سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
'اسحاق ڈار صاحب۔۔۔ جو آپ کے ساتھ اس انٹرویو میں ہوا۔۔۔'
منگل 1 د سمبر 2020 20:56
945561-2033901940.jpg

اسحاق ڈار کے انٹرویو پر مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ فائل فوٹو: ا ے ایف پی
پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایک بار پھر مقامی ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیوں میں ہیں لیکن اس بار نیب کے کیسز نہیں بلکہ بی بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو کی وجہ سے تقنید کی زد میں ہیں۔
اسحاق ڈار کے ہارڈ ٹاک شو میں دیے گئے انٹرویو میں جوابات پر سوشل میڈیا پر صحافیوں اور حکومتی عہدیداروں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
صحافی غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ، 'وہ لوگ جنہیں بی بی سی کی ایک 'مجرم' کے انٹرویو نشر کرنے پر مذمت کرنی چاہیے تھی، اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ کتنا دہرا معیار ہے؟'

پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے اسحاق ڈار کے انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان کی پارلیمنٹ میں تقریر کی ایک کلپ شئیر کی جس میں وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ، 'اسحاق ڈار کو دیکھیں، ایسا لگتا ہے کہ ان کے باپ کی سائیکل کی دکان نہیں تھی بلکہ مے فیئر میں مرسیڈیز کا شوروم تھا۔۔۔

'اسحاق ڈار صاحب۔۔۔ جو آپ کے ساتھ اس انٹرویو میں ہوا۔۔۔'
 
اس پر ہنسنا ہے یا رونا ہے یہ فیصلہ اب آپ کو ہی کرنا ہے :)
وہ آپ نے مثال سنی ہوگی کہ بھنگی کے کان کے نیچے جماکر ماریں تو وہ کہتا ہے "اب کے مارکر دکھا" دوسری دفعہ تھپڑ رسید کریں تب دوبارہ یہی بات دہراتا ہے۔ تو اس کی مثال بھی ایسی ہی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
عمران خان سلیکٹڈ ہے: اپوزیشن
عمران خان نے نیب قوانین میں تبدیلی فوج اور کابینہ کے دباؤ کے باوجود مسترد کردی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا آج لائو پروگرام میں انکشاف :)
اور کچھ نہیں کر سکتے کم از کم ایک بیانیے پر تو قائم رہو :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top