ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
شعیب بھائی ، ہمیشہ کی طرح بہت خوبصورت سرورق بنائے ہیں ۔
لیکن معذرت کے ساتھ قصۂ مقتولِ جفا کا سرورق کچھ زیادہ اچھا نہیں لگ رہا ۔ کچھ بازاری سا ہے ۔ ٹپکتا ہوا سرخ رنگ یا خون کچھ اچھا تاثر نہیں چھوڑرہا ۔ سرورق کو معتدل اور سکون آور یعنی بزبانِ انگریزی "سُودِنگ" ہونا چاہئے ۔ یہ کچھ اشتعال انگیز سا ہے ۔ امید ہے کہ آپ میری اس ناقص رائے کو منفی نہ سمجھیں گے ۔ :)
 
1.png
 
جزاکم اللہ خیرا۔ ہم اسے تبدیل کرتے ہيں :)
 
محمد شعیب بھائی ہمارے فرزندِ ارجمند نے ہماری کتاب کا سرِ ورق بنادیا ہے لیکن ظہیراحمدظہیر بھائی نے ایک خوبصورت مشورہ دیا ہے کہ "جنگل بک" خطاطی میں لکھا ہو۔ کیا ہمیں یہ نام اور ہمارا نام بطور شاعر لکھ کر مہیا کرسکتے ہیں؟
زہے نصیب! لیکن خطاطی تو کسی خطاط سے کروانی پڑے گی اور ہم خطاط نہیں ہیں۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
محمد شعیب بھائی ہمارے فرزندِ ارجمند نے ہماری کتاب کا سرِ ورق بنادیا ہے لیکن ظہیراحمدظہیر بھائی نے ایک خوبصورت مشورہ دیا ہے کہ "جنگل بک" خطاطی میں لکھا ہو۔ کیا ہمیں یہ نام اور ہمارا نام بطور شاعر لکھ کر مہیا کرسکتے ہیں؟
خلیل بھائی ، میری مراد یہی تھی کہ کسی اچھے سے فونٹ میں کتاب کا نام لکھوائیں ۔ مثلاً مہر نستعلیق یا ایرانی نستعلیق وغیرہ ۔ ہاتھ سے لکھوانا مراد نہیں تھا ۔
 
ماشاءاللہ تقریباً سبھی سرِورق نہایت دلکش اور دیدہ زیب ہیں۔
ایک بات جو میں نے محسوس کی، وہ یہ کہ کئی ٹائٹلز پر دہلی کو دھلی لکھا ہوا ہے ۔۔۔ یوں تو یہ ایک معرکۃالآراء مسئلہ ہے ۔۔۔ تاہم میرا تو خیال تھا کہ اساتذۂ اردو کی اکثریت ہائے مخلوط کے ساتھ دھلی لکھنے کو درست قرار نہیں دیتی! کیا ایسا نہیں؟؟؟
مزید یہ کہ یہ سب کتابیں کہاں دستیاب ہیں؟ برائے کرم ربط فراہم کردیا جائے۔ جزاک اللہ۔
 
نہیں، ایسا نہیں ہے۔ نامور خطاطوں نے دھلی بھی لکھا ہے۔ شاہد احمد دہلوی کے ساقی بک ڈپو سے شائع شدہ کتابوں کے سرورق دیکھیے۔
 
میں نے یہ نہیں کہا کہ کسی نے ایسا نہیں لکھا، یا یہ املا عام نہیں ۔۔۔ عام ہے اسی لیے تو متنازع ہے :)
یوں بھی کراچی کے تقریباً ہر دہلی ہوٹل پر دھلی ہوٹل ہی لکھا ہوتا ہے :)
 
آپ نے اساتذہ اردو کی اکثریت کی جانب اس قول کی نسبت فرمائی کہ وہ اسے درست قرار نہیں دیتے ہیں۔ اس لیے ہم نے اساتذہ دہلی کے سب سے نامور گھرانے کا حوالہ پیش کیا۔ :)
 
Top