندم کا آٹا: ڈیڑھ پاؤ
میوہ جات: عموما لوگ بادام، کشمش اور کھوپرا ڈالتے ہیں لیکن ہماری اماں جان کا خیال ہے کہ اصل طاقت اور ذائقہ میوہ جات کی وجہ سے آتا ہے توچار مغز، پستہ، اخروٹ اور کاجو بھی شامل کیے۔ حسبِ ذائقہ
سبز الائچی پاؤڈر۔ دو سے تین چمچ

JGZo2LC.jpg

گُڑ: ایک کلو
دیسی گھی: آدھ کلو سے تین پاؤ

ترکیب:
  • سب سے پہلے خشخاش کو چیک کر لیں۔ اچھی سے اچھی خشخاش کو بھی صاف کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ جیسے میں نے پیکٹس میں خشخاش ایک اچھے سٹور سے خریدی اوربظاہر وہ بہت صاف لگ رہی تھی لیکن اس میں کافی دھول تھی۔ اس لیے دھو لیں تو بہتر ہے۔ جیسے دال وغیرہ دھوئی جاتی ہے، ایسے صاف پانی ڈال کر نتھار لیں۔ ہم نے ململ کے کپڑے کی مدد سے پانی نچوڑا تھا۔ پھر اسی ململ کے کپڑے کو کسی بڑے کپڑے پر پھیلا کر خشخاش اس پر پھیلا دیں۔ تا کہ پانی مکمل جذب ہو کرخشک ہو جائے۔ ممکن ہو تو دھوپ میں رکھ کر خشک کر لیں ورنہ ہوا دار جگہ پر رکھ دیں۔ کچھ دیر میں خشک ہو جائے گی۔
  • کھوپرے کو باریک کدو کش کرلیں۔ میوہ جات کو اپنی پسند کے سائز کے مطابق کاٹ یا کوٹ لیں۔ میری اماں جان کا خیال ہے تھوڑے موٹے موٹے کٹے / کوٹے ہونے چاہئیں تا کہ منہ میں ذائقہ تو آئے۔
  • کھلے منہ کے برتن /کڑاہی / فرائنگ پین کو درمیانی آنچ پر گرم کر لیں اور اس میں السی ڈال کر بھونیں۔ جب اس کے کڑکڑانے کی آواز آئے اور خوشبو آنے لگے تو کسی برتن میں نکال کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ ثابت السی کو گرم کرنے کا مقصد اس میں سے کسی بھی قسم کی نمی کےامکان کا خاتمہ ہے۔
  • کڑاہی میں دو سے تین چمچ گھی ڈالیں اور گرم ہونے پر اس میں چیڑھ (گوند) ڈال کر بھونیں۔ چیڑھ کے دانے پھول جائیں گے۔ تمام دانوں کو مکمل پھولنے دیں لیکن خیال رکھیں کہ جلنے نہ پائیں۔ جب مکمل پھول جائیں تو ایک برتن میں نکال کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
  • پھر اسی طرح گھی شامل کریں اور پھول مکھانے بھون لیں۔ پھول مکھانے کیوں کہ سائز میں بڑے ہوتے ہیں اس لیے ہو سکتا ہے آپ کو دو سے تین حصوں میں تقسیم کرکے بھوننے پڑیں۔ ہلکا سنہرا رنگ ہونے پر برتن میں نکال لیں۔۔
  • اگلی باری آٹے کی ہے۔ آٹےمیں دیسی گھی زیادہ ڈالنا ہوگا۔ کم از کم 5-6 بڑے چائے کے چمچے ڈالیں (یہاں بھی اندازہ کام کرے گا۔ گھی اتنا ہو کہ آٹا نہ بالکل خشک رہے اور نہ ہی اتنا زیادہ کہ آٹے کی لئی بن جائے)۔ آٹا براؤن ہونے لگے اور خوشبو آنے لگے تو برتن میں نکال لیں۔
  • اب السی کو باریک پیس لیں۔ عام گرائنڈرمیں پس جائے گی۔
  • اسی طرح چیڑھ اور پھول مکھانے بھی پیس لیں۔
  • خشخاش کو بھون کر پیسنا ہو گا۔ خشخاش ذرامشکل سے پستی ہے۔ میں نے دو سے تین بار پیسا۔
