مبارکباد محترمہ سیما علی آپا کو محفل میں دس ہزار مراسلے کا نمایاں سنگ میل مبارک!!!

لاریب مرزا

محفلین
دس ہزاری منصب پر فائز ہونے پر بے حد مبارکباد سیما علی صاحبہ :) آپ کی رفتار واقعی حیران کن ہے بلکہ متاثر کن ہے. :)

ہمیں دیکھ لیجیے، پانچ سال ہو گئے اور فقط پانچ ہزار مراسلے ہی کر پائے. :)

ایک بار پھر سے مبارک باد قبول کیجیے. :)

پیارے بھیا !!!
آپکا بہت بہت شکریہ ہمیں وہ دن بالکل نہیں بھولا جب ایک لفظ بہت ڈر ڈر کے لکھتے اور سوچتے کہ ہم کیسے آپ لوگوں کے سامنے کیسے لکھ سکیں گے۔ماشاء اللّہ آپ کی تحاریر پڑھتے اور سوچتے بس بس بھئی سیما کچھ نہیں لکھ سکتیں آپ پتلی گلی سے نکل لیں ۔۔پر قدم قدم پر آپ لوگو ں کی رہنمائی اور محبت کبھی شمشاد بھیا کبھی سید عاطف علی بھیا@کبھی لاریب مرزا بٹیااور کہیں نور وجدان بٹیا حوصلہ دیتی ہوئی سکھاتی ہوتی اور ہاں ایک نام صابرہ امین بٹیا ماہی احمد بٹیا
سید عمران محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا سب نہ ہوتے تو ہم یہاں تک نہ ہوتے ۔بہت ساری دعائیں
یہ تو اردو محفل کی روایت ہے کہ جہاں کوئی دقت یا مسئلہ درپیش ہو، کوئی نہ کوئی محفلین رہنمائی ضرور کر دیتے ہیں. ہمیں بھی قدم قدم پہ رہنمائی کی ضرورت پیش آئی تھی اور محفلین نے بہت اچھے انداز میں رہنمائی کی. :)

جو کوئی بھی سیکھنے کی لگن لے کر محفل میں آیا کبھی مایوس نہیں ہوا. :)
 
سیما علی

لائبریرین
ہمیں دیکھ لیجیے، پانچ سال ہو گئے اور فقط پانچ ہزار مراسلے ہی کر پائے. :)

ایک بار پھر سے مبارک باد قبول کیجیے.
بہت بہت شکریہ لاریب بٹیا
جیتی رہیے بہت ساری کامیابیاں آپ کے قدم چومیں ،آپ بہت مصروف بھی تو رہتیں ہیں اور ہم ٹہرے فارغ ریٹائرڈ لوگ تو بس اُردو محفل کو ایسا اُوڑھنا بچھونا بنایا صبح آنکھ کھلتے ہی اُردو محفل یاد آجاتی ہے ۔اور رات کے آخری پہر بھی یاد آجائے تو ایک چکر لگائے بغیر چین نہیں آتا۔۔
ڈھیروں دعائیں اور پیار۔۔۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
مبارک مبارک @سیما علی، ہمارے منفرد گروپ میں خوش آمدید۔ یاد آیا کہ شروع شروع میں ہزار مراسلوں پر ہی 'منفرد' کا خطاب ملتا تھا، اس زمانے میں یہ بڑی بات تھی!
 
سیما علی

لائبریرین
مبارک مبارک @سیما علی، ہمارے منفرد گروپ میں خوش آمدید۔ یاد آیا کہ شروع شروع میں ہزار مراسلوں پر ہی 'منفرد' کا خطاب ملتا تھا، اس زمانے میں یہ بڑی بات تھی!
اُستادِ محترم !!!!!
آپکا ہمیں مبارک کہنا ہی باعثِ صد افتخار ہے اور ،منفرد، کا خطاب ۔۔
سر آپ کے لئے بہت ساری دعائیں،سلامت رہیے آپ کا ایک لفظ ہمارے لئیے گولڈ میڈل کا درجہ رکھتا ہے ہمیں اپنے اے ون اپرئزل پر بھی اتنی خوشی نہیں ہوتی تھی جتنی آپکے منفرد کہنے سے ہوئی ۔۔۔۔۔۔
ہر روز آپ سے کچھ سیکھتے ہیں۔یہی ہمارا حاصل ہے ۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
پیارے بھیا !!!
آپکا بہت بہت شکریہ ہمیں وہ دن بالکل نہیں بھولا جب ایک لفظ بہت ڈر ڈر کے لکھتے اور سوچتے کہ ہم کیسے آپ لوگوں کے سامنے کیسے لکھ سکیں گے۔ماشاء اللّہ آپ کی تحاریر پڑھتے اور سوچتے بس بس بھئی سیما کچھ نہیں لکھ سکتیں آپ پتلی گلی سے نکل لیں ۔۔پر قدم قدم پر آپ لوگو ں کی رہنمائی اور محبت کبھی شمشاد بھیا کبھی سید عاطف علی بھیا@کبھی لاریب مرزا بٹیااور کہیں نور وجدان بٹیا حوصلہ دیتی ہوئی سکھاتی ہوتی اور ہاں ایک نام صابرہ امین بٹیا ماہی احمد بٹیا
سید عمران محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا سب نہ ہوتے تو ہم یہاں تک نہ ہوتے ۔بہت ساری دعائیں
آپکی محبت ہے آنی :)
ترقیاں کریں خوب :bighug:
اور اب بیس ہزار تک پہنچیں جلدی سے، میں مبارکبادی لڑی بنانی شروع کرتی ہوں :daydreaming:
 
سیما علی

لائبریرین
آپکی محبت ہے آنی :)
ترقیاں کریں خوب :bighug:
اور اب بیس ہزار تک پہنچیں جلدی سے، میں مبارکبادی لڑی بنانی شروع کرتی ہوں :daydreaming:
پیاری سی بٹیا شہزادی ہم آپ سب کی محبت کے مقروض ہیں مبارکباد تو بہانہ ہے ورنہ ہم کہاں اور یہ منصب ہمیں کہاں کچھ آتا ؀
ہم کہاں کے دانا تھے کس ہنر میں یکتا تھے
 
Top