اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہئے، مولانا شیرانی کا سعودی ویب سائٹ کو انٹرویو

احسن جاوید

محفلین
اندھی تقلید تو بالکل بھی نہیں۔ شاید کچھ لوگوں کو صحیح سے نظر نہیں آتا یا پھر وہ جان بوجھ کر دیکھنا نہیں چاہتے۔
اور ہر دو طرف یہ پارٹیاں اگزسٹ کرتی ہیں جنہیں صحیح سے نظر نہیں آتا یا وہ پھر وہ جان بوجھ کر دیکھنا نہیں چاہتیں یا پھر وہ دیکھنے کی صلاحیت سے ہی محروم ہوتی ہیں۔ نفرت کی طرح محبت کی انتہا بھی اندھی ہوتی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین

جاسم محمد

محفلین
جی نہیں۔ حکیم سعید ان چند ہستیوں میں سے تھے جو نیازی صاحب کو اچھی طرح پہچانتے تھے!
بس حکیم صاحب کی قریب کی نظر کمزور تھی ۔
وہ عمران خان کو کہیں "یہودی ایجنٹ" لکھ کر بھول گئے تھے اور ان کو ماننے اور نہ ماننے والے اس بات کو سچ قرآن حدیث ہی کی طرح سمجھتے ہیں، وجہ آپ سمجھ ہی گئے ہونگے۔ :)
مولانا اجمل قادری نے آج ہی ایک انٹرویو میں تسلیم کر لیا کہ نواز شریف نے ۹۰ کی دہائی میں ان کو پاکستان کی طرف سے ایک خفیہ مشن کے تحت اسرائیل بھیجا:
عمران خان کو سلیکٹڈ یہودی ثابت کرتے یہ سارے کرپٹ لوگ خود سلیکٹڈ یہودی نواز ثابت ہوتے جا رہے ہیں۔ :)
عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے :)
 
زیک

مسافر
ضیاءالحق سے لے کر عمران خان تک کونسا پاکستانی حکمران ہے جس نے اسرائیل سے معاملات نہیں کئے؟
 
بابا-جی

اجمل قادرِی نہ ہُوا، سرکاری سکُول کا اُستاد ہو گیا، جو کہے گا، بچے مانتے جائیں گے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ضیاءالحق سے لے کر عمران خان تک کونسا پاکستانی حکمران ہے جس نے اسرائیل سے معاملات نہیں کئے؟
یہ وہی ضیا الحق ہے جو کہتا تھا کہ "جہاد" کے لیے اسرائیلی اسلحہ چاہیئے ہاں ڈبوں پر "سٹار آف ڈیوڈ" نہیں ہونا چاہیئے۔ پر کیا کریں وہ آج بھی "بڑا لیڈر" اور مردِ مومن مردِ حق ہے!
 
یہ وہی ضیا الحق ہے جو کہتا تھا کہ "جہاد" کے لیے اسرائیلی اسلحہ چاہیئے ہاں ڈبوں پر "سٹار آف ڈیوڈ" نہیں ہونا چاہیئے۔ پر کیا کریں وہ آج بھی "بڑا لیڈر" اور مردِ مومن مردِ حق ہے!
انہیں لوگوں کے نزدیک بڑا لیڈر ہے جو آج عمران کے سپورٹر ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ عسکری محبت ہے جو عمران کو ورثہ میں ملی ہے۔
ملی ہوگی۔

لیکن جن کو "ترکے" میں ملی ہے بس وہ تسلیم نہیں کرتے۔ ایک جمہوریوں کے بانی ایک ڈکٹیٹر کو "ڈیڈی" کہتے تھے۔ دوسرے جمہوریوں کے چیمپئن ایک ڈکٹیٹر سے دعائیں لیا کرتے تھے اور پھر کہا کرتے تھے کہ میں اس کا مشن آگے بڑھاؤں گا۔ یاد داشت خراب ہو جائے تو اب کوئی کیا کہہ سکتا ہے!
 
تیسرے جمہوریوں کے بانی کہا کرتے تھے کپہ جرنیل اپنے کتوں کو وزیراعظم بنوا دیتے ہیں۔
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
 
ثمین زارا

محفلین
مولانا اجمل قادری نے آج ہی ایک انٹرویو میں تسلیم کر لیا کہ نواز شریف نے ۹۰ کی دہائی میں ان کو پاکستان کی طرف سے ایک خفیہ مشن کے تحت اسرائیل بھیجا:
عمران خان کو سلیکٹڈ یہودی ثابت کرتے یہ سارے کرپٹ لوگ خود سلیکٹڈ یہودی نواز ثابت ہوتے جا رہے ہیں۔ :)
عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے :)
اس انٹرویو کو دیکھ کر بھی لوگ لاکھ تاویلیں نکالیں گے یہ سب جھوٹ ہے ۔ حکیم سعید ( جو کہ بلاشبہ ایک نیک اور راست گو انسان تھے) کی ایک مہمل بات بغیر ثبوتوں کے پتھر پر لکیر سمجھتے ہیں ۔ کیا وہ لوگوں کو سمجھنے میں غلطی نہیں کر سکتے تھے؟ انہوں نے کی بھی اور دہشت گردوں کا نشانہ بنے ۔ ایک زمانے میں یہ سب محض جمائمہ سے شادی کے سبب کافی لوگوں کی رائے تھی جو بعد میں ان کو طالبان خان کہنے لگے ۔ بھلا ایک شخص بیک وقت یہودیوں کا ایجنٹ اور طالبان خان کیسے ہو سکتا ہے؟؟
 
ثمین زارا

محفلین
ان کا تو نہیں مگر ملکی معیشت کا انتقال ہو گیا ہے عمران خان کے ہاتھوں
جی پہلے تو معیشت آسمانوں کو چھو رہی تھی ۔ جعلی اور غیر حقیقی ترقی پر خوش ہونا کوئی عقلمندی تو نہیں ۔ کیسی کچی پکی ترقی تھی جو اسحاق ڈار کے ساتھ ہی غائب ہوگئی ۔ مفتاح اسماعیل بھی نہ روک سکے ۔
یاد دہانی کے لیے عرض ہے کے یہ دو بڑی اپوزیشن کی پارٹیاں ایک دوسرے کو چور اور کرپٹ اور پاکستان کی تباہ حآلی کا ذمہ دار خیال کرتی تھیں ۔ یعنی ملک کی مالی حالت تو کبھی اچھی تھی ہی نہیں ۔ اب پہلے سوئی ہوئی معصوم عوام غم سے نڈھال ہے کہ ملک ایک دم فٹافٹ ترقی کیوں نہیں کر رہا ۔
 
آخری تدوین:

ثمین زارا

محفلین
تیسرے جمہوریوں کے بانی کہا کرتے تھے کپہ جرنیل اپنے کتوں کو وزیراعظم بنوا دیتے ہیں۔
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
اور سیاست دان اپنی آڑی ترچھی اولادوں کو ۔ تو بات تو ایک ہی ہے ۔ کتے تو سنا ہے کم از کم ذہین تو ہوتے ہیں ۔
 
Top