  • کڑاہی میں پھر گھی (دو سے تین چمچ) گرم کریں اور السی کا آٹا بھون لیں۔ جب خوشبو آنے لگے اور رنگت ہلکی سنہری ہو جائے تو نکال لیں۔
  • اب اگر تو کڑاہی کا سائز کافی بڑا ہے تو اسی کو استعمال کریں ورنہ بڑا برتن لیں۔ کیوں کہ تمام اجزا کو ملانا ہے تو جتنا بڑا اور کھلا برتن ہو گا یہ مرحلہ بااحسن طے ہو گا۔ ہم نے بڑا دیگچا جس میں دعوت کے لیے کھانا بنتا ہے، لیا۔ اب اس میں دو سے تین گلاس پانی ڈالیں۔ گڑ کے ٹکڑے اگر بڑے ہیں تو ان کو کُوٹ کر ذرا چھوٹا کر لیں اور پانی میں شامل کر لیں۔ چولھا جلانا مت بھولیں۔ورنہ آپ دکان والوں کو مفت میں باتیں سناتے رہیں گے کہ کیسا گُڑ ہے، پگھلنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ خیر اس کے بعد اس میں چمچہ چلاتے رہیں تا کہ گڑ پانی میں حل ہو جائے اور چاشنی بننا شروع ہوجائے۔ چاشنی ایسی ہی تاردار ہونی چاہیے جیسے سیاست دانوں اور قوم کے بزعمِ خود نجات دہندہوں کے انداز میں ہوتی ہے کہ عوام کی امیدیں اس کےساتھ چپک چپک جاتی ہیں اور پھر لاکھ حقیقت سامنے آ جائے، امیدیں انہی خزاں رسیدہ دیکم زدہ اشجار سے پیوستہ رہتی ہیں۔ خیر جب ایک تار والی چاشنی بن جائے یعنی اگر آپ چمچ میں چاشنی لے کر کچھ اونچائی سے دوبار برتن میں انڈیلیں اور وہ ایک تار کی صورت میں نیچے جائے تو چاشنی تیار ہے۔ ویسے میرا دیسی طریقہ یہ ہے کہ چمچ میں ڈال کر تھوڑی سے ہاتھ سے چیک کریں۔ اگر آپ کی انگلی اور انگوٹھا آپس میں چپک جائے تو چاشنی تیار ہے کیوں کہ چاشنی جتنی 'چپکو' ہو گی، پنیاں (balls) اچھی بنیں گی لیکن خیال رہے کہ اگر اس کو ضرورت سے زیادہ پکا لیا تو گڑ سخت ہو جائے گا اور کام مشکل ہو جائے گا۔
  • جب چاشنی تیارہو جائےتو اس میں تمام اجزا (السی کا آٹا، گندم کا آتا، چیڑھ، پھول مکھانے کا پاؤڈر اور میوہ جات بمعہ الائچی پاؤڈر) شامل کر لیں۔ چمچ ساتھ ساتھ چلاتے رہیں تا کہ تمام اجزا یک جان ہو جائیں۔ جب تمام اجزا اچھی طرح مل جائیں تو چولھا بند کر لیں اوربرتن کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں ہاتھ جلائے بغیر آپ آسانی سے پنجیری اٹھا کر اس کی پنیاں بنا سکیں۔ ایک پیالی میں تھوڑا سا کھانے کا تیل نکال لیں اور پنیاں بنانے سے پہلے ہاتھوں پر لگا لیں۔ ایسا لگے گا کہ پنجیری گرم ہے اور ہاتھ جل جائیں گے لیکن ایسا کچھ نہیں ہو گا۔ پنیاں صرف گرم گرم پنجیری کی صورت میں ہی بنیں گی۔ ٹھنڈا ہونے کی صورت میں گڑ سخت ہو جائے گا اور بالز نہیں بن سکیں گے۔
  • چاہے تو پنیاں بنا لیں یا اگر چمچ سے کھانا ہے تو ایسے ہی رکھ لیں۔ دونوں صورتوں میں ائیر ٹائٹ ڈبوں میں بند کر رکھنا ہو گا۔ پنیوں کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ایک بار میں تسلی بخش مقدار میں کھایا جاتا ہے ورنہ عموما بچے یا میرے جیسے کاہل لوگ پنجیری سے ایک دو چمچ کھا کر احسانِ عظیم کر تے ہوئے جان چھڑا لیتے ہیں۔

