اردو محفل کے نثر نگار - عبدالقیوم چوہدری

عبدالقیوم چوہدری بھائی زندہ دل محفلین میں سے ایک ہیں۔ چوہدری صاحب کی پہچان محفل پر ایک بذلہ سنج شخصیت کی ہے۔ باضابطہ تحاریر کم لکھی ہیں۔ مگر پڑھ کر احساس ہوتا ہے کہ انھیں مزید لکھنا چاہیے۔ سنجیدہ اور پرمزاح ہر دو طرح کی نثر میں ان کا اندازِ تحریر قاری کی توجہ آخر تک تحریر سے ہٹنے نہیں دیتا۔ محفل پر موجود ان کی تحاریر پیشِ خدمت ہیں۔

چوتھی شادی
لیکن اللہ کو تو پتا ہے نا۔۔۔۔
سیر کے دام لیکر سوا سیر کوئی نہیں دیتا
نین سکھ سرمہ
لال زادہ
سلام باؤ جی
عورت ذات بھی عجیب گورکھ دھندا ہے
ٹماٹر اور شب عروسی

کم لکھا، مگر خوب لکھا۔ امید ہے کہ مزید لکھیں گے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہم تو چوہدری صاب کی پنجابی کے پرستار ہیں۔ اور ان سے گزارش بھی یہی ہے کہ ادھر توجہ ذرا زیادہ کریں۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
عبدالقیوم چوہدری بھائی واقعی بہت خوب لکھتے ہیں۔ ان کی تحریریں بہت جاندار ہیں۔

آج کل علیل ہیں۔ اللہ تعالیٰ اُن کو بھرپور صحت عطا فرمائے۔ آمین۔
 
سید عمران

محفلین

اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائیں۔ آمین!!!
 
محمداحمد

لائبریرین
ہم تو چوہدی صاب کی پنجابی کے پرستار ہیں۔ اور ان سے گزارش بھی یہی ہے کہ ادھر توجہ ذرا زیادہ کریں۔

دیکھ لیں ! پھر ہم آپ سے ترجمہ کر وائیں گے۔ :)

کیونکہ فلک شیر بھائی سے اگر اردو ترجمہ کروایا تو بھی آپ سے سلیس اردو ترجمہ کروانا پڑے گا۔ :)
 
ایس ایس ساگر

لائبریرین
بلاشبہ چوہدری صاحب خوب لکھتے ہیں۔ ابھی ان کی دو تحریریں پڑھی ہیں۔ دونوں ہی جاندار تحریریں ہیں۔ شکریہ محمد تابش صدیقی بھائی کہ آپ نے لڑی بنا کر ان کی تحریروں کا ربط دیا اور ہمیں اتنی اچھی تحریریں پڑھنے کو ملیں۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
اللہ تعالٰی انہیں صحتِ کاملہ عطا فرمائیں۔ آمین۔
 
عبدالقیوم چوہدری بھائی زندہ دل محفلین میں سے ایک ہیں۔ چوہدری صاحب کی پہچان محفل پر ایک بذلہ سنج شخصیت کی ہے۔ باضابطہ تحاریر کم لکھی ہیں۔ مگر پڑھ کر احساس ہوتا ہے کہ انھیں مزید لکھنا چاہیے۔ سنجیدہ اور پرمزاح ہر دو طرح کی نثر میں ان کا اندازِ تحریر قاری کی توجہ آخر تک تحریر سے ہٹنے نہیں دیتا۔ محفل پر موجود ان کی تحاریر پیشِ خدمت ہیں۔

چوتھی شادی
لیکن اللہ کو تو پتا ہے نا۔۔۔۔
سیر کے دام لیکر سوا سیر کوئی نہیں دیتا
نین سکھ سرمہ
لال زادہ
سلام باؤ جی
عورت ذات بھی عجیب گورکھ دھندا ہے
ٹماٹر اور شب عروسی

کم لکھا، مگر خوب لکھا۔ امید ہے کہ مزید لکھیں گے۔ :)
چند ہفتوں سے بوجہ مصروفیت و علالت آنا جانا ذرا کم ہوا اور ادھر برادران و صاحبانِ محفل نے نئے رنگ جما دئیے۔ وا جی وا۔ الحمد للہ، صحت دن بہ دن بہتر ہورہی ہے اور مصروفیت بھی زوال پذیر ہے۔ انشا اللہ جلد ہی احباب پرانی روانی بحال دیکھیں گے۔

بہت خوب جناب۔ نوازش و شکریہ۔ :)
 
الحمد للہ
اللہ تعالیٰ جلد از جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔ آمین
 
عبدالقیوم چوہدری بھائی واقعی بہت خوب لکھتے ہیں۔ ان کی تحریریں بہت جاندار ہیں۔
جیسی شاعری آپ کرتے ہیں، ویسی نثر ہمیں نا لکھنا آ سکی۔
بہت شکریہ۔ :)
آج کل علیل ہیں۔ اللہ تعالیٰ اُن کو بھرپور صحت عطا فرمائے۔ آمین۔
اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائیں۔ آمین!!!
اللہ تعالیٰ جلد از جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔ آمین
آمین۔
احباب کی دعاؤں پر شکر گزار ہوں۔ :)
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
عبدالقیوم چوہدری صاحب ایک باکمال نثر نگار ہیں. اردو اور پنجابی دونوں کا بہت خوب استعمال کرتے ہیں. ان کی تحاریر جاندار ہوتی ہیں. اس کے علاوہ عمومی مراسلات میں بھی محفل کو کشت زعفران بنا دیتے ہیں. مزید تحاریر لکھتے رہیں اور محفل کو رنگا رنگ بناتے رہیں. :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
چند ہفتوں سے بوجہ مصروفیت و علالت آنا جانا ذرا کم ہوا اور ادھر برادران و صاحبانِ محفل نے نئے رنگ جما دئیے۔ وا جی وا۔ الحمد للہ، صحت دن بہ دن بہتر ہورہی ہے اور مصروفیت بھی زوال پذیر ہے۔ انشا اللہ جلد ہی احباب پرانی روانی بحال دیکھیں گے۔

بہت خوب جناب۔ نوازش و شکریہ۔ :)
اللہ پاک آپ کو شفاے کاملہ و عاجلہ مستقرہ عطا فرمائے۔ آمین
 
Top