محمداحمد

لائبریرین
آج یہ پوسٹ دیکھی۔ بہت افسوس ہوا واقعی!

ایک آدھ دن پہلے کی بات ہے۔ مجھے کچھ دور پیدل چلنے کا اتفاق ہوا۔

سچ پوچھیے ۔ ہمارے ہاں تو فُٹ پاتھ بھی نہیں ہے۔

فُٹ پاتھ حکومت نے بنائی نہیں اور جو جگہ فُٹ پاتھ کے لئے مختص تھی وہاں دوکان دار اپنا اپنا سامان رکھ کر بیٹھے ہیں۔ گاڑیوں اور رکشوں ٹیکسیوں سے بچ کر چلنا بہت مشکل ہوتا ہے ایسی جگہوں پر۔
 
جاسمن

لائبریرین
جی ایسا ہی ہے۔ یہاں شاہی بازار میں دکانوں سے آگے دکانوں جتنی ہی جگہ یا تو دکاندار نے خود ہی لی ہوئی ہے اور اپنی چیزیں دکان سے باہر سجائی ہوئی ہیں یا پھر کسی کو کرایہ پہ اٹھا دی ہے۔ پھر اس سے آگے ریڑھی والے چلتے پھرتے اور کبھی کھڑے ہوتے ہیں۔ موٹر سائیکلیں، سائیکلیں آتی جاتی ہیں۔ پیدل چلنا انتہائی دشوار۔
 
شمشاد

لائبریرین
فٹ پاتھ کس بلا کا نام ہے؟ شہر میں کسی سڑک پر نکل جائیے، آپ کو فٹ پاتھ کہیں نظر نہیں آئے گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
ایک ٹی وی چینل پہ بہار بیگم کی تصاویر دکھا کر اداکارہ فردوس کی بیماری کے بارے میں بتایا جا رہا تھا۔
 
نور وجدان

لائبریرین
اللہ پاک محترم سید نایاب حسین نقوی کے درجات بلند کرے ۱۹ دسمبر ۲۰۱۸ کو وصال کرگئے. آج میں ان کا گزشتہ انٹرویو پڑھ رہی تھی. آنکھ نم ہوگئی. تن بیتی لکھنا آسان نہیں! پھر بین السطور بہت کچھ تھا! اک قیمتی انسان!
 
سیما علی

جتنا پڑھا ہے اُنکو واقعی نایاب تھے اللّہ درجات بلند فرمائے آمین
 
سیما علی

لائبریرین
آپ تو خود نقوی سادات سے.....
سادات اللہ کے کرم والے بندے
ہم ان کے قدموں کی خاک ہیں
یہ آپکی تربیت ہے کہ اتنا مان سمان دیتی ہے اللّہ سلامت رکھے اُن ہاتھوں کو جنھوں نے آپکی پرورش کی ہے آمین الہی آمین
 
نور وجدان

لائبریرین
یہ آپکی تربیت ہے کہ اتنا مان سمان دیتی ہے اللّہ سلامت رکھے اُن ہاتھوں کو جنھوں نے آپکی پرورش کی ہے آمین الہی آمین
آپ ایسا کہہ کے شرمندہ تو نہ کریں. تربیت والے ہاتھ مبارک مگر اتنی اچھی ہوتی تو خود کو سچی خوشی بھی ہوتی
 
سیما علی

لائبریرین
اللہ پاک محترم سید نایاب حسین نقوی کے درجات بلند کرے ۱۹ دسمبر ۲۰۱۸ کو وصال کرگئے. آج میں ان کا گزشتہ انٹرویو پڑھ رہی تھی. آنکھ نم ہوگئی. تن بیتی لکھنا آسان نہیں! پھر بین السطور بہت کچھ تھا! اک قیمتی انسان!
کتنی حساس ہیں نوری آپ بہت کم لوگ ہیں فی زمانہ ہیں جو اس طرح یاد رکھتے ہیں اور دعائیں کرتے ہیں
 
Top