بہرحال چائے کے ساتھ کھائیں، دودھ کے ساتھ نوش کریں یا ویسے ہی کھائیں۔ یہ ایک غذائیت سے بھرپور سوغات ہے۔ ذائقہ بھی بہترین اور فائدے بے بہا۔ صحت مند اور بیمار سب لوگوں کے لیے یکساں مفید ہے۔ خصوصا وہ لوگ جن کو جسم میں درد، کم زوری اور ہڈیوں یا جوڑوں کے درد کا مسئلہ ہے ان کے لیے بہت اچھی ہے کیوں کہ اس میں شامل تمام اجزا کی اپنی اپنی افادیت ہے۔ میں اس کو energy bomb / energy booster کہتی ہوں۔

اجزا کی تصویریں بعد میں شامل کروں گی کیوں کہ اس وقت جلدی ہوں۔ فائنل پراڈکٹ کی تصویریں باقاعدہ طور پر نہیں لی جا سکیں کیوں کہ جس جس کو بھیجنی تھیں ساتھ کے ساتھ ہی ڈبوں میں بند کر کے بھجوائی جا رہی تھیں۔ اور آخر تک اتنی تھکن ہو چکی تھی کہ سوائے کھانے کے کچھ یاد نہیں رہا۔ اس کے علاوہ میں یہاں تصویریں اپ لوڈ نہیں کر پا رہی۔

برسبیل تذکرہ جب میں پھول مکھانے لے کر کاؤنٹر پر بل بنوا رہی تھی تو ایک آنٹی میرے ساتھ کھڑی تھیں، دیکھ کر پوچھنے لگیں کہ بیٹا پنجیری کے لیے لے رہی ہو۔ میرے اثبات میں جواب دینے پر کہنے لگیں کہ اتنے زیادہ۔ یہ تو پھول کر بہت زیادہ ہو جائیں گے۔ میں پہلے ہی شک کا شکار تھی لیکن دکان دار کہنے لگا کہیہ تو بھون کر پیسیں گے تو بالکل کم رہ جائیں گے۔ خیر وہ بھائی صاحب درست کہہ رہے تھے۔ جب پاؤڈر بنتا ہے تو والیم کم رہ جاتا ہے۔ میں نے کچھ ثابت بچا لیے تھے کیوں کہ مجھے انٹرنیٹ پر پھول مکھانے کے سنیکس بنانے کی ترکیب مل گئی تھی۔ سوچا بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے (میرے جیسے) بھی کُرکُرے کھانے سے پرہیز نہیں کر سکتے تو گھر پر کرکروں کی ایک ورائٹی بنا کر دیکھیں گے۔ ابھی تک وہ پھول مکھانے الماری میں پڑے انتظار فرما رہے ہیں ۔ میں اکثر الماری کھول کر ان کو تسلی دے دیتی ہوں کہ اقبال ہمیشہ دیر سے آتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
بقول فلک شیر بھائی کے، اتنی طویل پنیاں اور میرا کہنا ہے کہ اس سے تو اچھا تھا لائبریری کے لیے پانچ صفحے اور لکھ دیتیں۔
بہرحال یہ سب اجزاء یہاں تو نہیں ملیں گے، اول تو السی ہی نہیں ملے گی، خشخاش تو یہاں پر عنقا ہے اور پاکستان سے لیکر آئیں تو ہوائی مستقر پر ہی دھر لیے جائیں گے کہ نشہ آور چیز ہے۔ مزید یہ کہ چار مغز، یہ تو اپنے ہی چار افراد کے مغز نکال کر شامل کرنا پڑیں گے۔

تصاویر نظر نہیں آ رہیں۔ نظر آئیں تو مزید تبصرہ کریں۔

آپ کی ہمت کی داد دینی پڑے گی کہ یہ معرکہ سر کر لیا۔ معرکہ ہی سر نہیں کیا، بلکہ اتنا طویل مراسلہ بھی لکھ دیا۔

یہاں پر بھی آپ کے لیے ایک تغمہ تو بنتا ہے۔
 
فلک شیر

محفلین

خشخاش سے کیا کد ہووے ہے ان حضرات کو، اس قدر مفرح و نوم پرور مفرد ہے ۔ ہر "مفید" چیز انہیں بری لگتی ہے، ہمارے ہاں تو بہت سے احباب اس کی بدولت عالم بالا کی سیر کر آتے ہیں ۔
 
سردیوں کے لیے مال ہائے خاص میں سے السی کی پنیاں میری فیورٹ ہیں ۔ ہر سال امی بناتی ہیں ۔ ویسے مراسلہ بالا میں یہ بتا کر کے، کہ ڈبے متعلقہ منازل کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں ، کس کس کی بورڈِ طلب گار کا منہ بند کیا گیا ہے :bashful:
 
جاسمن

لائبریرین
زبردست پہ ڈھیروں خبریں فرحت!
ان شاءاللہ میں یہ ترکیب آزماؤں گی۔ ابھی تک کھائی تو ہیں لیکن بنائی نہیں۔
یہ زیادہ مزیدار لگ رہی ہیں۔
چلیں اشیاء منگواتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں ان شاءاللہ۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
خشخاش سے کیا کد ہووے ہے ان حضرات کو، اس قدر مفرح و نوم پرور مفرد ہے ۔ ہر "مفید" چیز انہیں بری لگتی ہے، ہمارے ہاں تو بہت سے احباب اس کی بدولت عالم بالا کی سیر کر آتے ہیں ۔
یہ جو عالم بالا کی سیر کرواتی ہے ناں، اسی وجہ سے یہ ممنوع ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
خشخاش کے دانوں کے ساتھ ہی افیون بھی نکلتی ہے، جو کہ الگ نکال کر بیچی جاتی ہے مگر اکثر کچھ دانے رہ جاتے ہیں، َاس لئے نشہ آور کہی جا سکتی ہے
 
