مزاحیہ سوال جواب

شمشاد

لائبریرین
محبوب تو محبوب ہے پھر کیا اُسکے عیب دیکھنا:):):):)
آپی آپ کی اس بات سے مرحوم اشفاق احمد کی ایک بات یاد آ گئی۔
ان کے بیٹے نے اپنی والدہ سے پوچھا کہ "محبوب" کیا ہوتا ہے؟
اب والدین اردو زبان کے استاد اور بیٹا جدید تعلیم کا طالبعلم، سائنس کا طالبعلم۔
بانو قدسیہ اسے اشفاق احمد کے پاس لے آئیں اور بولیں، یہ پوچھ رہا ہے کہ "محبوب" کیا ہوتا ہے۔
اشفاق احمد کہنے لگے چلو آؤ بابا جی سے پوچھ کر آتے ہیں۔
وہ سب بابا جی کے پاس گئے اور ان سے پوچھا کہ "محبوب" کیا ہوتا ہے۔
بابا جی نے جواب دیا، " محبوب وہ ہوتا ہے جس کی ‘نہ ٹھیک‘ بھی ‘ٹھیک‘ لگے۔

کیا ہی خوبصورت "محبوب" کی تشریح کی بابا جی نے۔
 
سیما علی

بہت اعلیٰ بات اشفاق صاحب کی ہر بات میں چاشنی حلاوت؀
جسے کچھ بھی حلاوت معرفت کی ہے سمجھتا ہے
حقیقت میں ہیں سب یک ذات جیسے قند اور بولا
 
شمشاد

لائبریرین
ڈائن سات گھر چھوڑ کر ہی کیوں حملہ آور ہوتی ہے؟ چھ یا آٹھ گھر کیوں نہیں چھوڑتی؟
 
شمشاد

لائبریرین
چڑیا کے دودھ میں پکائیں تو گل جائیں گے۔
----------------------------------------
ترازو کے ایک پلڑے میں چیونٹی کو رکھیں، تو دوسرے پلڑے میں کتنے ہاتھی آئیں گے؟
 
Top