اعجاز انکل لیکن بہت سی دیسی چیزوں میں اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ کیا اس صورت میں بھی نشہ آور ہوتی ہے؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بقول فلک شیر بھائی کے، اتنی طویل پنیاں اور میرا کہنا ہے کہ اس سے تو اچھا تھا لائبریری کے لیے پانچ صفحے اور لکھ دیتیں۔
بہرحال یہ سب اجزاء یہاں تو نہیں ملیں گے، اول تو السی ہی نہیں ملے گی، خشخاش تو یہاں پر عنقا ہے اور پاکستان سے لیکر آئیں تو ہوائی مستقر پر ہی دھر لیے جائیں گے کہ نشہ آور چیز ہے۔ مزید یہ کہ چار مغز، یہ تو اپنے ہی چار افراد کے مغز نکال کر شامل کرنا پڑیں گے۔

تصاویر نظر نہیں آ رہیں۔ نظر آئیں تو مزید تبصرہ کریں۔

آپ کی ہمت کی داد دینی پڑے گی کہ یہ معرکہ سر کر لیا۔ معرکہ ہی سر نہیں کیا، بلکہ اتنا طویل مراسلہ بھی لکھ دیا۔

یہاں پر بھی آپ کے لیے ایک تغمہ تو بنتا ہے۔
شکریہ شکریہ شمشاد بھائی۔ دیکھ لیں میں کتنا کام کر لیتی ہوں۔
اصل میں مجھے مخصوص دیسی سوغات بنانی نہیں آتیں اور یہ میں نے خصوصی طور پر سیکھی ہے۔ اماں کو کچھ عرصہ پہلے آرتھرائٹس کا مسئلہ ہوا تھا تو احساس ہوا کہ بہت سی چیزیں جن کو ہم اپنی خوراک سے نکال چکے ہیں وہ کتنی اہم ہیں سو اب ان چیزوں پر زیادہ دھیان ہے۔
ترکیب طویل نہیں بلکہ میں نے طویل کر کے تحریر کی ہے۔ اجزا میں جیسا کہ میں نے بتایا کہ چند اجزا اضافی ہیں۔ یہ بہت کم اجزا سے بھی بن جاتی ہیں۔ village food والے ماسٹر مبشر صاحب کی یو ٹیوب پر ویڈیو دیکھیں۔ بہترین ترکیب ہے۔
السی کا ملنا تو میرا نہیں خیال کہ مشکل ہو گا. دیسی، ولائتی، عربی ہر سٹور میں فلیکس سیڈز لازمی مل جاتے ہیں۔ باقی چیزوں میں سے بیشتر ایسی ہیں کہ ہر ملک میں استعمال ہوتی ہیں۔ خشخاش کا البتہ مجھے علم نہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بقول فلک شیر بھائی کے، اتنی طویل پنیاں اور میرا کہنا ہے کہ اس سے تو اچھا تھا لائبریری کے لیے پانچ صفحے اور لکھ دیتیں۔
بہرحال یہ سب اجزاء یہاں تو نہیں ملیں گے، اول تو السی ہی نہیں ملے گی، خشخاش تو یہاں پر عنقا ہے اور پاکستان سے لیکر آئیں تو ہوائی مستقر پر ہی دھر لیے جائیں گے کہ نشہ آور چیز ہے۔ مزید یہ کہ چار مغز، یہ تو اپنے ہی چار افراد کے مغز نکال کر شامل کرنا پڑیں گے۔

تصاویر نظر نہیں آ رہیں۔ نظر آئیں تو مزید تبصرہ کریں۔

آپ کی ہمت کی داد دینی پڑے گی کہ یہ معرکہ سر کر لیا۔ معرکہ ہی سر نہیں کیا، بلکہ اتنا طویل مراسلہ بھی لکھ دیا۔

یہاں پر بھی آپ کے لیے ایک تغمہ تو بنتا ہے۔
میرا تمغہ کہاں گیا ویسے؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
خشخاش سے کیا کد ہووے ہے ان حضرات کو، اس قدر مفرح و نوم پرور مفرد ہے ۔ ہر "مفید" چیز انہیں بری لگتی ہے، ہمارے ہاں تو بہت سے احباب اس کی بدولت عالم بالا کی سیر کر آتے ہیں ۔
واقعی؟ اسی لیے میری اماں نے کم ڈلوائی تھی شاید۔
 
Top